donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Shibli Sadi Taqreebat Ke Mauqe Par Aalmi Mushayere Ka Aihtemam

شبلی صدی تقریبات کے موقع پر عالمی مشاعرہ کا اہتمام 


اعظم گڑھ۔

شبلی اکیڈمی میں شبلی صدی تقریبات کے دوران ایک بین الاقوامی مشاعرہ کااہتمام گیا ۔مشاعرہ کی صدارت دہلی اردو اکیڈمی کے وائس چیرمین پروفیسر خالد محمود نے فرمائی اور نظامت ڈاکٹر عمیر منظر نے انجام دی ۔صدر مشاعرہ پروفیسر خالد محمود نے اسے ایک تاریخ ساز واقعہ قرار دیا اور کہا کہ شبلی کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں مقالہ خوانی کے ساتھ ساتھ مشاعرہ کا اہتمام بھی ضروری تھا ۔دوران خطاب انھوں نے سامعین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ سمینار کے مختلف اجلاس اور مشاعرہ کے دوران سامعین کی توجہ اور ان کی سنجیدگی قابل داد ہے ۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ شبلی صدی تقریبات کے مختلف پروگراموں کی ایک خاص بات یہ بھی رہی ہے کہ اس میں اعظم گڑھ اور مضافات کی خواتین اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور استفادہ کیا ۔منتخب کلام قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے ۔


اب میرے پاس خزانہ بھی نہیں ہے کوئی 
کیا کروں گا میں علی گڑھ کے یہ تالے لے کر

مصداق اعظمی 

سکھ شانتی تھی شہر میں امن و امان تھا 
لیکن ہوا میں تیر کوئی چھوڑتا رہا ہے 

نیاز جیراج پوری 

آج جی چاہتا ہے رونے کا 
کیا اسی بات پر ہنسا جائے 

عمیر منظر 

بھری محفل میں تنہائی بہت ہے 
کسی کی یاد پھر آئی بہت ہے 

(میکس بروس نادر(امریکہ 

اک ہوا آخر اڑا ہی لے گئی گرد وجود 
سوچئے کیا خاک تھے اس کی نگہبانی میں ہم 

احمد محفوظ 

اس نے بھی دیکھنے کی حد کردی 
میں بھی تصویر سے نکل آیا 

شہپر رسول 

اتفاقاً کھنچ گئی تھی ایک ہلکی سی لکیر 
میرے ان کے بیچ لمبا فاصلہ ہوتا گیا 

شمیم طارق  

بڑی لمبی پلاننگ کررہی ہے 
ہماری زندگی لمحات والی 

پروفیسر خالد محمود 

جناب عبداللہ (امریکہ )نے متعدد نظموں سے نوازا جس کو بہت پسند کیا گیا ،اس کے علاوہ ممتاز اعظمی اور ڈاکٹر شمس بدایونی نے بھی اپنے کلام سے سامعین کومحظوظ کیا ۔

*********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 508