donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Rasheed Ahsan Khan
Title :
   Adil Publication Pune Ke Zer Ehtemam 11 Novelon Ka Ijra

عادل پبلی کیشن پونہ کے زیر اہتمام ۱۱ناولوں کا اجراء

 

اُردو کی بقاء و ترقی کے لیے محمد کامل جیسے نوجوانوں کی تعلیمی میدان میں اشد ضرورت ہے

رشید حسن خان


نیوزریلیز پونہ پچھم مہاراشٹر ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیرِ ماتحت چلائے جانے والے ادارے میں ۱۱ ناولوں کا اجراء ادارے کے بانی و صدر عالی جناب رشید حسن خان صاحب کے دستِ مبارک سے کیا گیا ۔عادل پبلیکیشن کے زیرِ اہتمام اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام کی ابتداء کلامِ رباّنی سے کی گئی نعتیہ کلام اور استقبالیہ گیت حاجی عبدالطیف فضلانی اُردو ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے پیش کیا ۔پروگرام کی غرٖ ض و غائیت عالی جناب شیخ محمد کامل ریاض الدین

نے پیش کی ۔

( پروپرائٹر عادل پبلیکیشن )

              اس مبارک موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شکشن منڈل پونے مہانگر پالیکا کے چیئر من عالیجناب پردیپ بابا دُھمال ،عالی جناب مشتاق شیخ صاحب (تعلیمی افسر پرائمری شعبہ ضلع پریشد پونہ ) ،محترمہ سُلطانہ ملانی صاحبہ ( نائب تعلیمی افسر پونے مہانگرپالیکا ) عالی جناب نورالدیّن علی سومجی صاحب ( نائب صدرشکشن منڈل پونے مہانگر پالیکا ) لیڈی حلیمہ بیگم اُردو پرائمری اسکول کی صدر معلمہ محترمہ تبسم انور شیخ صاحبہ ،افروز شیخ محمد کامل اور  ناولوں کے مصنّف عالی جناب سُلطان عابدی سوگے صاحب موجود تھے ۔

               عالی جناب رشید حسن خان صاحب کے دستِ مبارک تمام مہمانوں کی گُل پیشی بڑے ہی خلوص و محبت کے ساتھ کی گئی ۔گُلہائے عقیدت کے نذرانے کے بعد عالی جناب پردیپ بابا دُھمال صاحب (چیئرمن شکشن منڈل پونے مہانگر پالیکا ) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُردو کی تصانیف ،ناولوں ،اور کتابوں کا اجراء اس ادارے میں ہورہا ہے یہ بڑی خوشی کی بات ہے اور مجھے خاص طور پر اس موقع پر مہمانِ خصوصی کادرجہ دیا گیا اس کے لیے میںمحمد کامل شیخ جیسے نوجوان شخص کا شکرگزار ہوں اور چاہتا ہوں کہ اس طرح کے ناول کتابیں زیادہ سے زیادہ شائع ہوں اور اُردو زبان کی ترقی ہو مجھے بے حد خوشی ہے ۔اور محمد کامل شیخ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے چھوٹی سی عمر میں اسقدر ترقی کی ہے اور اُردو کی بقاء و ترقی کے لیے ان کی محنت اور لگن قابلِ تعریف ہے ۔

               صدارتی تقریر میں عالی جناب رشید حسن خان صاحب نے سب سے پہلے پروگرام کے آرگنائزر محمدکامل جناب کو مبارکباد دی اور تمام سامعین سے مخاطب ہوکر بڑے فخر سے کہا کہ یہ وہ لڑکا ہے جس نے میرے ادارے سے ڈی ایڈ کی تعلیم حاصل کی اور تعلیم حاصل کرنے کے بعد ڈی ایڈ کی ڈگری پر ہی اپنی تعلیم کا خاتمہ نہیں کیا مستقبل میں نوکری نہ ملنے کی صورت میں بچے مایوس ہوجاتے ہیں لیکن محمدکامل نے اپنی جدّت کو جاری رکھااور تعلیمی میدان میں مہا را شٹر کے اردو اسا تذ ہ کے لئے وسائل تعلیم بنا نااور پبلیشر کا کام شروع کیا اور انکی اہلیہ ا فروز شیخ بھی ساتھ دے رہی ہے ۔اُردو میں ادب کا بہت فقدان ہے ۔محمدکامل نے مالی حالت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ۱۷۳ کتابوں کا اجراء کیا ۔محمدکامل کے آفیس کا افتتاحی جلسہ بھی میرے ہی ہاتھوں ہوا ہے میںچاہتا ہوں کہ ہر معلم سوچے درس و تدریس کی کمی کو پہچانے اور علم میں وسعت پیدا کریں حکومت نے اسکالرشپ کے امتحانات ،راشٹر بھاشا ہندی کے امتحان اور بھارتیہ ودیاپٹھ کے امتحان رکھے ہیں لیکن ان بچوں کو کچھ حاصل نہیں ہوتا جو بڑی جدوجہد کے بعد پاس ہوتے ہیں ۔ان کی ہمّت افزائی ہونی چاہیے ۔ان بچوں کو سراہا جائے میرے ادارے میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں لیکن میرے اُردو مراٹھی اانگلیش ہائی اسکولوں کا نتیجہ سو فی صد ہے اور زیادہ تر بچے امیتازی درجہ میں کامیاب ہوتے ہیں مجھے اس بات کا فخر محسوس ہوتا ہے ۔

             تمام مہمانان کا خان صاحب نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اُردو کی خدمات کے لیے آپ تمام یہاں آئے میں بہت خوش ہوں میں اُمید کرتا ہوں کہ تعلیمی میدان میں نہ صرف اُردو کے ناولوں کا اجراء ہو بلکہ ضرورت ہے اُردو میں شیواجی کے اوصاف اُن کی شخصیت کو دُنیا کے سامنے لائیں اُن کی صحیح تصویر پیش کریں تاکہ جس دن شواجی جینتی ہو مہاراشٹر میں جگہ جگہ پولیس نہ دکھائی دیں ۔لوگوں کے دلوں سے دہشت کو اگر دور کرنا ہو تو صحیح تاریخ کو منظر عام پر لانا ہوگا ۔محمدکامل جناب جیسے نوجوان اگر دو چار ہو جائیں تو تعلیمی میدان میں اُردو کی ترقی سو فی صد ہونی ہے میں کامل کو اُن کی جدّت کے لیے مبارکباد دیتا ہوں ۔

                  پروگرام کی نظامت پروین خان صاحبہ(لیڈی حلیمہ بیگم اُردو اسکول ) نے بحسن خوبی انجام دی ۔۱۱ناولوں کا اجراء رشید حسن خان صاحب کے ہاتھوں کیا گیا ۔پروگرام کی آخری رسم ۔رسمِ شکریہ امرین عارف شیخ ( پرنسپل اسمعیٰل حسن خان اُردو ہائی اسکول ) نے ادا کیا ۔


^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 508