donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Political Articles -->> Articles On State Of India
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Imran Akif Khan
Title :
   Modi : Bomb Dhamake Aur Bihar

 

مودی ،بم دھماکے اور بہار


 !مکرمی 


یہ بات زیادہ پرانی نہیں ہوئی جب جے ڈی یو اور بی جے پی کا اتحاد پارہ پارہ ہواتھا اور اس وقت نریندرمودی نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا تھا ’ نتیش کو اس کابدلہ بہت جلد ملے گا۔‘چنانچہ اس نے اپنی دھمکی پر عمل کر تے ہوئے عالمی شہرت یافتہ بدھ مندر میں بم دھماکے کراکے بہار کا امن غارت کر دیا  ۔دھما کہ ہونے کے بعد پھر اسی سوشل سائٹ پر پھر زہر افشانی کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ تو ابتدا ہے نتیش کوب ابھی مزید نتائج بھگتنے ہوں گے۔‘ مودی کی اس زہر افشانی کا نتیجہ گذشتہ دنوں پٹنہ میں ہنکار ریلی کے انعقاد سے قبل برآمد ہو گیااور اس کے گر گوں نے آٹھ طاقت ور بم دھماکے کر کے پانچ بے گناہوں کو ہلاک اور سینکڑو ںکو زخمی کر دیا۔شہر میں ہر طرف موت رقص کر رہی ہے اور بہار کے عوام خوف و ہراس کے سائے میں جینے پر مجبور ہیں ۔


اس طرح مودی،بم دھماکوں اور بہار میں ایک مناسبت سی ہو گئی ہے۔یعنی یہاں مودی کا تذکر ہ وہاں بہار میں دھماکے ہونا کا تصور اور جہاں بہار کا ذکر وہاں مودی جیسے خونحوار شخص کا منحوس چہرہ نظروں کے سامنے آجاتا ہے۔


یہ انتہا ہے فسطائیت کی اور فرقہ پر ستوں کی یہ کوششیں ہیں ۔ملک بھر میں ایسی فضا تیار کی جارہی ہے جس میں خوف و ہراس کے عفریت بڑھے آرہے ہیں ۔تعجب خیز امر تویہ ہے کہ یہ سب انتظامیہ ‘ عدلیہ ‘قانون اور حکومتوں کے سامنے ہورہا ہے مگر کسی میں ہمت نہیں ہے کہ مودی کے منہ میں لگام دے جو پورے ملک میں موت کی سوداگری کرتا پھر رہا ہے ۔اس کے پیروں میں بیڑیاں ڈال کراسے شرپسندیوں سے بازرکھنے والا کوئی نہیں ہے ۔کوئی نہیں جوملک میں امن و امان کی بگڑتی صورت پرقابو پائے۔


پٹنہ کے حالیہ بم دھماکوں سے یہ بات بخوبی واضح ہوتی ہے کہ فرقہ پرستو ںکے حوصلے ضرورت سے زیادہ بلند ہیں ۔وہ اس ملک میں جب چاہیں ‘جو چاہیں ‘جیسے چاہیں۔تباہی مچا سکتے ہیں ۔مودی ملک میں اس طرح بے لگام ہوتا جارہا ہے جیسے وہ پہلا کوئی امید وار یا لیڈر ہو۔یا پھر یہ ہے کہ گجرات کی منحوس تاریخ پورے ملک میں دہرانے کی فضا بنا رہا ہے۔مظفر نگر کے خونریزتصادم اور پرتشدد واقعات کو ابھی زیادہ عرصہ نہیں گذرا کہ پھر شرپسند وں کے ذریعے اس چمن میں آگ لگانے کی مذموم کوششیں ہورہی ہیں ۔کانگریس بھی اس سلسلے میں کم نہیں ہے ۔اس کے نائب صدر فرقہ وارنہ ہم آہنگی اور مسلمانوں کے خلاف پورے ملک کو بدظن کر رہے ہیں ۔سمجھ میں نہیں آتا کہ ان دھواں دھواں حالات اور قتل و خون کی بارش میں ہم کس کا دامن تھامیں۔بی جے پی کھل کر دشمنی پر اتری ہو ئی جو کہ اس کا روز اول سے شیوہ ہے اور کانگریس پیٹھ پیچھے سے چھراگھونپ رہی ہے۔


بی جے پی کے حالیہ سیاہ کرتوتوں کے منظر عام آجانے اور اس کی دشمنی کی وضاحت کے بعد  اگر کوئی ناعاقبت اندیش بے جے پی سے اپنی امید یں وابستہ کرے اوراس کی مذموم کوششوں کو فروغ دینے میں معاون بنے اس سے زیادہ بے وقوف اور انسانیت کے حق میں برا شخص کوئی اور نہیں ہے۔بی جے پی جمہوریہ ہند اور ہندوستانی وفاق کے لیے کسی زہریلے ناگ سے کم نہیں ہے جس کی پھنکار ہی ہلاکتیں لاتی ہے اور اس کے ڈسنے پر تو عام وبائیں پھیل جاتی ہیں۔
بی جے پی کے حالیہ کر تو ت ہر صاحب نظر کے لیے نشان عبرت ہیںاور اندھوں کے لیے کچھ بھی نہیں ! 


عمران عاکف خان
ڈیگ گیٹ‘ گلپاڑہ‘بھرت پور ‘راجستھان

******************

Comments


Login

You are Visitor Number : 344