donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Child -->> Bachchon Ke Liye Islahi Mazameen
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Waldain Ka Haq Aur Waldain Ki Khidmat

والدین کا حق اور والدین کی خدمت


    حدیث شریف میں آتا ہے کہ ایک صحابی حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ میرا بہت دل چاہتا ہے کہ میں اللہ کے راستے میں جہاد کروں اورجہاد سے میرا مقصد صرف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے راضی ہوجائے اور اس پر مجھے اجر و ثواب عطا فرمائے ۔ صرف اسی غرض کے لئے جہاد میں جانا چاہتا ہوں۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم واقعی ثواب حاصل کرنے کے لئے جہاد کرنا چاہتے ہو؟ انہوں نے جواب دیا ، جی ہاں ! یا رسول اللہ میں صرف ثواب حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا کہ کیا تمہارے والدین زندہ ہیں؟ انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ میرے والدین زندہ ہیں۔ آپؐ نے فرمایا جائو اور جاکر ان کی خدمت کرو اس لئے کہ اگر تمہیں اجر حاصل کرنا ہے تو پھر والدین کی خدمت کرکے تمہیں جو اجر حاصل ہوگا وہ اجر جہاد سے بھی حاصل نہیں۔ ایک روایت میں ہے کہ جاکر ان کی خدمت کرکے جہاد کرو ، ان روایات میں والدین کی خدمت کو جہاد سے بھی زیادہ فوقیت عطا فرمائی۔‘‘

(صحیح بخاری ، باب نمبر136، حدیث نمبر2842)

     ایک حدیث میں ہے کہ جب ایک انسان مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے مقامات قرب کا مشاہدہ کرے گا اور جنت کا مشاہدہ کرے گا تو اس کے دل میں کبھی دنیا میں واپس آنے کی خواہش پید ا نہیں ہوگی کہ میں دنیا میں واپس جائوں، اس لئے کہ دنیا کی حقیقت کھل کر ا س کے سامنے آجائے گی کہ یہ دنیا اس جنت کے مقابلے میں کتنی بے حقیقت، کتنی ناپائیدار اورکتنی گندی چیز تھی جو جنت اس کو مل گئی ہے لیکن وہ شخص جو جہاد کرتے ہوئے اللہ کے راستہ میں شہید ہوچکا ہو وہ تمنا کرے گا کہ کاش مجھے دوبارہ دنیا میں بھیج دیاجائے اور وہاں جاکر دوبارہ جہاد کروں اور پھر اللہ کے راستہ میں شہید ہوجائوں۔ اسی لئے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے دل کی خواہش یہ ہے کہ میں اللہ کے راستہ میں جہاد کروں اور شہید ہوجائوں پھر مجھے زندہ کیاجائے پھر شہید ہوجائوں تو جنت میں جانے کے بعد کوئی اللہ کا بندہ دنیا میں واپس آنے کی خواہش نہیں

کرے گا سوائے شہید کے کہ وہ اس بات کی خواہش کرے گا ، جہاد کی اتنی بڑی فضیلت ہے۔

(صحیح بخاری باب تمنی الشہادۃ حدیث نمبر 2644)


     لیکن والدین کی اطاعت اور ان کے ساتھ حسن سلوک کو جہاد پر بھی مقدم رکھا ہے۔ اس لئے بزرگوں نے فرمایا کہ جتنے حقوق العباد ہیں ان میںسب سے مقدم حق والدین کا ہے اس سے واجب الاحترام حق دنیا میں کسی اور کا نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے والدین کو انسان کے وجود کا ذریعہ بنایا ہے اس لئے ان کا حق بھی سب سے زیادہ رکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ حسن سلوک کا اتنا اجر رکھا ہے کہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک مرتبہ اپنے والدین کو محبت کی نگاہ سے دیکھے تو اس کے بدلہ میں اللہ تعالیٰ اس کا ایک حج اور عمرہ کے برابر ثواب عطا فرماتے ہیں۔ واللہ اعلم


***********************

Comments


Login

You are Visitor Number : 1086