donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Sharif Academy Ke Calgiri,Canada Me Ijlas Munaqid Hua

شریف اکیڈمی کا کیلگری ،کینیڈا میں اجلاس منعقد ہوا 


    ڈائریکٹر میڈیا شریف اکیڈمی کے مطابق مورخہ 22نومبر 2014کوشریف اکیڈمی کا پہلا باقاعدہ اجلاس محترمہ امتہ المتین خان ڈائریکٹر کیلگری کی سربراہی میں منعقدہوا ۔جس میں علی راجپوت ،رخشی بی احمد ،رفیع الدین،جیس چاحل اور نعیم الدین نے شرکت کی ۔امتہ المتین خان نے اپنے خطاب میں اکیڈمی کا مختصر تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی کی بنیا دشفیق مراد نے 29مارچ کو 2009کو جرمنی میں رکھی ۔اکیڈمی ایک غیر سیاسی اور غیر مذہبی تنظیم ہے ۔جو بلا تفریق رنگ ونسل ہر ایک کو شمولیت کی دعوت دیتی ہے ۔اکیڈمی کا دائرہ کار کسی خاص زبان یا ملک تک محدود نہیں ۔انہوں نے علم و ادب کی اہمیت بیان کی اور اسے عہد ِ حاضر کی اہم ضرورت قرار دیا ۔ اکیڈمی کے اغراض ومقاصدپرگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اکیڈمی کے نمائندیدنیا کے مختلف ممالک میں فروغ علم و ادب کے لیے سر گرم عمل ہیں ۔جو خلوص دل اور انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سر شار اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔اکیڈمی کے تحت دنیاکے مختلف ممالک میں علمی ادبی پروگرامز،کا نفرنسسز اور سیمینارز کا انعقاد ہو چکا ہے ۔
کینیڈا میں اسکا آفس قائم ہونے پر مسرت کا اظہارکیا ۔اور اسے ایک خوش کُن قدم قرار دیا ۔اجلاس میں اکیڈمی کے پہلے باقاعدہ افتتاحی پروگرام کے انعقاد پر بات چیت ہوئی اسی طرح رخشی بی احمد اور علی راجپوت کو ایگزیٹو باڈی میں شامل کرنے کے بارے میں تجاویز پرِ غور کیا گیا ۔جس چاحال ،رفیع الدین اور نعیم الدین خان نے اکیڈمی کے پلیٹ فارم پر فروغ علم وادب کے لئے اپنی صلاحیتوں کو برئے کار لانے کا یقین دلایا ۔  

**********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 439