donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Urdu Research Scholar Furqan Sanbhali Ko Mila 6th Urdu Academy Award

اردو  ریسرچ اسکالر فرقان سنبھلی کوملا  چھٹا  اردو اکادمی ایوارڈ


اختر اورینوی ایوارڈ سے نوازیںگے بہار کے سی ایم نتش کمار


(علی گڑھ)


                         معروف ادیب و افسانہ نگار اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے ریسرچ اسکالر انجینیر محمد فرقان سنبھلی کو بہار اردو اکادمی پٹنہ کے  ذریعہ قومی سطح کے ـ،اختر اورینوی ایوارڈ سے  نوازا جائے گا۔ زوردار استقبال کیاہے۔۔آٹھ اہم کتابوں کے مصنف اور سنبھل کی تاریخ و آثار قدیمہ پر خصوصی کام کر چکے محمد فرقان سنبھلی  کو  بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار بہار اردو اکادمی پٹنہ میں  منعقد ہونے والی پروقار تقریب  کے دوران  اختر اورینوی ایوارڈ سے نوازیں گے۔انھیں یہ ایوارڈ  انکی کتاب نقوش قلم کے لئے دیا جائے گا۔فرقان سنبھلی کویہ  چھٹا  اردو اکادمی ایوارڈ ملا ہے انھیںعبدالرحمن  بجنوری میموریل ایوارڈکے ساتھ ساتھ اب تک کل سترہ(۱۷) ایوارڈ و اعزازمل چکے ہیں۔ان میں تین مرتبہ اکادمی ایوارڈ ، اتر پردیش  اردو اکادمی سے اور تین  بہار اردو اکادمی سے ملے ہیں۔فرقان سنبھلی کی کتابیں مصر قدیم،آئینہ فلکیات،اردو صحافت اور ضلع مرآداباد،ترک اور سنبھل سرکار،نقوش قلم وغیرہ ملک اور بیرون ملک خاصی مقبول ہوئی ہیں۔ان کا پہلا افسانوی مجموعہ آب حیات  بھی بے حدپسند کیا گیا تھا۔ان کا  دوسرا افسانوی مجموعہ طلسم عنقریب شائع ہونے والا ہے۔لوک گیت پر ایک کتاب زیر ترتیب ہے۔ڈاکٹر انجم جمالی فاوئنڈیشن میرٹھ اورعقیل سنبھلی ادبی اکیڈمی نے بھی فرقان سنبھلی کوگزشتہ ماہ ایوارڈ  و  اعزاز سے نوازا ہے استقبالیہ مین خطاب کرتے ہوے فرقان سنبھلی نے کہا  اپنے اسلاف کی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے ہمیں انکی روایات کو زندہ کرنا ہوگا اور انکی علمی و ادبی روایت کو فروغ دینا ہم سب کا فرض ہے۔


^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 497