donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Madrasa Shaheen Bedar Mein Jalsae Dastarbandi

دین و دنیا میں سرخروئی کیلئے قرآن کا احترام اور تعلیمات پر عمل آوری ناگزیر
 
مدرسہ شاہین حفظ القرآن بیدر میں جلسہ دستار بندی کا انعقاد۔ علمائے کرام کا خطاب
 
حفظ القرآن پلس کے حیرت انگیز نتائج
 
شاہین ادارہ جات بیدر کے زیراہتمام مدرسہ شاہین حفظ القرآن کے ذریعہ فارغ حفاظ وحافظات کی دستاربندی اور دعوتِ افطار کااہتمام عظیم الشان پیمانے پر عمل میں آیا۔جس کی نگرانی مولاناعبدالرحمن ملی الندوی ، استاد تفسیر وحدیث جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا(مہاراشٹر) اور  مدیراعلیٰ عربی ماہنامہ مجلہ’النور ‘نے کی ۔ 40کے منجملہ جن 8جید حفاظ کرام میں اسناد تقسیم کی گئیں ان کے نام یوں ہیں ۔ عبدالسلام ذیشان بن عبدالقیوم ، سمیہ انجم بنت محمد ظفر ، سید ہ افراح انجم بنت سید رفیق ، قرۃ العین اقصیٰ بنت محمد ناصر خان ، تہنیت ترنم بنت محمد الیاس پٹیل ، نوشتہ حرمین بنت محمد حبیب الدین شہباز، اعظم پٹیل بن غلام مکرم اور ابوذر مجتہدی بن عقیل احمد ۔جن 32حفاظ نے امسال حفظ سے فراغت حاصل کی ان میں سب سے کم مدت میں قرآن شریف حفظ کرنے والی حافظہ ہیں زینب نوال بنت غلام دستگیر ، یہ گلبرگہ کی رہنے والی ہیں انھوں نے تمام طلباء میں سب سے کم یعنی ایک سال کی مدت میں قرآن مجید حفظ کیا۔اسی طرح مدیحہ انجم بنت صلاح الدین نے ایک سال ایک ماہ ، قرۃ العین بنت نورمحمد (ایک سال تین ماہ)کے علاوہ ثمرین بیگم ‘ ثوبیہ ناز، اور رومانہ شیرین اان تینوں نے ڈیڑھ سال کے عرصہ میں قرآن مجید پوری طرح حفظ کرلیاہے۔ زیادہ سے زیادہ مدت حفظ تین سال رہی۔ 
 
حفاظ طلباء وطالبات کی دستاربندی اور اانھیں اسناد مولانا عبدالرحمن ملی الندوی کے ہاتھوں عطا کی گئیں ۔اس موقع پر ’’قرآن اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ عنوان پر خطاب میں مولانا نے کہاکہ قرآن کاجتناعمدہ تعارف خود قرآن کرسکتاہے ، کوئی دوسرا نہیں کرسکتا۔ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا ایک اعلیٰ اور برتروبزرگ کلام ہے۔ ہدایت کے سرچشمہ قرآن کوپڑھنے والا دراصل اللہ تعالیٰ سے محوِ کلام ہوتاہے ۔ مولانا عبدالرحمن ملی الندوی نے مسلمانوں کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید کی  تعلیمات عمل کی متقاضی ہیں ، جب تک ان پر عمل نہیں کیاجائے گا مسلمانوں کے حالات میں سدھا ر ممکن نہیں ہے۔ ہمارے عروج اور ہماری بلندی کازینہ ماسوائے قرآن مجیدکوئی اور نہیں ۔ پروگرام کی کارروائی عبدالقدیر سکریڑی شاہین ادارہ جات بیدر نے چلائی۔ عبدالمنا ن سیٹھ صدر شاہین ادارہ جات بیدر ، مفتی غلام یزدانی اشاعتی ، رحیم خان سابق رکن اسمبلی بیدر کے علاوہ اولیائے حفاظ اور حافظات کی کافی بڑی تعداد اس موقع پر موجودتھی ۔اجتماعی افطار کے بعد مولانا عبدالرحمن ملی الندوی کی امامت میں نماز مغرب ادا کی گئی ۔ بعدنماز دعوت کا اہتمام کیاگیا۔
 
