donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title : غیر ملکی فنکاروں کی بالی ووڈ میں م
   Ghair Mulki Fankaro.n Ki Bollywood Mei.n Muqam Pane Ki Justaju


 

غیر ملکی فنکاروں کی بالی ووڈ میں مقام پانے کی جستجو


ہندستانی ٹیلی ویژن پر’فرنگی بہو‘ کے نام سے ایک سیریل آنے والی ہے جو ثقافتی ٹکراؤ اور بدلتے سماجی طور طریقوں کی کہانی ہے۔

یہ کہانی ایک روایتی گجراتی خاندان کی ہے جس کے گھر یورپ کی ایک لڑکی بہو بن کر آتی ہے۔
بہو کے کردار کے لیے منتخب کی گئیں ہالینڈ کی اداکارہ سپورا انا زوٹویلے کے لیے یہ بڑی کامیابی ہے، کیونکہ ہندستانی اسکرین پر غیر ملکی فنکاروں کو مشکل سے ہی کوئی اہم کردار ادا کرنے کو ملتا ہے۔

زوٹویلے کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کام حاصل کرنے کے لیے آپ کو خوش قسمت ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: ’یہاں بڑا کردار حاصل کرنا آسان کام نہیں ہے کیونکہ یہ صرف آپ کے ٹیلنٹ کا مسئلہ نہیں بلکہ آپ کس کو جانتے ہیں، یہ بہت معنی رکھتا ہے۔‘

دراصل ناظرین مقامی فنکاروں ہی کو پسند کرتے ہیں اسی لیے زیادہ تر کردار مقامی لوگوں کے ہوتے ہیں۔

ان دنوں دنیا کے کونے کونے سے بالی ووڈ میں قسمت آزمانے کے لیے فنکار ہندستان آ رہے ہیں۔ تاہم اس بارے میں کوئی سرکاری اعداد و شمار نہیں ہیں کہ ان کی تعداد کیا ہے۔ فنکاروں کا چناؤ کرنے والے ڈائریکٹر مکیش چھابڑا کا کہنا ہے کہ انہیں ہر ماہ غیر ملکیوں کی دس سے پندرہ ای میلز آتی ہیں۔

 بالی ووڈ میں غیر ملکی رقاصاؤں کی بھی بہت مانگ ہے۔ عام طور پر ڈائریکٹر غیر ملکی اداکاراؤں کو بطور رقاصہ یا پھر منظر کو پرکشش بنانے کے لیے فلموں میں لیتے ہیں۔
زوٹویلے کہتی ہیں کہ غیر ملکی ہونے کے ناطے عام طور پر آپ کو ’آئیٹم گرل‘ کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے۔

ہندستان میں ملٹی پلیکس کے بڑھتے شائقین کو دیکھتے ہوئے فلم ساز روایت سے ہٹ کر کہانیوں کو آزما رہے ہیں، جس سے غیر ملکی فنکاروں کے لیے امکانات بڑھ رہے ہیں۔

چھابڑا کا یہ بھی کہنا ہے کہ انڈسٹری کو مزید غیر ملکی چہرے چاہئیں کیونکہ وہ ایک ہی چہرے کو ہر فلم میں نہیں دکھا سکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فنکار یہاں ٹکنا نہیں چاہتے۔ زیادہ تر اچھے اداکار ہالی ووڈ کا رخ کر لیتے ہیں لیکن اگر وہ یہاں رک جائیں تو یقینی طور پر انہیں زیادہ کام ملے گا۔

لیزا لذارس بالی ووڈ میں کام کرنے سے قبل کبھی ہندستان نہیں آئی تھیں
لیکن سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں غیر ملکی فنکاروں کو اب بھی اہم کردار نہیں ملتا۔
بالی ووڈ میں قسمت آزمانے کے لیے ویلز سے آنے والی سابق مس لینیل آ لیزا لیزارس کا کہنا ہے کہ اگر آپ یہاں آتے ہیں تو آپ کو سخت محنت کرنے اور خود کو وقف کرنے کے لیے تیار کرنا ہوگا۔
تاریخی ڈرامے ’ویر‘ میں کام کرنے سے پہلے وہ کبھی ہندستان نہیں آئی تھیں۔ وہ بالی ووڈ کے تجربے کے بارے میں کہتی ہیں کہ یہاں کافی دباؤ ہے۔ کئی بار تو وہ 24 گھنٹے کی شوٹنگ کے بعد گھر جا کر خوب روتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ایک ڈریس کا وزن 15 کلو تھا اور ان کو اسے تین ہفتے تک پہننا تھا۔

اس بارے میں زوٹویلے کہتی ہیں کہ اگر آپ سخت محنت کرتے ہیں تو آپ کو سکھانے اور تعاون کرنے والے لوگ مل جاتے ہیں، تمام برائیوں اور کام کے لیے ناجائز فائدہ اٹھانے کے واقعات سے بھری اس صنعت میں آپ کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ آپ کیا چاہتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہاں پر لوگ کئی طرح پیشکشیں کرتے ہیں اور یہ تمام انتہائی دلکش نظر آتی ہیں لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہوتا۔

****************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 452