donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Moghalpura Patna City Me Urs Ke Mauqa Par Milad Qul wa Dua

پٹنہ میں اولاد غوث اعظم حضرت شاہ عبد المنان کے لئے خیالی رام نے بنوائی خانقاہ 


 مغلپورہ پٹنہ سیٹی میں عرس کے موقعہ پر میلاد وقل دعاو لنگر


پٹنہ ۲۲؍اگست۔    پـٹنہ کو بھی حضرت غوث الاعظم کی اولاد دو جانشیں سید العارفان حضرت سید شاہ عبد المنان قادری دہلوی ثم عظیم آبادی (م  ۱۱۸۷)کے مسکن ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ پٹنہ کے ایک ہندوامیر راجہ خیالی رام آپ کے بے حد معتقد تھے اور انہیں کے منت وسماجت پر آپ دہلی سے پٹنہ تشریف لائے۔راجہ موصوف نے آپ کے لئے مغلپورہ میں خانقاہ کی تعمیر کرائی ۔ مشہورمئورخ محمد علی خان انصاری بھی ان کے معتقدین میں تھے اور ان کی زیارت کے لئے مغلپورہ میں حاضر ہوتے تھے۔ آپ کی خانقاہ کا محلہ آپ کے نام سے موسوم ہو کر شاہ منان کی گڑھی اور سرائے شاہ منان کہلاتاتھا۔
     عرس کے زائرین کو خطاب کرتے ہوئے خانقاہ منعمیہ قمریہ میتن گھاٹ پٹنہ سیٹی کے سجادہ نشیں حضرت سید شاہ شمیم الدین احمد منعمی نے مزید فرمایا کہ حضرت سید شاہ عبد المنان ایک خدارسیدہ باکمال عالم ربانی اور عارف حقانی تھے جو فرماتے وہ ہوجاتا۔ جو بارگاہ الہی سے طلب فرماتے عطا ہوتا۔ لوگوں کو اخلاق و خدمت کا سبق پڑھاتے آپ نے اپنے صاحبزادے کے ہوتے ہوئے اپنے نواسے کے ذریعہ خاندان کے اجرا کی پیش گوئی فرمائی آپنے یہ بھی فرمایا کہ میرانواسہ فخر خاندان اور فخر قوم و ملت ہوگا  چنانچہ آپ کے نواسے قطب العصر اعلیٰ حضرت میر قمرالدین حسین عظیم آبادی قدس سرئہ ایک عظیم المرتیب ولی اللہ بن کر مقبول خاص وعام ہوئے اور انہیں سے آج تک آپ کا نسلی سلسلہ بھی جاری وساری ہے۔ 

    یہ باکمال نواسے آپ کے عرس ہی کے روز ۱۸؍ذی القعدہ ۱۲۰۳؁ھ کو آپ ہی کی خانقاہ میں پیداہوئے ۔ حضرت عبد المنان قادری بخیب الطرفین قادری نسبت بزرگ ہیں اور آپ ہی کے ذریعہ حضرت غوث پاک کاخرقہ و نعلین و کمر بند بشکل بترکات پٹنہ آئے اور آپ کے بعد آپ کے داماد ،نواسے اور پھر ان کی اولاد میں نسلاً بعد نسلٍ سجادگی کے ساتھ تفویض ہوتے آرہے ہیں اور آج بھی شاہ ٹولی داناپور میں موجود ہیں ۔ہر سال کی طرح آپ کے آستانہ مبارک شاہ منان کی گڑھی مغلپورہ پٹنہ سیٹی میں عرس کا اھتمام ہوا جس میں میلاد پاک قل دعا اور لنگر جس میں عوام وخواص کی بڑی تعداد نے شرکت فرمائی ۔ ائمہ مساجد اور اساتذہ مدارس نے نعت و منقبت اور قل خوانی میں حصہ لیا ۔ صلوٰۃ و سلام و دعا پر یہ جلسہ قبل عشاء تمام ہوا۔

**************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 443