donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Women -->> Beauty
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   BaloN Ke Liye Behtar Hai Menhdi

بالوں کیلئے بہتر ہے مہندی

 

 


    بالوں کو رنگنے کیلئے ویسے تومارکیٹ میں کئی طرح کے کلرس موجود ہیں لیکن مہندی ان کا سب سے بہترین متبادل ہے۔ بازار میں ملنے والے کلرس میں مختلف قسم کے کیمیکل کا استعمال ہوتا ہے اس لئے ایسے کلرس کو برابر استعمال کرتے رہنے سے بالوں پر اثر پڑتا ہے ا ور کچھ عرصہ کے بعد بال خراب بھی ہوسکتے ہیں۔ وہیں مہندی میں ایساکچھ بھی نہیں ہوتا ہے۔ آج کل بازار میں اچھی کوالٹی کی پسی مہندی بھی آسانی سے مل جاتی ہے۔ مہندی خریدتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس کارنگ بھورا  یا گاڑھا ہرانہ ہو۔ بالوں کیلئے مہندی ایک عمدہ کنڈشنر ہے۔ مہندی سے بال نہ صرف جڑ سے مضبوط ہوتے ہیں بلکہ بالوں میں کشش بھی پیدا ہوجاتی ہے۔ اگر دس دن میں بالوں میں مہندی لگائی جائے تو بالوں کی عمر کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ دوگلاس پانی میں آدھا کپ مہندی کی پتیاں ابال کر چھان لیں۔ بالوں کو جڑ سے گیلا کریں ا ور مہندی کے پانی کو اچھی طرح جڑوں سے لیکر پورے بال میں لگائیں۔ ایک گھنٹہ کے بعد تازہ پانی سے اچھی طرح بالوں کو دھولیں۔ یہ ایک طرح سے بالوں کی صحت کیلئے بہترین ٹانک ہے۔ اس سے بالوں کی خشکی نکلتی ہے ا ور جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔ ایک کپ پسی مہندی میں دو چمچہ عرق گلاب اور دو چمچہ ناریل کا تیل ملالیں۔ پیک کو بالوں میں لگائیں۔ سوکھنے کے بعد یا آدھے گھنٹے کے بعد بالوں کو تازہ پانی سے دھولیں۔ پھر ایک تولیہ کو گرم پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں ا ور اس سے بالوں کو باندھ لیںیا بالوں کو اسٹیم دیں۔ اس ماسک سے بال ملائم ہوں گے اورچمک بھی آئے گی۔

     بالوں میں مہندی لگانے سے پہلے ا س میں ایک کپور ا ور ایک چمچہ میتھی پائوڈر ملالیں۔ یہ بالوں کو بے وقت سفید ہونے سے بچاتا ہے۔ دو چمچہ سنترے کے رس میں دو چمچہ میتھی پائوڈر ملالیں۔ یہ بالوں کو بے وقت سفید ہونے سے بچاتا ہے۔ دو چمچہ مہندی پائوڈر ملائیں اور شیمپو کرنے کے بعد بالوں پر لگائیں اور دس منٹ بعد بالوں کو دھولیں۔ بالوں کو رنگنے کیلئے اگر مہندی کا استعمال کررہی ہیں تو اس میں د و چمچہ چائے کا پانی ملالیں۔ بالوں کا رنگ نکھر جائے گا۔ اگر آپ بالوں کا استعمال کرنے کے بعد بھی بال سنہرے نہیں، سیاہ ہی چاہتے ہیں تو کالی مہندی لگائیں یا کوئی بھی ہیئر ڈائی لگانے کے بعد مہندی کے پانی کا استعمال بطور کنڈشنر کریں۔ اگر آپ کسی بیماری سے دو چار رہی ہیں اور اس کی وجہ سے بال زیادہ جھڑ رہے ہیں تو مہندی کو گرم پانی میں گھول کر ہر دو تین دن میں بالوں کی جڑوں میںلگائیں۔ بالوں کا جھڑنا کم ہوجائے گا۔


*******************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 877