donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Film -->> Filmi News
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : UNN News
Title :
   Kenz Film Festival Me Fashion Ka Andaz Filmo Se Zyada : Shabana Azmi

کینز فلم فیسٹیول میں فیشن کا انداز فلموں سے زیادہ

توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، شبانہ اعظمی


ممبئی ۔ 16 مئی (یو این این) بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ 68 ویں کینز فلم فیسٹیول میں فیشن کا انداز فلموں سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ شبانہ اعظمی جن کی فلم ’’ارتھ‘‘ بھی کینز فلم فیسٹیول کی زینت بنے گی، نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کینز فلم فیسٹیول میں فلموں سے زیادہ لوگوں کی توجہ کا مرکز فیشن انداز بنا ہوا ہے جو کہ افسوسناک بات ہے، ایسا معلوم ہو رہا ہے جیسے یہاں ملبوسات کے نت نئے اندازوں کی پریڈ کرائی جا رہی ہے، فیصلہ لینے والی جیوری اور میڈیا کو فلمیں جو یہاں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہیں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہئے تاکہ فلمی میلے کا مقصد صحیح معنوں میں پورا ہو۔ فلم ارتھ جس کی ہدایات شیام بینگل نے دی ہیں، سکول ٹیچر کی زندگی اور جاگیردارانہ نظام پر مبنی کہانی ہے۔ فلم فیسٹیول میں اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی فلم جذبہ کی بھی پہلی جھلک جاری کی جائے گی۔

***********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 288