donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Sports -->> Articles On Sports
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Imran Yadgiri
Title :
   Aik Dhanda Ban Gaya Hai IPL


انڈین پرئمیر لیگ  ( IPL )  ایک دھندہ بن گیا ہے


عمران یادگیری… مالاپور ،  دھارواڑ

(کرناٹک)


Mobile: +91 9945497028

                    
    دنیا کے مختلیف سماجوں میں جب سے انسان کو اُسکی دولت کی بناء پر عزّت ملنے لگی اُس وقت سے ہر طرح کی اخلاقی برائیوں میں اضافہ ہونے لگا۔کیونکہ ہر آدمی راتوں رات امیر بننے کا خواہش مند ہے وہ چاہتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دولت جمع کرکے خود کو  صاحبِ عزّت  بنالے۔ دولت جمع کرنے یا پیسہ کمانے کی دوڑ میں اس بات کا ذرا سا بھی خیال نہیں رہا کہ دولت کس طرح کمانا چاہئیے۔ حرام و حلال کی کمائی کا جو فرق تھا وہ فرق بھی نگاہوں سے اوجھل ہوگیا ہے۔ ہر شخص پیسہ کمانے کا خواہاں ہے۔ خواہ لوٹ سے کمایا جائے  ،  خواہ غیر اخلاقی طریقوں سے۔

    دنیا ایک شخص کو عزّت دینے کے لئے اس کے پاس موجود  دولت  کو دیکھتی ہے۔ آسان لفظوں میں کہیں تو آج کے دور میں عزّت ناپنے کا آلہ  دولت  ہے۔لوگوں کی اس ذہنیت پر شرم آتی ہے۔ وہ یہ نہیں دیکھتے کے اس نے جو دولت کمائی ہے وہ کس طریقے سے کمائی ہے۔نہ جانے کن معصوموں کا حق مارا گیا ہے۔دولت  کمانے کی یہی وہ خواہش ہے جس نے  کالے دھن کا بازار  گرم کردیا ہے اور غریب کو امیر کے سامنے ہاتھ جوڑنے اور خوشامد کرنے کے لئے مجبور کر دیا ہے۔

                      

    انڈین پرئمیر لیگ  ( IPL )  موجودہ دور میں  دولت کمانے کا  ،  ایک ایک گیند کے لئے لاکھوں کمانے کا  ،  میچ ہارنے کے بھی کروڑوں سمیٹنے کا    آسان ذریعہ بن گیا ہے۔ اس کھیل میں بھی یہ خیال نہیں رکھا جاتا کہ دولت کس طرح کمانا چاہئیے۔کیونکہ اس کھیل کا قانون بنانے والے حضرات نے اس پر توجہ ہی نہیں دی۔وہ صرف پیسہ کمانے  کی فکر کرتے رہے۔

    کرکٹ کو جنوبی ایشیائی مما لک میں خاص کر  ہندوستان  ،  پاکستان  ،  سری لنکا  ،  اور بنگلہ دیش  میں لوگ  دھرم  کی طرح مانتے ہیں  ،  کر کٹ کے کھلا ڑیوں کو  پوجتے  ہیں۔ ایسے پوجے جانے والے کھیل کرکٹ کو آج  انڈین پرئمیر لیگ  ( IPL )  کے ذریعے بدنام کرنے کی گندی کوشش کی جارہی ہے۔کرکٹ کو کھیل  نہ رکھتے ہوئے اس میں دنیا بھر کی گندگیوں کو جگہ دی جارہی ہے۔دنیا کی ایسی کونسی گندگی ہے جو   انڈین پرئمیر لیگ  ( IPL )  میں نہیں ہے۔

    میچ فِکسنگ  ،  اسپاٹ فِکسنگ  ،  بیٹِّنگ  ،  عُریانیت  ،  ناچ گانا  ،  پارٹیوں کے نام پر  شراب نوشی  اور  جسم فروشی  ،  کھیل کو کھیل کی طرح نہیں بلکہ  بُکّی  (سٹّہ بازوں )  کے اشاروں پر کھیلنا  سب کچھ تو آگیا ۔کیااب بھی کچھ باقی ہے ؟

    اب افسوس اس بات پر ہے کے یہ رامائن کس کو سُنائیں۔ جو سُن کر اس کو ان سب گندگیوں سے دور کرنے کی کوشش کرے۔ اب لوگو ں کو اس پر سے بھروسہ اُٹھ گیا ہے اور بھروسہ اُٹھے بھی نہ کیوں ؟  انڈین پرئمیر لیگ  ( IPL )   کے ٹیم کے خریدار  وہ حضرات ہیں جو زیادہ سے زیادہ دولت جمع کرکے خود کو  صاحبِ عزّت  بنالے بیٹھے ہیں ، سیاسی لیڈران بھی اس سے کسی نہ کسی شکل میں جُڑے ہوئے ہیں  اور کچھ تنظیمیں بھی انکے ساتھ ہیں۔اب ان صاحبِ عزّت حضرات  سے سوال کرنے کی جُرّت کون کر سکتا ہے۔  آئی۔پی ۔ایل  سے جُڑے لوگوں سے اگر پوچھا جائے کے جناب یہ کھیل ہے  ،  یا کوئی کاروبار ہے  ،  آخر ہے کیا  ؟  تو وہ بنا کسی شرم کے کہتے ہیں کہ  ــ’’  گندہ ہے پر دھندہ ہے یہ  ‘‘  

    اب بہت سے لوگوں کو یہ لگنے لگا ہے کہ  انڈین پرئمیر لیگ  ( IPL )  کا ڈھانچہ صرف اس لئے تیار کیا گیا تھا کہ کچھ مخصوص حضرات کو جو صاحبِ عزّت ہیں اُنکی خواہشوں کو پورا کیا جائے  ،  اُنکو اور دولت کمانے کا موقع دیا جائے۔ راستہ چاہے جو بھی ہو کھلاڑیو ں کو اُنکا  غلام  بنایا جائے  ،  کرکٹ  کی عزّت کو سرِ بازار  نیلام  کیا جائے۔

 

IMRAN YADGERI
 Malapur
Dharwad
Karnataka State
 India
imranyadgeri106@yahoo.co.in
 Mobile No : +91 9945497028

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 791