donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Nasim Ahmad Nasim Nayi Tanqeed Ka Aik Tawana Naam - Rizwan Reyazi

 

نسیم احمد نسیم نئی تنقید کا ایک توانا نام ہے۔ رضوان ریاضی


’’تنقیدی جہات‘‘ کے جشنِ اجراء میں ادبائ، شعراء اور علماے کرام کا اظہار خیال۔


    بتیا(پریس ریلیز) ’’ہندوستان میں نئی تنقید کے حوالے سے کئی چمکتے ہوئے نام نظر آتے ہیں۔ یہ چمکتے ہوئے نام نہ صرف ہماری نگاہوں کو خیرہ کرتے ہیں بلکہ فن پاروں کے افہام و تفہیم اور تجزیہ و جائزہ میں ہماری راہ نمائی بھی کرتے ہیں ڈاکٹر نسیم کی تازہ تصنیف ’’تنقیدی جہات‘‘ بھی ان کی دوسری کتابوں کی طرح ادب کے خالص حلقے میں ہاتھوں ہاتھ لی جائے گی اس کی مجھے بھرپور توقع ہے‘‘۔

    یہ باتیں گزشتہ روز تقویٰ ایجوکیشنل گروپ کے ڈائرکٹر اور ماہنامہ رہنما کے ایڈیٹرجناب رضوان ریاضی نے کہی۔ موقع تھا ڈاکٹر نسیم احمد نسیم کی تازہ ترین تصنیف ’تنقیدی جہات‘ کی رسمِ اجراء کا۔ اس موقعے سے شہر اور بیرون شہر کے ادبائ، شعراء اور علماے کرام کے علاوہ بڑی تعداد میں اہل علم اور اہل ذوق حضرات کی شرکت نے جشن اجراء کو پررونق بنایا۔

معروف شاعر جناب قمر ریاضی نے تنقیدی مضامین کے مجموعہ ’’تنقیدی جہات‘‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ ڈاکٹر نسیم احمد نسیم گرچہ ایک تخلیقی فنکار کے طور پر ایک عرصے تک جانے جاتے رہے ہیں لیکن آج ملکی سطح پر انھیں معیاری تنقید اور تحقیق کے لیے جانا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید فرمایا کہ ڈاکٹر نسیم نے تنقیدی جہات سے قبل چار کتابیں اور تصنیف کی ہیں۔ ان میں ایک کتاب ’’نیپال میں اردو زبان و ادب‘‘ کافی اہمیت کی حامل ثابت ہوئی ہے اور اہل علم نے اس کتاب کو تاریخی حیثیت کا حامل قرار دیا ہے۔

    رسمِ اجراء کی تقریب میں پٹنہ سے خورشید عالم مدنی صاحب اور میرٹھ سے ہارون سنابلی صاحب نے شرکت کی اور ’’تنقیدی جہات‘‘ کی اشاعت پر مصنف کو مبارک باد پیش کی۔ ان کے علاوہ مولانا محمد علی مدنی، ہاشم سلفی، نصیب اللہ عمری، جلال الدین فیضی، ڈاکٹر نثار احمد، ڈاکٹر جاوید قمر، شمیم افضل، نصیر عالم، زبیر احمد، محمد ذاکر اور دیگر ادباء و سامعین کرام نے بھی اس تقریب کو اپنی شرکت سے باوقار اور بارونق بنایا۔

    رسم اجراء کی تقریب کے اختتام پر کتاب کے مصنف اور ماہنامہ رہنما (اردو/ ہندی) جوائنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر نسیم احمد نسیم نے صوبے اور صوبے کے باہر سے تشریف لائے ہوئے ادباء شعراء اور علماے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کتاب ان کے 13/ مضامین کا مجموعہ ہے جو شاعری، فکشن، طنز و مزاح اور دوسری اصناف پر مبنی ہے۔ انھوں مزید بتایا کہ ’’تنقیدی جہات‘‘ نہ صرف ادب کے شائقین کے لیے ایک اہم تصنیف ہے بلکہ یہ طلباء و طالبات کے لیے بھی مفید اور معلومات افزا ہے۔


************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 580