donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Hindustan Me Islam Ke farogh Me Auliya Karam Ka Aham Role Hai

 

ہندوستان میں اسلام کے فروغ میں اولیاء کرام کا اہم رول ہے:مفتی محمد اعظم


ملہور ؍پریس ریلیز 


حضور سید حضرت نظام الدین شاہ عرف انجان پیر بابا کے سالانہ عرس مقدس کے موقع پر آج درگاہ کے احاطہ میں ایک عظیم الشان جلسہ بنام عظمت اولیاء کانفرنس منعقد کی گئی ۔کانفرنس کی صدارت دارالعلوم وارثیہ کے سینئراستاذمفتی محمداعظم نے کی۔اس موقع پرمفتی محمد اعظم نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہر دور میں اللہ تعالیٰ نے پیغمبروں کے ذریعہ سے لوگوں کی ہدایت بخشی اور لوگوں اللہ کی وحدانیت اور صراط مستقیم کی تعلیم دینے کے لئے دنیا میں پیغمبران کرام تشریف لاتے رہے ۔لیکن نبی آخر الزماں کے بعدنبوت کا سلسلہ بند ہو گیا اب دین متین کی تبلیغ واشاعت اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں سے لے رہا ہے جنہیں عرف عام میں اولیاء کرام ووعلماء کرام کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں دین اسلام کے نشر واشاعت میں اولیاء کرام کا خصوصی رول ہے،ہندوستان کے ہر حصہ کو اولیاء کرام نے جلا بخشی ہے اور آج انہیں کا احسان ہے کہ ہم ایمان کے دولت سے مالامال ہیں۔

دارالعلوم نظامیہ نظام پور کے پرنسپل مولانا بدرالدین مصباحی نظامی نے عظمت  اولیاء کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام کشف ،مجاہدات وریاضات کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں وہ مقام حاصل کرلیتے ہیں جو عام انسان کو نہیں مل پاتا ہے ،اور دنیا ان کے نقش قدم پر چل کر اپنی زندگی گزارنے میں فخرمحسوس کرتی ہے ۔

اس موقع پر قاری شمس تبریز قادری محمدشہبازو نیاز لکھنوی نے نعت ومنقبت کا نذرانہ پیش کیا،پروگرام کی نظامت خالد بلرامپوری نے انجام دی،اس موقع پر مولانا قاری عبدالرحمن ،مولانا صدام حسین قاری محفوظ عالم،قاری کمال اختر،نسیم احمد سرپرست دارالعلوم نظامیہ ماسٹر ذیشان احمد سمیت علاقہ کے کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی ۔پروگرام کا اختتام درودوسلام اور دعا ہوا۔

************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 573