donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Syed Ahmad Qadri received Prof Abdul Moghni Award

سید احمد قادری کو  پروفیسر عبد ا لمغنی ایوارڈ سے نوازا گیا


  (اورنگ آباد (بہار


     اردو کے نامور افسانہ نگار اور نقاد ڈاکٹر سید احمد قادری کو ان کی علمی، ادبی اور صحافتی خدمات کے اعتراف میں ان کے وطن اورنگ آباد (بہار) میں گزشتہ ۱۷ نومبر کو ’’ چراغ ادب ‘‘ کی جانب سے پروفیسر عبد ا لمغنی ایوارڈ سے نوازا گیا۔


    ایوارڈ سے قبل ’’ چراغ ادب ‘‘  کے روح رواں اور ناظم جلسہ جناب آفتاب رانا نے حاضرین جلسہ سے ڈاکٹر سید احمد قادری کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سید احمد قادری اردو ادب میں اپنے افسانوں اور تنقید و تحقیق کے حوالے سے پوری اردو دنیا میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں اور انھیں کے کے برلا فاؤنڈیشن، بہار، مغربی بنگال اور اتر پردیش اردو اکاڈمیوں سمیت کئی اہم ادروں سے کئی بار ایوارڈ دمل چکا ہے ۔ جس سے ہمارے  اورنگ آباد کا نام روشن ہوا ہے۔ اس لئے آج  ہم انھیں اورنگ آباد کی ایک مایۂ ناز شخصیت پروفیسرعبدا لمغنی کے نام پر قائم  کئے گئے  ایوارڈ  ان کے صاحبزادے ڈاکٹر احمد مسعود اور معروف صحافی جناب اجمل فرید کے ہاتھوں یہ ایوارڈ دینے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔اس تعارف کے پروفیسر عبدالمغنی کے صاحبزادے ڈاکٹر احمد مسعود اور جناب اجمل فرید نے ڈاکٹر سید احمد قادری 
 کو شال ، مومنٹو ، سند اور چاندی کا روپیہ پیش کیا۔


        ایوارڈ لینے کے بعد  اپنے مختصر تاثرات میں ڈاکٹر سید احمد قادری نے بڑے جزباتی انداز میں کہا کہ یوں تو مجھے بہت سارے اعزاز ات ملے ہیں ، لیکن اپنے وطن میں جس خلوص ا ور محبت  سے مجھے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے ، یہ میرے لئے بہت قیمتی ہے۔ اس لئے کہ اپنے وطن سے جو میرا جزباتی لگاؤ ہے، انھیں میں لفظوں میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ اپنے وطن کی اہمیت اور عظمت وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں ، جنھوں نے اپنے وطن سے حجرت کی ہے ۔ اورنگ آباد کی سرزمین نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، جنھیں میں تا عمر بھلا نہیں سکتا ۔ یہاں میرا بچپن گزرا ہے، یہاں کی گلیاں ، اسکول، کالج ،دوست سب کے سب مجھے ہمیشہ یاد آتے ہیںاور میں ان سب کا مقروض ہوں۔  

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Comments


Login

You are Visitor Number : 526