donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Urdu University
Title :
   Student Union Talba Ke Liye Tarbiyat Gahon Ka Role Adda Karti Hai

اسٹوڈنٹس یونین طلبہ کیلئے تربیت گاہوں کا رول ادا کرتی ہیں


طلبہ کو قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا مشورہ۔ اردو یونیورسٹی میں طلبہ

یونین پروگرام سے اعلیٰ عہدیداران 


حیدرآباد، 16؍ اپریل (پریس نوٹ) یونیورسٹیوں میں اسٹوڈنٹس یونینز تربیت گاہوں کا رول ادا کرتی ہیں۔ میں اُمید کرسکتا ہوں کہ ہماری یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ یونین سے بھی ایسے لیڈر ابھر کر آئیں گے جو ہندوستان کی سیاست میں اپنا لوہا منوائیں گے۔ اِن خیالات کا اظہار مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد نے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کی جانب سے ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں منعقدہ ’مولانا آزاد مقابلوں‘ کی افتتاحی تقریب سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ اِس موقع پر مہمانِ اعزازی ایس کے جاگیردار، ضلع نائب صدر آل انڈیا اینٹی کرپشن کمیٹی اور یونیورسٹی رجسٹرار پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ نے بھی خطاب کیا۔ مقابلوں کی کڑی کے تحت آج اور کل مباحثہ بعنوان ’’نوجوان سیاست کے لئے حتمی حل‘‘ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے اور مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ۔ ڈاکٹر خواجہ شاہد نے اسٹوڈنٹس یونین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں سے بڑے بڑے مقاصد حاصل ہونگے اور مقابلوں کے انعقاد کو ایک اچھی پہل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ یونین ایسے تعمیری کاموں میں مصروف رہے گی۔ ڈاکٹر خواجہ شاہد نے کہا کہ عصر حاضر میں علم کو بانٹ دیا گیا ہے جو کہ کسی بھی لحاظ سے اچھی حکمت نہیں ہے۔ ہماری یونیورسٹی کی یہی کوشش ہے کہ ہم اُن تمام طلبہ کو تعلیم فراہم کریں جو عصری تعلیم حاصل کرنے کی چاہ رکھتے ہوں اور اِس میں مدرسوں سے تعلیم حاصل کرچکے طالب علم ہماری ترجیح میں شامل ہیں۔ انہوں نے مباحثہ میں حصہ لینے والے طلبہ کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتیازی پوزیشن حاصل کرنا الگ بات ہے مگر سب سے بڑی بات مباحثہ میں حصہ لینا ہے۔مہمانِ اعزازی ایس کے جاگیردار، ضلع نائب صدر آل انڈیا اینٹی کرپشن کمیٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو نوجوان طبقہ کی ضرورت ہے اور نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنی ضرورت کا احساس پیدا کرکے ہر ایک شعبہ میں آگے بڑھنے کی پہل کرے۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں کرپشن اور دیگر سماجی برائیاں ہمارے ملک کے لئے بہت بڑے مسائل کی شکل میں حائل ہیں اور اِن مسائل کا حل صرف اور صرف نوجوان پود کی سیاست میں بڑھ چڑھ کر شرکت سے نکل آسکتا ہے۔ ایس کے جاگیردار نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ دوسروں کی مدد کا جذبہ اپنے اندر پیدا کرے اور جن نوجوانوں میں کچھ کرنے کی صلاحیتیں ہیں اُن کی ہمت افزائی کریں۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک ملک کا مستقبل اُس کی نوجوان طبقہ پر منحصر رہتا ہے۔ اگر وہ آگے نہیں بڑھیں گے تو ملک کی ترقی رُک جانے کا خطرہ ظاہر سی بات ہے۔ انہوں نے مباحثہ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موضوع کا انتخاب وقت کی ضرورت ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا جس کا شرف حافظ ریاض کو حاصل ہوا۔ اسٹوڈنٹ یونین کے نائب صدر محمد عمران خان نے استقبالیہ کلمات پیش کئے جبکہ یونین کے صدر دانش خان نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔ اِس موقع پر مہمانوں کو گلدستوں اور مومنٹوز سے نوازا گیا۔ نظامت کے فرائض عبدالماجد نے انجام دیئے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر 17؍ اپریل 2014ء 8:30 بجے شب، ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں کل ہند مشاعرہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ملک بھر سے نامور شعرائے اردو اس مشاعرہ میں حصہ لیں گے۔ 


ڈاکٹر محمد فریاد        
انچارج پبلک ریلیشنز آفیسر

Comments


Login

You are Visitor Number : 548