شیدائی کا پوسٹر ٹوئٹر پر جاری
ممبئی ۔ 16 مئی (یو این این) بالی وڈ فلم ’’شیدائی‘‘ کا پوسٹر ٹوئٹر پر جاری کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ فلم شیدائی کا پوسٹر ٹوئٹر پر جاری ہو گیا۔ پوسٹر میں اداکار اجے دیوگن جسم پر ٹیٹو کھدوائے ہوئے منفرد انداز میں کھڑے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم میں اداکار اجے دیوگن اداکاری و پروڈکشن دونوں کام کریں گے۔ فلم میں ان کی ہیروئن سائرہ بانو اور دلیپ کمار کی بھتیجی سائشا سیگل ہوں گی۔ فلم کی عکسبندی جاری ہے اور جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔
**************************
|