ٹورانٹو کے سینئر مزاحیہ شاعر جمال زبیری انتقال کرگئے
تسلیم الٰہی زلفی اور جامعہ کراچی فارغ التحصیل المنائی فورم کینیڈا کا اظہارِ تعزیت
Urdu Society of Canada
انجمن اردو کینیڈا
ٹورانٹو۔ٹورانٹو کے ادبی حلقوں میں بالخصوص اور سماجی حلقے میں بالعموم یہ خبر نہایت دکھ سے سنی جائے گی کہ گذشتہ تیس سال سے ٹورانٹو میں مقیم پاکستانی نژاد معروف صاحبِ دیوان مزاحیہ شاعر جمال زبیری 24 نومبر 2013 بروز اتوار طویل علالت کے بعد کینسر کے مرض کے سبب انتقال فرماگئے۔اس موقع پرکینیڈا میں آباد ان کے دیرینہ دوست‘ ادبی اسکالر تسلیم الٰہی زلفی نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے بتایا کہ جمال زبیری کے بڑے بھائی مرحوم جمیل زبیری سے ان کا ریڈیوپاکستان کراچی میں 1962سے رفیقِ کارتعلق تھا‘ جن کی بیٹی معروف ٹی وی فنکارہ لیلیٰ زبیری ہیں۔جبکہ جمال زبیری سے تیس سال قبل ٹورانٹو میں پاکستانی کینیڈین رائٹرز فورم کے قیام کے زمانے سے تعلقات استوار ہوئے۔جمال زبیری نہایت خوش مزاج‘شائستہ‘کھرے اور بزلہ سنج طبیعت کے مالک تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے آمین۔
٭٭٭
ٹورانٹو میں جمال زبیری کی 25 سال پرانی گروپ کے ساتھ تصویر
|