donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adbi Gosha
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Gul Bakhshalvi
Title :
   Har Bade Aadmi Ke Peechhey Aik Aurat Hoti Hai

 

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ھے ،جو اس کے کردار سے مخلص
 
ہوتی ھے
 
بخشالوی
 
اردو کے پرچے میں سوال آیا فقرہ مکمل کرو:”ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ۔۔۔ ۔“
مختلف شاگردوں نے یہ جملہ یوں مکمل کیا:
(۱)ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو ہر دم اس سے آگے آنے کی کوشش کرتی ہے۔
(۲)ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، پھر بھی وہ بڑا آدمی بن جاتا ہے۔
(۳) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس کی عمر بڑے آدمی سے کافی کم ہوتی ہے۔
(۴) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس کے پیچھے ایک چھوٹا آدمی ہوتا ہے۔
(۵) ہربڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس سے ہوشیار رہنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
(۶) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو بڑے آدمی کو چھوٹا آدمی بنانے کی تگ و دو میں لگی رہتی ہے۔
(۷) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اس کے بڑا بن جانے کے پیچھے آن کھڑی ہوتی ہے۔
(۹) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اسے یاد دلاتی رہتی ہے، کہ تم میرے باپ کی وجہ سے بڑے آدمی بنے ہو۔
(۱۰) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جسے یہ علم ہی نہیں ہوتا ہے کہ اس کے آگے بڑا آدمی ہے۔
(۱۱) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اس سے گھر کا خرچہ مانگ رہی ہوتی ہے۔
(۱۲) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے اور عورت کے پیچھے چھوٹے بچے ہوتے ہیں۔
(۱۳) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس کے چھوٹے قد کی وجہ سے وہ آدمی بڑا نظر آتا ہے۔
(۱۴) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو موقع پاتے ہی اس کے کندھوں پر سوار ہو کر اس سے بھی بڑی نظر آنے لگتی ہے۔
(۱۵) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس نے بڑے آدمی کو آگے لگایا ہوتا ہے۔
(۱۶) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ، جو اس سے طلاق مانگ رہی ہوتی ہے۔
(۱۷) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس کا ہاتھ بڑے آدمی کی جیب پر ہوتا ہے۔
(۱۸) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس کے ہاتھ میں ڈنڈا ہوتا ہے۔
(۱۹) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو دوسری عورتوں کو اس کے قریب نہیں پھٹکنے دیتی۔
(۲۰) ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اس کے کان میں کہتی  رہتی ہے کہ میرے بغیر تم کچھ بھی نہیں ہو۔
 +++++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 859