donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adbi Gosha
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Ahmed Nisar
Title :
   Ghazal Sriniwas



غزل سرینواس


تحریر : احمد نثارؔ

 

     غزل کیا صرف اردو میں مشہور و مقبول ہے؟

    یوں تو غزل عربستان اور فارستان کی دین ہے۔ جن کی زبانیں عربی اور فارسی ہیں۔ مگر آج اردو میں مقبول صنفِ سخن غزل عالمی شہرہ یافتہ ضرور ہے مگر یہ بھی سچ ہے کہ غزل دیگر زبانوں میں بھی لکھی جاتی ہے اور مقبول بھی۔

    جنوبی ہند کی شیریں زبان تیلُگو، جسے Italian of the East  مشرقی اطالوی زبان بھی کہاجاتا ہے، آندھرا پردیش، تلنگانہ کی صوبائی اور علاقائی زبان ہے۔ کرناٹک، مہاراشٹرا، اوڈیسہ، چھتیس گڑھ کے کچھ علاقوں میں بھی بولی جانے والی زبان تیلگو ہے۔ اس زبان کے شعراء اردو زبان اور اردواصنافِ سخن سے تاثر و انسیت کی وجہ سے کئی اردو کے الفاظ تیلگو زبان میں اپنا لیے اور چند اصناف بھی جن میں غزل ایک ہے۔

    جدید دور کے ایک معروف تیلوگو ادبی اور فنی شخصیت ڈاکٹر کیسی راجو سری نِواس (Kesiraju Srinivas) ہیں۔ اور غزل سری نِواس کے نام سے مشہور ہیں۔

    ریاست آندھرا پردیش کے ساحلی اضلاع میں سے ایک ہے ضلع مغربی گوداوری۔ اس کے ایک شہر پالا کولو (Palakollu)  میں سرینواس ۱۹۶۶؁ء میں پیدا ہوئے۔ اعلی تعلیم کے بعد بھیماورم میں لائبریرین کی ذمہ داری نبھائی۔ ۱۹۸۶؁ء میں انہوں نے اپنا فنی کام شروع کیا۔ وہ فنی کام تھا  ’’ تیلوگو غزل  ‘‘  گانا۔ اس کے لیے انہوں نے کئی تیلوگو شعراء کی فنی تخلیقات کو استعمال کیا، تیلوگو میں غزل لکھنے والوں سے رابطہ کیا اور غزلوں کو گانے لگے۔ ان کے اس پروگرام میں تین اہم کردار ہوتے ہیں، ایک تیلگو غزل کاروںکی غزلیں، دوسرا ان کی آواز اور تیسرا ایک دف۔ ان تینوں کی مدد سے انہوں نے صرف آندھرا پردیش ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں ۶۰۰۰ سے بھی زائد پروگرام پیش کیے۔ تیلگو زبان کی تشہیر، فن و ثقافت کی ترویج ہی کی نہیں بلکہ صنف غزل کو بھی تیلگو دنیا سے متعارف کروایا۔

    ان کا نام گِنّیس بُک آف ورلڈ ریکارڈس اور لمکا بُک آف ریکارڈس میںزیادہ پروگرامس پیش کرنے کا ریکارڈ، ایک ہی شخص کئی زبانوں میں اپنی گلوکاری کو پیش کرنے کا ریکارڈ درج ہے۔
کئی ملکی اور غیر ملکی اداروں نے انہیں اعزازات اور القابات سے بھی نوازا جن میں یہ القابات ہیں؛

٭    غزل میسٹرو، ٭    غزل مغل، ٭    غزل گانا پراپورنا، ٭    غزل گانا گندھروا،
٭    غزل گانا وشاردا، ٭    غزل گانا برہما، ٭    غزل گانا سوارا بھوشنا، ٭    پرائڈ آف انڈیا

    ان کی گائکی کی خصوصیات میں گاندھی واد پر گیت بھی مشہور ہیں۔ انہوں نے چند تیلوگو فلموں میں بھی کام کیاہے۔

    بہترین غزل کا انتخاب، سریلی آواز و انداز اور ایک دفلی، یہی ان کے پروگراموں میں سرمایہ بھی اور سازندے بھی۔ لیکن عوام ان کے تغزل و تخیل اور پیش کرنے کے انداز اور بی الخصوص عنوانات و موضوعات سے کافی خوش رہتی ہے اور ان کے فن کو سراہتی ہے۔

    ڈاکٹر سی۔نارایاناریڈی، وی۔نراسمہاریڈی، رینٹالا شری وینکاٹیشورارائو اورپینا شیواراماکرشنا ایسے نامورشعراء ہیں جن کی غزلوں کو سرینواس نے گایا۔ تیلگو غزلوں میں بھی غزل کے آداب کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ اس فن سے تیلگو ادب نواز کی دلچسپی بھی قابل تعریف ہے۔

    ہمیشہ امن و امان کے خواہاں سرینواس کئی ایک ادارے بھی چلاتے ہیں اور سماجی کاموں میں سرگرم بھی رہتے ہیں۔ آج کل سرینواس شہر حیدرآباد کے خیرتاباد علاقے میں مقیم ہیں۔

٭٭٭٭

تحریر : احمد نثار

Email : ahmadnisarsayeedi@yahoo.co.in

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 1115