donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Qaumi Urdu Council Aur National Book Trust Ke Zer Ehtemam Mushayere Ka Ehtemam

 


عالمی کتاب میلے کے موقع پر


 قومی اردو کونسل اور نیشنل بک ٹرسٹ کے زیر اہتمام مشاعرے کا انعقاد،


 دونوں اداروں کی کئی اہم کتابوںکا رسم اجرا بھی ہوا


نئی دہلی،20فروری ،2015، ان دنوں دہلی کے پرگتی میدان میں عالم کتاب میلے کی رونقِ جلوہ افروز ہیں، حکومت کے مختلف ادارے اس میلے کو مزید کامیاب بنانے کے مقصد سے کئی رنگا رنگ ثقافتی علمی و تہذیبی سرگرمیوں کا انعقاد نیشنل بک ٹرسٹ کے اشتراک سے کر رہے ہیں، ایسی ہی ایک خوبصورت شام کا انعقاد دونوں ہی اداروں کے اشتراک سے ہال نمبر ۔7کے، ایوینٹ ہال میں ہوا، جس میں دہلی کے معروف شاعروں و شاعرات نے شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا، اس موقع پر کونسل کے وائس چیئرمین پدم شری جناب مظفر حسین ، اور ڈائرکٹر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین اور این بی ٹی کے ڈائرکٹر ایم اے سکندر اور ایڈیٹر شمس اقبال نے بھی شرکت کی اور اس اشتراک کو ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔ مشاعرے کے آغاز سے قبل دونوں اداروں کی کئی اہم کتابوں کا رسم اجرا ہوا، جن میں کونسل کی دو لغات ’اردو کی صوتی لغت‘ اور ’سہ لسانی لغت‘ بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ کونسل سے شائع ڈاکٹر سمیع الرحمن کی کتاب ’ٹی وی نیوزپروڈکشن ، فن اور طریقۂ کار اور ڈاکٹر شیفتہ پروین کی کتاب’قرۃ العین حیدر فکرو فن‘ کا اجرا بھی ہوا۔ این بی ٹی سے شائع سالم علی کی کتاب ’ایک گوریہ کا گرنا‘ منتظر قائمی کا اردو ترجمہ دادا صاحب پھالکے اورجیلانی بانو کی کتاب ’میں کون ہوں‘ جیسی کتابیں بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پروفیسر ارتضیٰ کریم کی تدوین کردہ ’نو طرز مرصع ‘اور پروفیسر قدوس جاوید کی کتاب’ متن ، معنی اور تھیوری‘ کی بھی رسم رونمائی ہوئی۔ان تمام کتابوں کا رسم اجرا کونسل کے وائس چیئرمین پدم شری جناب مظفر حسین ، ڈائرکٹر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین،لسانی اقلیات کے کمشنر پروفیسر اختر الواسع، معروف صحافی گریش جویال اور کونسل کے رکن احتشام عابدی، قومی اقلیتی تعلیمی ادارے جات کمیشن کی رکن پدم شری ڈاکٹر ناہید عابدی،(بنارس) پروفیسر ارتضیٰ کریم اور گلزار دہلوی کے ہاتھوں ہوا اس کے بعد باقاعدہ مشاعرے کا آغاز ہوا، معروف شاعر و صحافی معین شاداب نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور مشاعرے کی صدارت گلزار دہلوی نے کی۔ ملاحظہ کیجیے مشاعرے میں پڑھے گئے منتخب اشعار  :


کچھ حق میں ہیں تو خیر سے کچھ اپنے مخالف
ہم شہر میں موضوع سخن بن کے رہے ہیں

(گلزار دہلوی)

میں چاہ کر بھی تیرے ساتھ چل نہیں سکتا
اے نسل نو تری رفتار کچھ زیادہ ہے

(اقبال اشہر)

دنیا کرے گی تری بلندی کا اعتراف
خود کو سمندروں کی سی گہرائیاں تو دے

(ڈاکٹر ماجد دیوبندی)

کوئی بھی کام ہو شایان شان کرتے ہیں
لے اے زمیں تم پہ آسمان کرتے ہیں

(سویتا اسیم)

اس کے علاوہ تحسین منور ، ڈاکٹر وسیم راشد، استاد شاعر وقار مانوی، جناب تابش مہدی، پی پی سریواستو، شمس رمزی،محترمہ علیناعطرت، شکیل جمالی، سید ظہیر علی بھارتی نے بھی اپنے اشعار سے سامعین کو محظوظ کیا اور دادِ سخن حاصل کی۔

 (رابطہ عامہ سیل)

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 562