donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adbi Gosha
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Hajra Bano
Title :
   Hazar Pursish Wahid Jawab , Khaufe Iblees

ہزار پرسش واحد جواب۔ خوفِ ابلیس
 
٭ہاجرہ بانو      
   
یہ مانا محبت کی منزل ہے عورت
تڑپتا مچلتا ہوا دل ہے عورت
پر اس کے زماں و مکاں اور بھی ہیں
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
عورت کے خمیر کی خوشبو کو محسوس کرکے سردر جعفری نے جب یہ مصرعے لکھے ہونگے تو مسرت کی سرشاری کے احساس نے ان کے روم روم میں شرارے بھردئیے ہوں گے۔ ان کے تخیل کے افق پر وہ کون سے بلوریں شفاف رنگ ہوں گے جنہوں نے انہیں یہ بشارت دی ہوگی کہ صنف نازک کے پنکھ زماں و مکاں کے قفس میں قید نہیں رہ سکتے؟ وہ کون سی تابندگی ہوگی جس کے نور سے وحی آئی ہوگی کہ اس ناتواں سی نظر آنے والی ہستی کے جہاں تو ستاروں سے آگے اپنی منزل رکھتے ہیں؟
سوندر یہ ہے ساکشات جیوت پیار ہے ناری
شوبھا اسی سے سرشٹی کا شرنگار ہے ناری
ہ موتی ممتا سندرتا سینہہ دیا کی ہے
خود آنسوؤں کا پورن پار اوار ہے ناری
ہے آگ پانی ایک ساتھ و سنت پت پت جھڑ بھی
ہے موم کی گڑیا تو کبھی انگار ہے ناری
وہ دھرم سنسکرتی کی دھرتری ہے شما شیل
یگ سبھیتا کی پرگتی کا آدھار ہے اناری
گاتھا پربل تم شوربہ کی اتہاس میں انکت
ہے ویرتا تلوار اس کی دھارہے ناری
پتی، پتر، بھائی کو نچھاور دیش پر کرکے 
سوا دھنیتا کے ہت ہوئی خود شار ہے ناری
چندر سین وارٹ نے کس سوندریہ میں آگ اور پانی کے سنگم کو دیکھا تھا؟ موم نے آگ بن کر کسے  جھلسایا تھا؟ وطن کی مٹی کا قرض ناری پر اتنا کیوں چڑھا کہ صدیوں سے اپنے پتی، پتر، بھائی کو نچھاور کرنے کے بعد بھی وہ رن مکت نہیں ہوئی؟ شہیدوں کے ساتھ ان ماؤں کو کیوں اتنے کوٹی کوٹی پرنام کیے جاتے ہیں؟ جئے شنکر پرساد کیوں ناری کو کیول شردھا مانتے ہیں؟ شنکر سلطان پوری کی ’’ناری تیری عجب کہانی‘‘ کیوں یوون کے ہالے اور مدرا کے پیالے لٹاتی ہے؟ ناری کو ممتا کی مورت اور جگ جننی پیاری صورت بتاتی ہے کیوں؟ اقبالؔ کی بے رنگ کائنات میں زن کا وجود کیوں رنگ بھرتا ہے؟ ان کی زندگی کا سوز دروں اسی ساز سے منسلک کیو ںہے؟ ثریا کی مشت خاک کا شرف کون سا درجہ رکھتا ہے؟ شرار افلاطون کو زن کے شعلے نے ہی کیوں جلایا؟ کیفیؔ اعظمی کیوں تاریخ کو عورت کی قدر کرنے کا مشورہ دیتے ہیں؟ انہوں نے خوبصورت چشم آہو کے اشک میں پوشیدہ شعلوں کی تپش کو کہاں محسوس کیا؟ کیفیؔ کو عورت کی کہانی میں کون سی حقیقت نظر آئی؟ کجھوراہو اور اجنتا کے فن میں کس ہستی نے سوچنے پر مجبور کیا؟ کیفیؔ کی شاعری کیوں دل میں انجذاب ہوکر عورت کو سلام کرتی ہے؟ کیا انہوں نے عورت کی مٹھی میں افلاک اور ٹھوکر میں ارض کو دیکھ لیا تھا؟ میدان زندگی میں ہر مقام پر کسی سے پیچھے نہیں رہنے والی وہ ابلا ناری کو ساحرؔ شیوی کیوں مردوں کے برابر سمجھ کر یہ کہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ
کندھوں سے کندھا ملاکر آج کل چلتے ہیں ہم
مت سمجھنا آج کی عورت کو ہے مرد سے کم
ایک سنسکرت شلوک کیوں کہتا ہے کہ جہاں عورت کی عزت ہوتی ہے وہاں دیوتا قیام کرتے ہیں؟
خدا کی رحمت و گھر کی برکت والی یہی عورت ازل سے لے کر آج تک دوراہے پر کھڑی ہے۔ اس کا اپنا کوئی مقام نہیں۔ یہاں تک کہ مادر رحم میں بھی اسے پنپنے کا حق نہیں۔ اس رحمت کی دیوی کے کونپل کو کچلنے کی تعداد بتانا مقصد نہیں۔ کہاں اور کتنی جگہ وہ مساویانہ حقوق رکھتی ہے یہ بتانا بھی میری منشا میں شامل نہیں۔ ایف آئی آر FIR کی ان رپورٹس پر روشنی ڈالنا بھی میرا مقصد نہیں کہ پٹرول، مٹی کے تیل، تیزاب اور دیا سلائی اس کی حق مغفرت میں دعاگو ساتھی بنے۔ مذہب کی آڑ اور جھوٹی شان کے نام پر مرمٹنے والوں کے گھر دم توڑتی، گھٹتی، سسکتی، شب غم کے اشکوں سے تکیے بھگوتی اور کھوکھلی خاندانی جاہ و جلال کا شکار ہوتی ان لڑکیوں کی داستان سنانا بھی میرا مقصد نہیں۔ باطل عقائد، مادہ پرستی، تشنہ درندوں کی جبراً پیاس بجھاتی ان آہوں کا ذکر کرنا بھی میرا ارادہ نہیں۔ مرکزی و ریاستی حکومتوں، سماجی مصلحین، مفکرین، قانون ماہرین اور انقلابی خواتین کی بے بسی و مایوسی درشانا بھی میرا مقصد نہیں۔ دختر کشی، خواتین کی فلاح و بہبود، تحریک نسواں کے حقوق کی جدوجہد کو کاغذ کے پرزوں میں دم توڑتے دکھانا بھی میرا مقصد نہیں۔
 
