donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Seyasi Hissedari Ke Liye Har Ladayi Ko Taiyyar

’سیاسی حصہ داری کیلئے ہرلڑائی کو تیار ‘


بنارس کے انصاری کانفرنس میں مسلمانوں کی قیادت سنبھالنے کے عزم کا اعلان

ملک میں مسلمانوں کی 12فی صد آبادی نے سیاسی پارٹیوں کو متنبہ کیا ہے کہ اگرانہیں ان کی آبادی کے تناسب سے سیاسی نمائندگی نہیں دی گئی اورسیاسی عمل میں حصہ دار نہیں بنایا گیا تو وہ سیاسی پارٹیوں کی حمایت سے ہاتھ اٹھالے گی اور اسی سیاسی بے دخلی کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور اپنی واجب حصہ داری حاصل کرنے کیلئے ہر لڑائی لڑیں گے ۔

یہ قراردادانصاری اور پسماندہ مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والی نیشنل مومن کانفرنس کے بنارس میں ہوئے ’ انصاری کانفرنس‘  میں متفقہ طور سے منظور کی گئی ۔

گنگاجمنی تہذیب کا مرکز سمجھی جانے والی کاشی میں مسلمانوں کی پسماندہ برادری انصاری اور بنکروں کی فلاح و بہبود اورا نہیں ملک کے مین اسٹریم میں شامل کئے جانے کے سلسلے میںآج 20اگست سنیچر کو یہاں انصاری کانفرنس کا اہتمام کیاگیا جس کی صدارت بزرگ دانشور حاجی عبدالعزیز انصاری نے کی ۔ بنارس کے قزاق پورہ میں منعقد ہوئے اس کانفرنس میں ہزاروں کی تعدادمیں بنارس کے سردار اور عام مسلمان اور انصاری برادری اور بنکروں سے خیر خواہی رکھنے والے افرادشامل تھے ۔

وزیراعظم نریندر مودی کا حلقہ انتخاب ہونے کے باوجود یہاں کی سلک انڈسٹری برے حال سے گزررہی ہے صنعت کارا ور صنعتوں سے وابستہ کاریگر ‘ سردار اور بنکر بھائی انتہائی برے حال میں زندگی گزاررہے ہیں ایسے میں اس کانفرنس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہاں کی صنعتوں کو بہتربنانے کی کارروائی کی جائے گی ۔ کانفرنس میں طے پایا کہ بنارس سلک انڈسٹری کیلئے حکومت کورامیٹریل اور مارکیٹنگ کے حوال سے ماسٹر پلان پیش کیا جائے گا اور اس پلان کو نافذ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مومن کانفرنس کے صدر ڈاکٹر شکیل الزماں انصاری نے کہا کہ آزادی کی لڑائی میں اپنے لاکھوں سپوت گنوانے والے ملک کے مسلمانوں کی اتنی بڑی آبادی کوآج سیاسی پارٹیاں نظر انداز کررہی ہیں انہیں سیاسی عمل میں حصہ دار نہیں بنایاجارہاہے انہیں پس ماندہ اور درماندہ رکھ تعلیم سے محروم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جسے کسی بھی حال میں کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے مسلمانوں کی قیادت سنبھالنے والوں نے ذاتی مفاد اور کرسی کے لالچ میں ملت کا سودا کیا ‘ مسلمانوں کے ووٹ بیچے اور اپنا گھر بھرا لیکن اب ہم سب اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ آج سے ملک میں مسلمانوںکی سیاسی قیادت انصاری برادری سنبھالے گی اور اپنی سیاسی حصہ داری حاصل کرکے رہے گی ۔

انڈین مومن انصارسبھاکے صدر اورسابق ایم ایل اے سراج انصاری نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں خاص کر انصاری اور بنکر برادری کی حالت انتہائی خراب ہے ۔ملک میں مسلمانوں کی آبادی کا مومن انصاری50-55ہے گزشتہ 25برسوں میں اس برادری کو جان بوجھ سیاسی عمل اور معاشی ترقی سے محروم رکھاگیا ہے لیکن اب ہم اس کانفرنس کے توسط سے ساری پارٹیوں اور لیڈرکو وارن کررہے ہیںکہ وہ ہماری یکجہتی اور اتحاد کی طاقت کوسمجھیں اگر اب بھی ہمیں سیاسی عمل سے محروم کیاتو اس کا خمیازہ سیاسی پارٹیوں کو بھگتنا ہوگا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل سی بہار قانون ساز کونل اور سابق وزیرحکومت بہار اقبال انصاری نے کہا کہ ملک میں انصاری اور بنکروں کی جو صورتحال ہے وہ کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے پہلے اور اب کے حالات میں کافی فرق آگیا ہے اس برادری نے خود کواپنے پائوں پر کھڑا کیا ہے تعلیم کی طرف توجہ دی ہے لیکن اسے سیاسی عمل سے محروم رکھاجارہاہے ہم اسے کسی حال میں برداشت نہیں کریں گے اوراس کے خلاف ہم اتحاد اور اتفاق کے ساتھ اپنی لڑائی جاری رکھیں گے ۔

کانفرنس کے اہم شرکا میںحاجی عبدالصمد انصاری‘ بنارس ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر اصغرعلی انصاری‘ مولاناجنید انصاری اور دیگر ریاستوں کے مندوبین نے بھی خطاب کیا ۔ وکیل احمدا نصاری کی شکریہ کی تجویز کے بعد کانفرنس کے اختتام کا اعلان ہوا۔

()()()

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 445