donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Political Articles -->> Articles On National Issue
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Girish Joyal
Title :
   Musalman Dahshatgard Nahi Ho Sakta

مسلمان دہشت گرد نہیں ہو سکتا-
 
گریش جویال
 
شکیل احمد صاحب بتائیں انڈین مجاہدین کا دفتر کہاں ہے، آ پ نے ہندستان
 
میںمسلمانوں کے دہشت گرد ہونے کی شہادت کیسے دی؟
 
نئی دہلی 24جولائی(ریلیز)جب میں نے سنا تو مجھے یہ مقولہ کافی پسند آیا تھا”ہم مسلمان ہیں، مردوں کو نہیں جلاتے ، تو زندوں کو ہم کیسے جلا سکتے ہیں، لیکن افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ مسلمانوں کا لیڈر اور مسلمانوں کا نمائندہ کہلانے والا ہی جب آستین کا سانپ نکلے تو سوائے مایوسی کے اور کچھ نہیں ہوتا، پچھلے دنوں جناب شکیل صاحب نے جوکہ کانگریس کے ترجمان اور مقبول لیڈر ہیں، کہا تھا کہ گجرات فساد کے بعد انڈین مجاہدین نام کی دہشت گرد تنظیم منظر عام پر آئی، تو ہمارا اورملک کے 25کروڑ مسلمانوں کا سوال ہے کانگریس اور اس کے زر خرید لیڈران یہ بتائیں کہ آخر کن باتوں کے تئیں ایسے بیان دئے جاتے ہیں ، دل آزادی کرنے کیلئے ، یا دہشت گردی کو کلین چٹ دینے کیلئے، کانگریس لیڈران اور ملک کے لوگ یہ جان لیں کہ ہندستان میں انڈین مجاہدین نام کے کسی دہشت گرد تنظیم ہونے کا وثوق آج تک نہیں ہوا، اور نہ ہوگا ، کیونکہ یہ ایک من گھڑت پرو پیگنڈہ ہے ، جسے کانگریس نے ایجاد کیا، اور اسی کانگریس نے پچھلے دنوں سکھ دہشت گردی ، بعد میںمسلم دہشت گردی اور پھر ہندو دہشت گردی کا راگ الاپنا شروع کیا تھا۔
یہ بیان آج مسلم راشٹریہ منچ کے قومی تنظیمی کنوینر جناب گریش جویال نے دیا، انہوں نے بتایا کہ پچھلے دنوں ہم بھوپال اور دیگر ریاستوں کے دورے پر تھے جب شکیل صاحب نے ایسا گھاؤنا بیان دیاتھا، آج جب ہم دہلی پہنچے تو دیکھا کہ شکیل احمد کانگریس کے دوسرے لیڈران دہشت گردی پر اپنا بیان دینے میں نہیں ہچکچاتے، انہیں کوئی خوف نہیں ہے، مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ کرنا اور اپنی روٹیاں سیکھنا کانگریس کا پرانا دستور رہا ہے۔ 
 
ایسا لگتا ہے جیسے کانگریس نے اپنے کچھ لیڈران کو شیطان کے کام کیلئے چھوڑ رکھا ہو، کہ جاؤ اور ملک میں افرا تفری پھیلاتے رہو، دگ وجے سنگھ ہر روز اپنے مکروہ چہرے کے ساتھ میڈیا کے سامنے دکھائی دیتے ہیں، کبھی بھونڈا بیان بازی دے کر اپنا الو سیدھا کر تے ہوئے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی افراتفری کا ماحول گرم کرتے ہیں، در اصل کانگریس کی یہ پالیسی ہے کہ ملک کے عوام کو ان سب الجھاؤ سے نکلنے نہ دو اور اندرون خانہ ملک کو لوٹتے رہو، کاش کانگریس کے لیڈران ملک میں اپنی پارٹی کے دامن سے ہورہے کرپشن اور گھوٹالوں پر نظر ڈالتی تاکہ ملک کے عوام اچھی زندگی بسر کر سکیں۔ 
آپ دیکھیں گے کہ ملک میں مڈے میل کھانے سے سیکڑوں بچوں کی زندگیاں داؤں پر لگ گئیں ، کتنے گھروں کے چراغ غل ہو گئے ، لیکن کانگریس کے فریب زدہ پارٹی کے کسی لیڈر کو افسوس ہوا، نہیں۔ کسی لیڈر نے جھوٹا بیان بھی جاری کرنے کی زحمت گوارانہیں کی۔ آخیر کانگریس ملک میں اب کس قدر انارکی کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے، ملک میں غریب بھوکے مر رہے ہیں مرکز میں بیٹھی حکومت کو کوئی پرواہ تھی اور نہ ہوگی۔
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 802