میرا مقصد تو یہ ہے کہ کوئی تو سامنے آئے اور عورت کو اس کا صحیح مقام بتادے چاہے وہ جہنم کا ہی کیوں نہ ہو۔ لیکن مدلل جواز پیش کرنے کا حق اسی کو ہوگا جس پر کسی عورت نے کوئی احسان نہ کیا ہو۔ اگر وہ نو ماہ کسی ٹیسٹ ٹیوب میں بھی رہا تو یہ ثابت کرے کہ اس کی نگہداشت کسی نرس نے نہ کی ہو۔ اور پھر مندرجہ ذیل تمام پرسش کے جوابات دے کر بتائے کہ عورت کہاں کمزور ہے۔
 
سلطان التمش کے 19 بیٹوں میں سے رضیہ سلطان ہی دلی کے تخت پر کیوں بیٹھی؟ انگریزوں کے ناپاک قدم اکھاڑنے کا عزم رانی چینما نے کیوں لیا؟ ساوتری بائی پھلے نے تعلیم کی جوت کیوں جلائی؟ نوبل پرائزز ونر مدر ٹریسا نے 168 چیریٹی ہوم کس طرح قائم کیے؟ آنندی بائی گھر گرہستی چھوڑ کر ڈاکٹر کیوں بنی؟ سربہ فلک کوہ پیمائی کا خیال بچھیندری پال کو کیوں آیا؟ سات سروں کو اپنے بس میں کرکے ایم سبا لکشمی بھارت رتن ملکہ موسیقی کیوں بنی؟ مادر وطن کا پرچم لہرانے والی مادام بھیکا جی کا ماکو سرزمین ہندوستان کیوں سلام کرتی ہے؟ سنتوش یادو کو ایوریسٹ کی چوٹیاں کیوں بلاتی تھیں؟ سرلا ٹھکرال اپنا ائیرکرافٹ لے کر آسمان کی سیر کو کیوں نکل پڑی؟ DBP قانون کی وردی کنچن چودھری پر کیوں سجتی تھی؟ پی ٹی اوشا دوڑ کر اولمپک میں تمغے کیوں لے آئی؟ آشاپور نا دیون گیان پیتھ حاصل کرنے کے لیے کتنی ادبی جدوجہد کرتی رہی؟ سفیر اول وجئے لکشمی پنڈت نے زندگی میں کتنے نشیب و فراز دیکھے؟ میزائل وومن ٹیسی تھامس کس طرح منزل تک پہنچی؟ اپنے سحر آفرینی حسن کا خطاب مس یونیورس جب سشمیتا سین کو ملا تو ہندوستان کو کیسا محسوس ہوا؟ آنکھوں پر بندھی پٹی اور ہاتھ میں ترازو لے کر کھڑی انصاف کی دیوی کے سامنے بیٹھ کر اول جج لیلا سیٹھ نے کس طرح فیصلے کیے؟ کارنیلیا سہراب جی نے وکیل اول بن کر کتنے مقدمے لڑے؟ لیفٹنٹ جنرل ڈاکٹر سنیتا اروڑہ فتح گڑھ کے ڈاکوؤں سے خوفزدہ کیوں نہیں ہوئی؟ کلکتہ نندی گرام تھانہ کی پہلی قاضی شبنم آراء کو مسلم معاشرے میں کتنی دشواریوں کا سامنا کرناپڑا؟ گورنر سروجنی نائیڈو نے کس طرح انگریزوں کے خلاف کام کیا؟ سینٹرل ریلوے نے سومیا راگھون کو جی ایم GM کیوں بنایا؟ آبانا نامستری کی انگلیوں پر کتنے طبلے ٹوٹے؟ صحافت کی دنیا میں ہولی ویار والا نے کون سے کارنامے انجام دئیے؟ یونین جیک کی جگہ ترنگا لہرانے والی ارونا آصف علی کو کتنے انعامات و اعزازات سے نوازا گیا؟ سرود کے تار چھیڑتی شرن رانی باکلی والی نے سنگیت کے لیے پوری دنیا کا سفر کیوں کیا؟ ارودھنی رائے بین الاقوامی شہرت کی حامل کیوں بنی؟ ساتوں سمندری لہروں پر تیرنے والی بلا چودھری کے سامنے طوفانوں نے کیوں ماتھا ٹیکا؟ ہانگ کانگ اور شنگھائی بینکنگ کارپوریشن HSBC نے نینا لال قدوائی کو ذمہ داری کیوں سونپی؟ ہندوستان کے لیے اندرا گاندھی کے کتنے خون کے قطرے ٹپکے؟ کرن بیدی کو IPS کا عہدہ کیوں سلام کرتا ہے؟ کلپنا چاؤلہ فضاؤں میں کیوں ولین ہوگئی؟ صدر جمہوریہ ہند کے لیے پرتبھا تائی پاٹل میں کون سی خوبیاں نظر آئیں؟ ثانیہ مرزا کیوں سب کی چہیتی بنی؟ پہلی لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کی آواز کب گونجتی ہے؟
ایسے ہزاروں سوالات ہیں ان کے لیے جو عورت کو ابلا، کمزور اور ناتواں سمجھتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے حقیقت کا اعتراف کرنا اپنی انانیت کی کمزوری کا اظہار ہے۔ اس لیے ناری کے گلنار رخساروں کو صرف عیش و عشرت کا سامان سمجھ کر کچھ ایسی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کے اثرات کئی میلوں تک نظر آتے ہیں اور نتیجتاً ایسے لوگ صرف صنف نازک کے ہی دشمن نہیں ہیں بلکہ اپنی قوم کو صدیوں پیچھے لوٹانے کے بھی ذمہ دار ہیں۔ کبھی مذہب کے نام پر، کبھی نفرت کے نام پر، کبھی سماج کے نام پر یہاں تک کہ محبت کے نام پر بھی عورت کا استحصال کرتے رہتے ہیں۔ بار بار اسے یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ وہ کمزور ہے اور بنا کسی سہارے کے اپنی زندگی نہیں گزار سکتی۔ عورت کو کچل کر رکھنے والوں کو کہیں یہ ڈر تو نہیں کہ ان کی کھوکھلی طاقت کے دعوے غلط ثابت ہوجائیں اور معاشرے پر ان کی گرفت کمزور نہ ہوجائے۔ ناری شکتی کو سلام کرنے کے لیے ان کے آتشی جسم میں جھکنے کی طاقت نہیں۔ اللہ کی رحمت اور گھر کی برکت کو روند کر انہیں کہیں اپنے شیطانی چہرے پر پڑے انسانی نقاب ہٹ جانے کا خوف تو نہیں؟کہیں ابلیس کو یہ خوف تو نہیں کہ حوا اپنا انتقام نہ لے لے؟ اپنی مصروف زندگی میں سے صرف چند ثانیے نکال کر ذہن پر ہلکا سا زور ڈال کر ان سوالات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
 
٭٭٭
Hajera Bano
Plot No. 93, Secter/ A, 
CIDCO N-13, 
Himayat Bagh, 
Aurangabad 431001 (M.S.)
Mob: 9860733049
E-mail: hajra857@gmail.com
Comments


Login

You are Visitor Number : 924