واضح رہے کہ شاہین ادارہ جات بیدر ریاست کرناٹک کا ایک نمایاں اور منفر د تعلیمی ادارہ ہے۔یہاں ایل کے جی سے ناظرہ قرآن خود کلاس میں پڑھائی جاتی ہے۔ یوکے جی تا جماعت اول عربی قاعدہ ، جماعت دوم میں مکمل قرآن ناظرہ مع تجوید کااہتمام ہے۔ اولیائے طلباء کواسکول سے ہٹ کر کسی مسجدیا مدرسہ میں عربی(قرآن کی تعلیم) حاصل کرنے سے سختی سے منع کیاجاتاہے۔البتہ والدین خود برکت کے لئے اپنے بچوں کو پڑھانا چاہیں تو اس کی اجازت دی جاتی ہے۔دوم جماعت کے بعد طلباء کو شعبہ حفظ میں داخل کرنے کی ترغیب اولیائے طلباء کو دی جاتی ہے۔ذہین بچوں کاہدف بناکر انھیں حفظ کروانے پر زور دیاجاتاہے۔ خصوصی طورپر دوتاتین سال کے اندرون کئی دور کے ساتھ طلباء حفظ کی تکمیل کرلیتے ہیں ۔ حفظ کی تعلیم کے درمیان طلباء کو ریاضی اور زبانیں (اردو ،کنڑا ، انگریزی) صرف ایک گھنٹہ بغیر کسی ہوم ورک کے پڑھائی جاتی ہیں ۔ حفظ کی تکمیل کے بعد طلباء راست ششم جماعت میں داخلہ لے لیتے ہیں ۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے دوتین ہفتوں کے اندر اپنے ساتھیوں پر سبقت حاصل کرلیتے ہیں ۔ یہ سلسلہ الحمد للہ گذشتہ 18سال سے ادارہ شاہین میں چل رہاہے ۔ ادارہ سے حفظ کرچکی لڑکیاں اور لڑکے آج ڈاکٹر اور انجینئر بن چکے ہیں ۔ کئی زیرتعلیم ہیں ۔ اس کامیاب تجربہ سے حوصلہ پاکر ملک بھر کے حفاظ کے لئے خصوصی کورس بنام ’’حفظ القرآن پلس‘‘ کا آغازکیاگیا۔ جس میں عصری تعلیم سے نابلد 12تا15سال کے حفاظ ۶ ماہی فاؤنڈیشن کورس ، ۶ماہی برج کورس ، ایک سالہ دہم جماعت ، اور دوسالہ پی یوسی (جملہ 4سالہ کورس) کرنے کے بعد ڈگری میں داخل ہوجاتے ہیں ۔ گذشتہ سال عصری تعلیم سے نابلد جملہ 11(گیارہ) ریاستوں کے طلباء نے ریاست کرناٹک کے دہم جماعت کے بورڈ امتحان میں نمایاں طورپر کامیابی حاصل کرکے بتادیا ہے کہ تھوڑی سی محنت ان حفاظ کو بام عروج پر پہنچاسکتی ہے۔ عصری تعلیم سے نابلد حفاظ ڈاکٹر ، آئی اے ایس ، آئی پی ایس ، اکاؤنٹنٹ ، سائنسدان ، ایک بہتر لیکچرر بن سکتے ہیں شرط یہ ہے کہ سرپرست؍اولیائے طلباء ان حفاظ کو ٹیلر، بڑھائی یادیگر پیشوں میں داخل کرنے کے بجائے ان کی عصری تعلیم کا بندوبست کریں ۔  شاہین ادارہ جات بیدر (کرناٹک ) میں رواں سال کے لئے عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کے داخلے جاری ہیں ۔امسال کے دوسرے بیاچ کا آغاز 8شعبان سے ہوگا۔ اس کورس کو ملک بھر میں متعارف کروانے کے لئے علمائے کرام ، خطیب وامام صاحبان ، اور ملت کے فکرمند حضرات سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ حفاظ کرام اور ان کے سرپرستوں تک اس کورس کی تفصیلات پہنچانے میں تعاون کریں ۔ تاکہ ملت کا مستقبل محفوظ رہ سکے۔ حفاظ کی عصری اور اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند9341111560یاپھر www.shaheenpucollege.comپررابطہ کرسکتے ہیں ۔  
 
********************
Comments


Login

You are Visitor Number : 721