donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Political Articles -->> Articles On State Of India
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Jamil Ahmad Shaikh
Title :
   Bihar Intekhabat Me BJP Ki Kya Hai Shikast Ki wajah


بہار انتخابات میں بی جے پی کی کیا ہے شکست کی وجہ

 

از:جمیل احمد شیخ،اورنگ آباد

صدر:مہاراشٹر اردو پترکار سنگھ،

9028282166


بہار انتخابات میں بی جے پی کی شکست بہت سارے سوال کھڑا کرتی ہے.ایک بات تو صاف ہوگئی کے بی جے پی نے اپنا جو موقف لیا تھااس کو بہارکی عوام نے پوری طرح مسترد کردیا ہے.تاہم بی جے پی نے بہار کے لئے ہرحربہ استعمال کیا،بہار کو پیکیج بھی دیا تاکہ انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ ہو،اور تو اور تشہیر کے آخری دور میں گائے والا حربہ بھی استعمال کیاجس کو وہاں کے عوام نے مسترد کردیا۔بی جے پی کے لیڈروں کے ذریعے آرہے بیانات سے بھی وہاں کے عوام مجروح دکھائی دیئے جس کو انہوں نے اپنے ووٹ کے حق سے خارج کردیا،بہار کیا پورے ملک کی عوام سکون چاہتی ہے۔اس طرح کے بیانات سے کسی کا بھی فائدہ نہیں ہوگا یہ سب جانتے ہیں۔بہارمیں بی جے پی کی پوزیشن تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ اس کے لئے بی جے پی کو بہت سوچنے کی ضرورت ہے،بی جے پی کو یہ بھی سوچناہوگا کے صرف لہروں سے کام نہیںہوتا۔اپنی پکڑ اور مضبوط بنانے کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا،کسی ایک کمیونٹی کو ٹارگیٹ کرنا بھی پوری عوام کو ناگوار گذرے گا۔کچھ حد تک اس کا اثر انتخابات میں ضرور دیکھنے کو ملتا ہے۔اس کی مثال دہلی انتخابات میں دیکھنے کو ملی تھی اور اب بہار میں بھی یہی دیکھنے کو ملا،بہارانتخابات میں دادری واقعہ کا بھی بہت اثر رہاجس کو بی جے پی نے پہلے سے ہی نظر انداز کردیاتھا۔نیوز چینلز پر صبح سے چل رہے روحجانوں میں بی جے پی آگے چل رہی تھی کے اچانک موڑ آگیا اور بی جے پی براہ راست تیسرے نمبر پر چلی گئی۔کب کیا ہوگا یہ کوئی نہیں جانتا۔جنتا جناردھن ہوتی ہے جس کے آگے کوئی بھی سیاسی پارٹی کا کوئی بس نہیں چلتا،عوام کا دل جتنے کے لئے بیان کام نہیں آتے بلکہ سوچ کام آتی ہے ۔اور سوچ کا ہی اثر عوام پر پڑتا ہے۔بی جے پی کے ساتھ دوسری پارٹیاں بھی بیانات سے کام لے رہے ہے۔اس لئے بہتر ہے عوام تک اپنے بیان نہ پہنچائے بلکہ اپنی سوچ کو اْجاگر کریں۔چھُپے ایجنڈوں سے کام نہیں ہوتاجن چیزوں کو ہم چھپانے کی کوشش کرتے ہیں وہ جلد عام ہوجاتی ہے۔اس لئے اپنی سوچ کو عام کریں،عوام آج مہنگائی سے جھوج رہی ہے،کسان پریشان ہیں چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والا بھی پریشان ہے۔اناج مہنگا، چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی دن بدن مہنگی ہوتی جارہی ہے۔عوام اچھے دن کی تلاش میں ہے۔ڈیڑھ سالہ اقتدار میں بی جے پی

نے شاید عوام کو اتنا خوش نہیں کیا جتنا عوام نے امید لگائی تھی شاید اسی کا نتیجہ بہار چناؤ میں دیکھنے کو ملا۔

امید کرتے ہیں بی جے پی دہلی،بہار انتخابات سے سبق لے گی۔اوربی جے پی کاجونعرہ ہے ’’سب کاساتھ،سب کاوکاس‘‘اس پر عمل کرنے کی کوشش کرے گی۔ہرہندوستانی سکون کی زندگی جیناچاہتاہے۔چاہے وہ کسی بھی سماج سے تعلق رکھتاہو۔آج کے دور میں سیاست کاگرتامعیار سبھی کو سوچنے پر مجبور کررہاہے۔اسلئے سوچ بدلو دیش بدلو۔


******************************

Comments


Login

You are Visitor Number : 425