donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Qaumi Urdu Council Me Amjad Islam Amjad Ke Aezaz Me Taqreeb Ka Inaqad

قومی اردو کونسل میں

 

امجد اسلام امجد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

                    

قومی اردو کونسل میں آج پاکستان سے تشریف لائے مشہور و مقبول شاعر امجد اسلام امجد کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے آغاز میںکونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے  امجد اسلام امجد کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ آپ ہمارے ادارے میں تشریف لائے۔ انھوں نے قومی اردو کونسل کا مختصر تعارف بھی پیش کیا اور فروغ اردو سے متعلق کونسل کی سرگرمیوں سے امجد اسلام امجد کو واقف کرایا۔پروفیسر عتیق اللہ نے امجد اسلام امجد کا تعارف پیش کیا اور کہا کہ امجد اسلام امجد ایک ہم جہت شخصیت ہیں۔ ٹی وی ڈرامے کو پاکستان میں استحکام بخشنے میں امجد اسلام امجد کا بڑا رول رہا ہے اور بطور شاعر تو وہ پوری اردو دنیا میں مقبول و معروف ہیں۔ آپ کی شاعری ہمیشہ قاری کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ پاکستان میں نظم کی شاعری میں فی الوقت امجد صاحب سے بڑا کوئی نام نہیں ہے۔

اس موقع پر امجد اسلام امجد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے باعث افتخار ہے کہ میں کونسل کے دفتر میں آیا ہوں اور یہاں کے کام کاج کو دیکھنے اور جاننے کا موقع ملا۔ اردو کے لیے یہ یقینا خوش آئند بات ہے کہ کونسل اردو کی ترقی کے لیے کئی اہم کام انجام دے رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔انھوں نے اپنے کچھ اشعار بھی سنائے جسے سبھی نے بے حد پسند کیا۔کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے امجد اسلام امجد اور عازم کوہلی کو کونسل کی کتابیں اور رسائل بھی پیش کیے۔امجد اسلام امجد نے بھی اپنی کتابیں کونسل کے ڈائرکٹر کی نذر کیں۔

     اس موقع پرمعروف شاعر عازم کوہلی نے بھی اظہار خیال کیا۔اس اعزازی تقریب میں پروفیسر عبید الرحمٰن ہاشمی اور سیف محمود کے علاوہ کونسل کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر اکیڈمک ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی، اسسٹنٹ ڈائرکٹر انتظامیہ کمل سنگھ،ریسرچ آفیسر انتخاب عالم،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر فیروز عالم، اکائونٹس آفیسر محمداحمد اور پی اے نیلم رانی بھی موجود تھیں۔


 (رابطہ عامہ سیل)


^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 504