donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Karachi University Graduate Forum Canada Ka Aalmi Mushaira

University of Karachi

Graduates Forum Canada

{جامعہ کراچی  فارغ التحصیل المنائی فورم کینیڈا }


کراچی یونیورسٹی گریجویٹس فورم کینیڈا کا سالانہ موضوعاتی سیمنار اور عالمی مشاعرہ


کراچی‘ لاہور‘ اسلام آباد ‘ راولپنڈی اور شارجہ سے دانشوراسکالر‘ ماہرِ تعلیم اور ممتاز شاعر شرکت فرما رہے ہیں

فورم کے دقیق و ضخیم ششماہی علمی و ادبی میگزین ’’الجامعہ‘‘کا تازہ شمارہ مفت تقسیم کیا جائے گا

ٹورونٹو (خبر نگار) سالہائے گذشتہ کی طرح اس 27  دسمبر  2014  کراچی یونیورسٹی گریجویٹس فورم کینیڈا کا سالانہ موضوعاتی سیمنار اور عظیم الشان عالمی مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے۔جس میں شرکت کے لئے فورم کی جانب سے تمام مہمانوں کے ویزے پاکستان روانہ کردیئے گئے ہیں۔کراچی‘ لاہور‘ اسلام آباد اورراولپنڈی کے بیشتر مہمانانِ گرامی کا ویزہ لگ بھی چکا ہے۔جبکہ شارجہ کی مہمان ڈاکٹر ثروت زہرہ کا ویزہ بھی آجکل میں لگ جائے گا۔


سہ پہر   3بجے سے رات  10بجے تک جاری رہنے والے اس اجتماع کے افتتاحی حصّے میں فورم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تسلیم الٰہی زلفی اپنے مہمانانِ گرامی کا استقبال‘ تعارف اور گلپوشی فرمائیں گے۔جس کے بعد ٹورونٹو کے شاعرِ طرحدار صالح اچھا کے دو نئے شعری مجموعات ’’دیدۂ خوباں‘‘ اور ’’چاندنی کا دھواں‘‘کی رسمِ اجرا ء مہمانانِ پاکستان کے ہاتھوں منعقد کی جائے گی۔پھر مہمان اسکالرز اپنے موضوعاتی لیکچر پیش کریں گے۔ مغرب کی نماز اور خورد و نوش کے وقفہ کے بعد عظیم الشان عالمی مشاعرہ منعقد کیا جائے گا‘ جس میں مہمان شعراء کرام سے پہلے‘ مقامی معروف شعراء و شاعرات اپنا تازہ کلام مرحمت فرمائیں گے۔

اس یادگار موقع پر جامعہ کراچی فارغ التحصیل المنائی فورم کینیڈا کا دقیق و ضخیم‘ علمی و ادبی ششماہی میگزین ’’الجامعہ‘‘ کا تازہ شمارہ تمام شرکائے اجتماع اور فورم کے  521  ممبران میں مفت تقسیم کیا جائے گا۔

اس یادگار اجتماع کی مکمل رپورٹ‘ دوسرے روز اتوار کو’’اردو ٹی وی کینیڈا‘‘ راجرس کیبل چینل  851  پر پورے کینیڈا میں ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔اس موضوعاتی سیمنار اور عالمی مشاعرہ میں شرکت کا ٹکٹ نہیں ہے‘ البتہ دعوت نامہ کا حصول لازمی ہے۔ مزید معلومات کے لئے  416 737 3458  پر رابطہ قائم کیجئے۔

 

خبر نگار:  نصیر الدین
ڈائریکٹر انفارمیشن 
یونیورسٹی آف کراچی گریکویٹس فورم کینیڈا

***********************

 

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 470