donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Prof. Sagheer Afrahim
Title :
   Tahqeeq Ka Miyar Buland Kar Sakta Hai Internet

تحقیق  کا  معیار  بلند   کر  سکتا  ہے   انٹرنیٹ  ۔  


 پروفیسر صغیر افراہیم


سنبھل۔(انقلاب  نیوز بیورو )جھمن لال پی۔جی۔ کالج اورقومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اشتراک تعاون سے ــ’’اردو زبان و ادب اور انٹر نیٹ‘‘ کے عنوان سے قومی سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس کا آغازعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تشریف لائے پروفیسرصغیرافراہیم و ڈاکٹر اسلم جمشید پوری ،ڈاکٹر راشد عزیز،ڈاکٹر یم۔اے۔معروف نے شمع روشن کرکے کیا،شفیق الرحمن برکاتی نے حمدیہ اشعار کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ کالج کے طلباء نے دعا پیش کرکے ماحول کو خوشگوار بنایا۔اس کے بعد کالج کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر ایم۔اے۔ معروف مو ضوع کا تعارف پیش کیا راور کالج ڈائر یکٹر جناب گوپال سکسینہ نے کہا کہ ہم آئندہ سال سے ہی ایم۔اے اردو شروع کر رہے ہیں
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ اردو کے استاد اور رسالہ ’’تہذیب الاخلاق ‘‘کے مدیر پروفیسر صغیر افراہیم نے کہا کہ دور جدید انٹرنیٹ کا دورہے وقت کی تنگی بہت دامن گیر ہے اور معاشی حالات کمزور ہیںتو انٹرنیٹ بہت معاون و مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔اس موقع پر ’’تہذیب الاخلاق ‘‘کے جدید شمارے کا اجراء بھی عمل میں آیا۔جو سید حامد صاحب کی زندگی اور کارہائے نمایا پر ایک خوبصورت مجلہ ہے۔۔سی۔سی۔ایس۔یونیورسٹی کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر اسلم جمشید پوری نے کہا کہ ادب کی کوئی صنف سخن ایسی نہیں جو انٹر نیٹ پر موجود نہ ہو۔انھوںنے گلوبل گائوںکی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ انٹر نیٹ نے پوری دنیا کو ایک مٹھی میں قید کر دیاہے۔کشمیر سینٹرل یونیورسٹی کے استاد پروفیسر راشد عزیزاپنے مقالے کے ذریعہ نوجوان بزرگوںاور بچوں کو انٹر نیٹ کی دنیا سے فیضیاب ہونے کے مشورے کے ساتھ انٹر نیٹ اور اردوکے مضبوط رشتے کو واضح کیا۔ایم۔جی۔ایم(پی۔جی۔)کے سابق پرنسپل ڈاکٹر ڈی۔این۔شرما نے کہا کہ میں جبکہ میں خود ہندی کا استاد رہا ہوں مگر مجھے اردو سے بے حد محبت ہے اسی لیے میں اکثر اردو کے سیمیناروں میں شرکت کرتا ہوں ۔سیمینار میں ڈاکٹر شاکر سرسوی و وسیم اوجھاروی نے ترنم سے غزل پیش کی جسکو سامعین نے بہت سراہا۔  انجنیرمحمدفرقان  سنبھلی  نے                             کہا  انٹرنیٹ   پر  اردو  زبان وا دب  کے تعلق  سے  وافر  مواد   موجود ہے

  جو  نہ صرف   ریسرچ  اسکالرس کے کام آسکتا  ہے  بلکہ  اہل علم  بھی  اس  سے  فائیدہ  اٹھا سکتے  ہیں اب  بہت سے   رسالیے                                                                                        انٹرنیٹ   پر ہی شائع  ھو  رہے  ہیں۔   میڈیا پوسٹ کے ایڈیٹر ڈاکٹر شیخ  نگینوی نے اپنے مقالے میں اردو اور انٹرنیٹ کے مضبوط رشتے پر روشنی ڈالتے ہوئیک کہا کہ نوجوان نسل کو اس سمت آگے انے کی ضرورت ہیسر سی سادات ڈگری کے صدر شعبہ اردو پر وفیسر شفیقن برکاتی صاحب نے انٹرنیٹ سے اردو ادب کے منسلک زاویوں پر روشنی ڈالی۔آزاد گرلس ڈگری کالج کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد احمد نے کہا کی ترقی یافتہ ملک اور قوم کی سب سے بڑی ضرورت آج انٹر نیٹ ہے اس سے بہت کم وقت میں عمیق ادب حاصل کیا جا سکتا ہے کیونکہ فطرت تمام عناصر آج انٹر نیٹ پر موجود ہیں۔سیمینا رمیں ڈاکٹرصائبہ ،نیہا اقبال،زہرا کلثوم ڈاکٹرشاداب علیم،زیبا چودھری وغیرہ نے مقالات پیش کئے اسی کے ساتھ ڈاکٹر ابھیشیک شرما،وسیم اوجھاروی وغیرہ نے اپنے منظوم کلام پیش کیے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض انجیئر فرقان سنبھلی نے انجام دیئے جبکہ پروگرام کی کنوینر ڈاکٹر ایم۔اے۔ معروف نے تمام ہی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

**********************


 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 523