donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Honble Justice Vikrama Datia Prasad Ne Kitabi Silsila Aalmi Anware Takhleeq Ka Rasme Ijra Kiya


آنریبل جسٹس وکرما دتیہ پرساد نے

 

کتابی سلسلہ عالمی انوار تخلیق کا رسم اجراء کیا

                

جھارکھنڈ کونسل آف لیگل رائٹ کے زیر اہتمام منعقد تقریب کے مہمان خصوصی ملک کے معروف ہندی افسانہ نگار و شاعر آنریبل جسٹس وکرما دتیہ پرساد چیئر مین J.V.A.C.کمیشن جھارکھنڈ رانچی کے دست مبارک سے عالمی انوار تخلیق کے اجرا ء کی رسم ادا کی گی موصوف کو اردو سے بے پناہ لگائو ہے ۔ انہوںنے اپنی تقریر میں کہا کہ عالمی سطح پر رانچی سے اتنے خوبصورت اور معیاری رسالہ کا تصور بھی انہوںنے نہیںکیا تھا ۔ بشیر بدر کو دیوانگی کی حد تک پسند کرنے والے جسٹس پرساد نے میگزین کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر ایم اے حق کو مبارک بادی پیش کی ۔ گیسٹ آف آنرڈاکٹر ایم رضی الدین پرووائس چانسلر رانچی یونیورسٹی ، رانچی نے اقرار کیا کہ آج کے دور میں رسالہ نکالنا نہایت مشکل کام ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ زو لوجی Zoology))کے تعلق سے ایک تحقیقی رسالہ وہ خود بھی نکالتے ہیں اور انہیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ اس کام میں کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ۔ جناب سہیل انور سابق ایڈوکیٹ جنرل جھارکھنڈ سرکار نے رسالے کی اشاعت پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اورساتھ ہی اس بات پر کافی زور دیا کہ قارئین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہونا بھی ضروری ہے ۔ جناب عبد العلام سینئر ایڈوکیٹ اسٹینڈنگ کونسل جھارکھنڈ ہائی کورٹ ، ڈاکٹر آفتاب عالم آفاقی صدر شعبہ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی ،پروفیسر ابوذر عثمانی صدر انجمن ترقی اردو جھارکھنڈ ،اقبال خلیل ایڈوکیٹ ومولانا تہذیب الحسن وغیرہم نے شرکت کی۔تمام مہمانان اعزازی نے محفل کو رونق بخشی اور رسالے کے فروغ کے لئے مناسب مشوروں سے نوازا۔


اس کتابی سلسلہ کے مدیر اعلیٰ ملک کے معروف افسانچہ نگار ڈاکٹر ایم اے حق نے مختصرا ًاپنی تقریر میں بتایا کہ اس معیاری اور دلچسپ جریدے کے اجراء کا مقصد نئی نسل کے نوجوانوں کو ادب سے منسلک کرنا ہے ۔ انہوںنے مزید بتایا کہ یہ کتابی سلسلہ ملک کے 3اہم موسموں کی مناسبت سے منظر عام پر آئے گا ۔ اس لحاظ سے یہ شمارہ موسم گرما کا ہے ۔ انہوںنے امید جتائی کہ ملک کے کالجوں و یونیورسیٹیوںکے طلباء و طالبات میں یہ کتابی سلسلہ کافی مقبول و مفیدثابت ہوگا ۔ 

******************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 462