donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Maqsood Ilahi Shaikh Get Doctrate Degree From Bred Ford University

مقصود الہی شیخ کو بريڈفورڈ يونيورسٹى ڈاکٹريٹ کى ڈگرى دى
 
 
لندن، 18 جولائى: برطانیہ میں مقیم مشہور ناول نگار، افسانہ نویس اور شاعر مقصود الہى شيخ کو برطانيہ ميں  اردو ادب کى خدمات کے عوض بريڈ فورڈ يونيورسٹى نے آج ڈاکٹريٹ کى اعزازى ڈگرى عطا کى ہے۔ ان کى شناخت پوپ کہانی کو ادبی دنیا میں متعارف کرانے  کے طور پر بھى ہے۔ 
 
وہ برطانیہ سے شائع ہونے والا ضحیم ادبی رسالہ مخزن کے ایڈیٹر ہیں۔ بیرِون ممالک اردو کی ترویج وا شاعت اور متعارف کرانے میں وہ نمایاں رول ادا کر رہے ہیں۔
 
انہوں نے اردوکو کبھی روزی روٹی کا ذریعہ نہیں بنایا لیکن اردو کے فروغ میں انہوں نے ناقابل فراموش  اورگراں قدر حصہ ادا کیا۔ آج برطانیہ، ناروے، امریکہ سمیت دیگر ممالک سے اردو کے اخبارات ، ہفتہ روزہ یا رسالے نکل رہے ہیں تو ان میں ان لوگوں میں مقصود الہی شیخ کا نام شامل ہے وہ اردو کے بہت مخلص خادم ہیں ۔ انہوں نے کسمپرسی کی حالت میں بھی اردو کا علم تھام رکھا ہے۔ عمر کے اس پڑاؤ میں بھی وہ تندہی کے ساتھ اردو کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
 
 ان کا رسالہ مخزن ضخامت کے ساتھ برصغیر کے ادیبوں کے احاطہ سمیت دنیا میں پھیلے اردو ادیب اور شاعروں کو ایک لڑی میں پیرونے میں مصروف ہے۔ ضخیم رسالہ مخزن کی ادارت کے فرائض انجام دیتے ہوئے انہوں نے یقیناًاردو کے لئے لافانی کام کیا ہے۔
 
وہ اردو کے مشہور ادیب ہیں۔ انہوں نے صحافت ، مضمون نگاری، افسانہ نگاری، ناول نگاری سمیت اردو کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ان کی ادبی خدمات کے عوض میںِ حکومت پاکستان نے انہیں باوقار ایوارڈ نشان امتیاز سے بھی نواز چکی ہے اس کے علاوہ اردو دنیا سے وابستہ کئی اداورں اور تنظیموں نے ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کئی ایوارڈ سے نوازہ ہے۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔جہاں وہ ایک طرف شاعر ہیں وہیں بہترین افسانہ نگار بھی ہیں اسی کے ساتھ پوپ کہانی بھی ان کی ایجاد ہے۔انہوں نے برطانیہ میں جس طرح اردو کا علم بلند کرکھا ہے یہ انہی کے بس کی بات ہے۔ وہ برطانیہ سے نکلنے والے ہفت روزہ راوی کے1973 سے 1999 تک ایڈیٹر بھی رہے ہیں۔  معرو ف ادیب مقصود الہی شیخ پر پاکستان کے گورنمنٹ کالج (یونیورسٹی فیصل آباد) کی طالبہ نے میمونہ روحی نے ان کی ادبی خدمات کے عنوان سے ایم فل کا مقالہ تحریر کیا ہے۔
 
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸
 
مقصود الہی شیخ کو بريڈفورڈ يونيورسٹى  سےڈاکٹريٹ کى  اعزازی ڈگرى ملنے پر منظوم تاثرات
 
احمد علی برقی اعظمی
 
آج سننے کو ملی یہ حوصلہ افزا خبر
اک ادیبِ نامور اعزاز سے ہے بہرہ ور
 
اُن کے اس اعزازسے یہ بات ثابت ہوگئی
خدمتیں مقصود الٰہی شیخ کی ہیں معتبر
 
ہیں دیارِ غیر میں اردو ادب کے جو سفیر
کررہے ہیں لوگ اب تسلیم اُن کا کر و فر
 
آج دنیائے ادب میں جو بھی ہیں اردو نواز
راس آئے اُن کو یہ نخلِ سعادت کا ثمر
 
اردو کے جو بھی ہیں برقی اعظمی خدمتگذار
ہوں وہ اقصائے جہاں میں سب کے منظورِ نظر
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 568