donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Women -->> For Women
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Hejab- Ehsase Tahaffuz Roohani Sakoon Aur Fasion Bhi

حـجـاب

احساس تحفظ ،روحانی سکون، اورفیشن بھی 

 

    گزشتہ دنوں ایک غیر ملکی انگریزی جریدے نے حجاب اور اسکارفس کے حوالے سے ایک سروے کروایا۔ حجاب لینے والی جن خواتین سے یہ سروے کیا گیا ، وہ تمام اعلیٰ تعلیم یافتہ ، روشن خیال اورزندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں عہدوں پرکام کرنے والی تھیں۔ یہ کافی دلچسپ سروے تھا۔ ان سے پوچھا گیا کہ ’’آپ اسکارف یا حجاب کا استعمال کیوں کرتی ہیں یا کس احساس کے تحت آپ نے اپنے سرکوڈھانپنا شروع کیا ؟ ‘‘ تو اس سوال کے جواب میں خواتین نے جو کچھ کہا اس کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہے۔ ایک نوجوان اور خوب صورت لڑکی نے، جوامریکہ کی ایک بڑی فرم میں ا ٓئی ٹی اسپیشلسٹ ہے، کہا کہ ’’اسکارف اوڑھنے سے مجھے میری شناخت ملتی ہے۔ میں اپنی شخصیت میں ز یادہ مضبوطی اور اعتماد محسوس کرتی ہوں۔ بحیثیت مسلمان مجھے امریکی معاشرے میں اس شناخت سے بہت طاقت ملی۔ ‘‘ ایک اورخاتون نے کہا ’’پہلے میں ایک فیشن ایبل خاتون تھی۔اب بھی ہوں اس لئے کہ حجاب نے میری شخصیت کو فیشن اور اسٹائل کا ایک الگ احساس دیا ہے اب میں بہت بڑے ہجوم میں بھی خود کو بہت نمایاں اورمنفرد سمجھتی ہوں۔ ‘‘ اسی طرح انٹرنیٹ پر بھی اس قسم کے سروے موجود ہیں۔ جن میں خواتین سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے اسکارف پہننا کیوں شروع کیا، توایک خاتون نے اس کاجواب یوں دیا کہ ’’جب میں اپنے سرکو اسکارف سے ڈھانپتی ہوں۔ تو میں خودکو اللہ کے قریب محسوس کرتی ہوں۔ زندگی میں ہر لمحہ اتنی مشکلات ہیں کہ روز بروز ڈپریشن اور ٹینشن میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے، مگر میرا اسکارف مجھے یہ احساس دلاتا ہے کہ ہر حال میں خدا ہمارے ساتھ ہے ، تو اسے اوڑھ کے میں دلی اطمینان محسوس کرتی ہوں۔ دنیا بھرمیں صرف مسلمان خواتین ہی حجاب کا استعمال نہیں کرتیں بلکہ کہیںکہیں غیر مسلم خواتین بھی حجاب استعمال کرتی ہیں۔ ٹینا ، کیتھولک عیسائی ہیں۔ پیشے کے ا عتبار سے انجنیئر ہیں، مگر مذہبی رجحان رکھتی ہیں، وہ اپناسراسکارف سے ڈھانپتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر انہوںنے حجاب سے متعلق سوال کا جواب یوں دیاکہ ’’اس وقت دنیا بھر میںایک انتشار ، بدامنی اور افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔ مادیت پرستی کی دوڑ میں ہم اپناسکون کھو بیٹھے ہیں۔ میں جب اسکارف پہنتی ہوں تو خود کو بہت پرسکون محسوس کرتی ہوں۔ اس انتشار بھری دنیا میں اسکارف مجھے شناخت سکون اورامن کا احساس دیتا ہے۔‘‘

******************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 646