donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Maligaon Ki Qadeem Urdu Library Ko Qaumi Urdu Council Ki Jumla Matbuyat Ka Tohfa

پریس ریلیز

 

’’مالیگاؤں کی قدیم اردو لائبریری کو قومی اردو کونسل کی جملہ مطبوعات کا تحفہ

:ـڈائریکٹر خواجہ محمد اکرام الدین‘‘

مالیگاؤں:3؍جنوری2014، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان،نئی دہلی کے کل ہند اردو کتاب میلہ کا افتتاح آج بروز جمعہ صبح 11بجے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امورکے۔ رحمان خان کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع سے ـکاروانِ اردوـ‘ کے نام سے شہر بھر میں اسکول اور مدارس کے طلبہ نے کثیر تعداد میں اردو جلوس نکالا اور عوام وخواص میں میلے اور اردو بیداری کے مقصد کو فروغ دیا۔ جلوس کی قیادت وزیر مملکت کے۔ رحمان خان،اردو کونسل کے ذمہ داران،ڈائرکٹر خواجہ اکرام الدین،وائس چیرمین،پروفیسر وسیم بریلوی، مالیگائوں کی مقامی سرکردہ شخصیات، معروف عالم دین مولانا غلام محمد وستانوی، فلم و ڈرامہ آرٹسٹ ٹام الٹر ، پاسبان ادب کے فعال کنوینر امتیاز خلیل اور مالیگائوں سوسائٹی آف ایجوکیش کے جملہ بہی خواہان نے فرمائی۔ یہ دس روزہ کتاب میلہ مالیگاؤں سوسائٹی آف ایجوکیشن، ممبئی اور پاسبان ادب ممبئی کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔اس افتتاحی تقریب کی نظامت امتیاز خلیل نے کی۔مالیگائوں کے قیصر خالدنے پاسبان ادب کی نمائندگی کرتے ہوئے شہر اور قرب جوار کی اردو دوستی پر روشنی ڈالی ۔ریٹائرڈ پرنسپل انصاری محمدسر نے شہر کی اردو دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے اردو میڈیم اسکول میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد اور اردو کتاب میلے کے تعلق سے اپنے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اوراردو برادری کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ قومی کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین نے مالیگاؤں کو زندہ دل لوگوں کی بستی بتایا اور اردو تحریک کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے امتیاز خلیل کی کوششوں کی ستائش کی۔کتاب میلے کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ’’ ہم اہلِ کتاب ہیں اور کتابوں کی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں۔‘‘ یہ ہمارے ملک کی وراثت ہے۔مالیگاؤں کے لئے میلے کو تاریخی قدم بتاتے ہوئے انھوںنے مالیگاؤں کی قدیم اردو لائبریری کو قومی کونسل کی جملہ مطبوعات بھی تحفتاً دینے کا اعلان کیا۔اس موقعے سے اردو کونسل کے وائس چیئر مین پروفیسر وسیم بریلوی نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اردو کی بات کو ہندوستانیت سے تعبیر کیا ،انھوں بیٹیوں کی تعلیم کو لازمی بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی گود میں نسلیں پروان چڑھتی ہیں۔انقلاب ممبئی کے ایڈیٹر شاہد لطیف نے انگریزی کے علاوہ اردوکے بہ شمول تمام زبانوں پر منڈلا رہے خطرات سے آگاہ کیا اوراردو کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے والی اردو کونسل کی حالیہ قیادت کی ستائش کی ۔ٹام الٹر نے اردو کی شیرینیت کی بات کی اور بتایا کہ’’ اردو زبان کو ہماری ضرورت نہیں بلکہ ہمیں اردو کی ضرورت ہے‘‘۔ 


     مرکزی وزیر جناب کے۔رحمان خان نے اردو سے جذباتی وابستگی کے ساتھ حقیقت پسندانہ محاسبہ پر زور دیا اور دستور ہند میں زبان کے تعلق سے دستیاب قانونی دفعات سے فائدہ اٹھانے کی بات کی ۔انھوں نے مادری زبان میں بنیادی تعلیم کے حصول کی اہمیت پر زور دیا اوراس کو اردو کی سچی خدمت بتائی۔مالیگاؤں سے جڑے مسائل پر کفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مالیگاؤں میں ایک خود کفیل یونیورسٹی کی ضرورت کا احساس بھی کیا۔


    تقریب میں ڈاکٹر ظہیر قاضی ،ارشد مختار،مفتی محمد اسماعیل،میئر طاہرہ شیخ،نہال انصاری،عبدالرحیم سیٹھ، اسحاق سیٹھ زری 
والا،ڈاکٹر سعید فارانی،رئیس سیٹھ ،جناب شیخ آصف ،اور بڑی تعداد میں سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر بڑے پیمانے پرتعلیمی و ثقافتی پروگراموں کا نظم بھی کیا گیا ہے جو میلہ کے ساتھ روزانہ اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں منعقد کیا جائے گا۔ان ثقافتی پروگراموں میں اسکول کے طلباء ، اساتذہ اور مقامی مالی ووڈ کے سرکردہ فن کاروں کی شمولیت ہوگی۔ 

*****************

Comments


Login

You are Visitor Number : 603