donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Millat Academy, Abul Fazal Enclave Me Sheri Nishist Ka Inaqad

نشستوں کے انعقاد سے ہی شعرا ء کی مشق ہوتی ہے:جاوید اقبال


ملت اکیڈمی ابوالفضل انکلیو میں شعری نشست کا انعقاد


    نئی دہلی : ملت اکیڈمی ابوالفضل انکلیو دہلی میں ڈاکٹر محمد دائود نور نگینوی کے اعزاز میں ایک شعری نشست کا انعقاد ہواجس کی صدارت ماہر تعلیم سابق منیجر مرکزی مکتبہ اسلامی پبلیشز محمد جاوید اقبال نے کی جب کہ نظامت کے فرائض ماہنامہ صلاح کار کے ایڈیٹرحامد علی اختر نے انجام دیے۔کارروائی کا آغاز محب اللہ رفیق ؔ کی نعت مصطفی سے ہوا ۔ اپنے صدارتی کلمات میں جاوید اقبال نے فرمایاکہ آج کی یہ نشست گو کہ مختصر ہے لیکن یہاں تعمیری اشعار پیش کئے گئے ہیں، مشاعروں کی بنسبت اچھے اشعار نشستوں میں سننے کو ملتے ہیں اس لئے یہ نشستیں بہت قیمتی ہیں نیز نشستوں کے انعقاد سے ہی شعرا ء کی مشق ہوتی ہے ۔ملت اکیڈمی کے چیرمین مولانا سراج الدین ندوی نے شعراء و سامعین کا شکریہ ادا کیا ۔ پسندیدہ اشعار ہدیۂ قارئین ہیں :
بہتان ہیں سب جھوٹے جو اس نے لگائے ہیں
اس قتل کا منصوبہ پہلے سے بنا ہوگا


 جاوید اقبالؔ

اکیلا بھیڑ میں کیوں چل رہاہے
ارے ناداں کسی کے ساتھ ہو لے

حسنین سائرؔ

اتنا مت ہنس ہم پہ گلشن
ہم بھی رہے ہیں تیرے مالی

نور ؔنگینوی

ہم نے مانا کہ وہ نہ مانیں گے
بات کہنے میں کیا برائی ہے

دانشؔ نورپوری

کب تک وہ سکے گا سلامت پتہ نہیں
کٹ کر زمیں سے اڑتا ہے جو آسمان میں

ضمیرؔ اعظمی

خدا جانے یہ دنیا کون سی ہے
یہاں سورج بھی نکلا رات میں ہے

 حامد علی اخترؔ

غم کو ہم نے زیادہ نہ بڑھنے دیا
ورنہ پاؤں تو اس نے پسارے بہت

تنویر آفاقی

صرف اس کی عبادت پر بخشش تو نہیں ممکن 
بندوں کا بھی حق تجھ سے جب تک نہ ادا ہوگا

محب اللہ رفیقؔ


    نشست میں جلیل اصغر، محمد نیر،مولانا عبد الحق فلاحی،مولانا محمد ذولافقار ندوی،مولانا محمد توفیق ندوی،محمد ممتاز، محمد طلحہ،محمد تحسین ، محمد اختر قاسم وغیرہ نے شرکت کی۔

*************************

 

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 573