donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Women -->> For Women
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Gharon Ko Khoobsurat Banate Hain

گھروں کو خوبصورت بناتے ہیں


    پودے گھر کے اندر مختلف جگہوں کو صرف خوبصورتی سے پر نہیں کرتے بلکہ دل ودماغ کو بھی تازگی بخشتے ہیں۔ مختلف مقامات پر ان کی موجودگی اور سجاوٹ سے گھر کی رونق بڑھ جاتی ہے۔ یہ پودے گھر کی آرائش کے ساتھ ساتھ آفس کے روکھے پھیکے ماحول میں تازگی پیدا کرنے میں بھی اہم کردار اداکرتے ہیں۔ کام کا بوجھ زیادہ ہونے کی وجہ سے کچھ دیر اپنی کرسی کی پشت پر ٹیک لگاکر بیٹھ جائیں اور ان پودوں کو دیکھیں اورگہری گہری سانس لیں۔ کچھ ہی دیر بعد آپ اپنے اندر تازگی اور چستی محسوس کریں گی۔ اس لئے گھروں یاکام کرنے والی جگہ پر پودوں کو رکھنے سے ماحول میں خوشگوار تبدیلی آتی ہے۔ بہت سے متحقق مقالے میں یہ بات ثابت کرچکے ہیں کہ پودوں کو مناسب جگہ پر رکھنے سے ماحول اور افراد پر ان کے مثبت اثرات جلد سامنے آنے لگتے ہیں۔ ان سے انسانی نفسیات پر اچھا اثر پڑتاہے اور جسمانی فعالیت بڑھ جاتی ہے۔
    یوں تو پودوں کی افادیت سے سب آگاہ ہیں مگر پھر بھی دفاتر میں ان کے استعمال سے گریز کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ ان کی باقاعدہ دیکھ بھال کا مسئلہ ہے۔ ان پودوں کی خوبصورتی ، ان کی تازگی میں پوشیدہ ہوتی ہے اور ان کی حفاظت کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔


*************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 1009