donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Women -->> For Women
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Maathe Par Jhoomae Chamke

ماتھے پر جھومرچمکے

 


زیورات سے سجی دلہن کی نرالی چھب اسے منفرد بناتی ہے
    دلہن کا تصور کرتے ہی ایک سجی سجائی زیورات سے لدی ہوئی دو شیزہ کی شبیہ ذہن میں ابھرتی ہے آرائش وزیبائش ہر دور کی عورت کی کمزوری رہی ہے اس لئے رنگ برنگے پہناوے اورمختلف انداز کے زیورات وہ اپنی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے استعمال کرتی رہتی ہیں۔ شادی بیاہ کی تقریبات میں یوں تو سب خواتین اور لڑکیاں اپنی بساط بھر تیاری کرتی ہیں، سجتی سنورتی رہتی ہیں اور دوسروں سے نمایاں نظر آنے کے لئے کوشاں ہوتی ہیں لیکن شادی کی تقریب کی سب سے اہم شخصیت دلہن ہی ہوتی ہے جسکی تیاری اورخاص چھب اسے رونق محفل کا مقام عطا کرتی ہے۔ تقریب میں اگرچہ دیگر خواتین اورلڑکیاں بھی زیورات پہنتی ہیں لیکن دلہن کے زیورات سب سے منفرد انداز لئے ہوتے ہیں۔ وہ سرسے پائوں تک زیورات میں لدی نظر آتی ہیں۔ پازیب سے لیکر ٹیکے اور جھومر تک ہر زیور دلہن کی شخصیت کو چار چاند لگادیتا ہے۔ 

*******************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 652