donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Md. Sajid Iqbal
Title : بہترین موسیقار کا فلم فیئر ایوارڈ
   Film Fare Award For Best Musician From 1954-2013

بہترین موسیقار کا فلم فیئر ایوارڈ 1954 سے2013 تک
 
محمد ساجد اقبال
 
بالی ووڈ کی تاریخ میں بہترین موسیقار کا سب سے زیادہ دس فلم فئیر ایوارڈدورِ حاضر کے شہرہ آفاق آسکریافتہ موسیقار اے ،آر رحمٰن نے حاصل کئے۔ وہ پہلی بار1996 میںفلم’’رنگیلا‘‘کیلئے دوسری بار1999 میںفلم ’’دل سے‘‘کیلئے تیسری بار2000 میںفلم ’’تال‘‘ کیلئے چوتھی بار2002 میں فلم ’’لگان‘‘کیلئے پانچویں بار 2003 میں فلم’’ساتھیا‘‘کیلئے چھٹویں بار2007 میں فلم’’رنگ دے بسنتی‘‘ کیلئے ساتویں بار2008 میں فلم ’’گرو‘‘کیلئے آٹھویں بار2009 میں فلم’’جانے تو یا جانے نہ‘‘کیلئے نویں بار2010 میں فلم’’دلّی6‘‘ کیلئے اور دسویں بار2012 میں فلم’’راک اسٹار‘‘کیلئے بہترین موسیقار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازے گئے۔اپنے زمانے کے مشہور موسیقار جوڑی شنکر جئے کشن بہترین موسیقار کے 9 فلم فیئر ایوارڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہیں پہلی بار1957 میں فلم ’’چوری چوری‘‘ کیلئے دوسری بار 1960 میں فلم’’اناڑی‘‘ کیلئے تیسری بار1961 میں فلم’’دل اپنا اور پریت پرائی‘‘ کیلئے چوتھی بار 1963 میں فلم’’پروفیسر‘‘کیلئے پانچویں بار 1967 میں فلم’’سورج‘‘کیلئے چھٹویں بار1969 میںفلم’’برہمچاری‘‘کیلئے ساتویں بار1971 میں فلم’’پہچان‘‘کیلئے آٹھویں بار 1972 میں فلم’’میرا نام جوکر‘‘کیلئے اور نویں بار1973 میں فلم’’بے ایمان‘‘کیلئے بہترین موسیقار کا فلم فیئر ایوارڈدیاگیا۔سات فلم فیئر ایوارڈ کے ساتھ لکشمی کانت پیارے لال تیسرے نمبر پر ہیں۔انہیں پہلی بار1965 میںفلم’’دوستی ‘‘کیلئے دوسری بار1968 میں فلم’’ملن‘‘کیلئے تیسری بار1970 میں فلم’’جینے کی راہ‘‘کے لئے چوتھی بار1978 میں فلم’’امر اکبر انتھونی‘‘ کے لئے پانچویں بار1979 میں فلم’’ستیم شیوم سندرم‘‘ کے لئے چھٹویں بار1980 میں فلم’’سرگم‘‘کے لئے اور ساتویں بار1981 میں فلم’’قرض‘‘کے لئے بہترین موسیقا رکا فلم فیئر ایوارڈ دیاگیا۔ندیم شرون چارفلم فیئر ایوارڈ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ انکو پہلی بار1991 میں فلم ’’عاشقی‘‘کے لئے دوسری بار1992 میں فلم’’ساجن ‘‘کے لئے تیسری بار1993 میں فلم’’دیوانہ‘‘کے لئے اور چوتھی بار1997 میں فلم’’راجا ہندستانی‘‘کے لئے بہترین موسیقار کا فلم فیئر ایوارڈ دیاگیا۔آر،ڈی برمن کو پہلی بار1983 میں فلم’’صنم تیری قسم‘‘کیلئے دوسری بار1984 میں فلم’’معصوم‘‘کے لئے اور تیسری بار1995 میں فلم’’1942 اے لو اسٹوری‘‘کے لئے بہترین موسیقار کا تین فلم فیئرایوارڈ دیاگیا۔ موسیقار ربی کو پہلی بار1962 میں فلم’’گھرانا‘‘کے لئے اور دوسری بار1966 میں فلم ’’خاندان‘‘کے لئے۔ایس،ڈی برمن کو پہلی بار1955 میں فلم ’’ٹیکسی ڈرائیور‘‘کے لئے اور دوسری بار 1974 میں فلم ’’ابھیمان‘‘ کیلئے ۔ خیاّم کوپہلی بار1977 میں فلم’’کبھی کبھی‘‘کے لئے اور دوسری بار 1982 میں فلم’’اُمرائو جان‘‘کیلئے۔ راجیش روشن کو پہلی بار 1976 میں فلم’’جولی‘‘کے لئے اور دوسری بار2001 میں فلم ’’کہو نہ پیار ہے‘‘کے لئے۔ انو ملّک کو پہلی بار1994 میںفلم’’بازی گر‘‘کے لئے اور دوسری بار2005 میں فلم’’میں ہوں نہ‘‘ کے لئے۔ شنکر احسان لوئے کو پہلی بار 2004میں فلم’’کل ہو نہ ہو‘‘کے لئے اور دوسری بار2006 میں فلم’’ببلی اور بنٹی‘‘کے لئے بہترین موسیقار کا دو دو فلم فیئر ایوارڈ دیاگیا۔ نوشاد کو 1954 میں فلم’’بیجو بائورا‘‘کے لئے۔ ہیمنت کمار کو 1956 میںفلم’’ناگن‘‘کیلئے۔او،پی نیّر کو 1958 میں فلم ’’نیا دور‘‘کے لئے۔سلیل چودھری کو 1959 میں فلم ’’مدھو متی‘‘ کیلئے۔ روشن کو 1964 میں فلم’’تاج محل‘‘کے لئے۔کلیان جی آنندجی کو 1975 میں فلم’’کورا کاغذ‘‘کے لئے۔بپّی لہری کو 1985 میںفلم’’شرابی‘‘کے لئے۔راویندر جین کو 1986 میں فلم’’رام تیری گنگا میلی‘‘کے لئے۔آنند ملند کو 1989 میں فلم’’قیامت سے قیامت تک‘‘ کے لئے۔رام لکشمن کو1990 میںفلم’’میں نے پیار کیا‘‘ کے لئے۔ اُتّم سنگھ کو 1998 میں فلم’’دل تو پاگل ہے‘‘کے لئے۔ساجد واجد اور للت پنڈت کو 2011 میں فلم’’دبنگ‘‘کے لئے اور پریتم کو 2013 میں فلم’’برفی‘‘کیلئے بہترین موسیقار کا ایک ایک فلم فیئر ایوارڈ دیاگیا۔
 
*********************
Comments


Login

You are Visitor Number : 675