donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Present Situation -->> Hindustan
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Mozaffar Hussain Ghazali
Title :
   Mulk Ki Taraqqi Me Bihar Kahan


ملک کی ترقی میں بہار کہاں


ڈاکٹر مظفر حسین غزالی۔

9810371908

drmhghazali@gmail.com


بہار میں انتخابی پر و جاری ہے ۔ بہار کے لوگ امید اور نا امیدی کے ساتھ اس میں شامل ہیں ۔پچھلی دہائیوں میں بہار کئی اتار چڑھائو دیکھ چکا ہے  نسل کش فسادات اور نکسلواد سے گزرا ہے اور ریاست کی تقسیم کا درد بھی سہا ہے ۔اس کی خراب حالت کی وجہ صرف منڈل کمنڈل یا بد انتظامی و بد عنوانی نہیں بلکہ اصل وجہ راج نیتی ہے ۔ جس میں راج زیادہ اور نیتی کافی کم رہی ہے  جو ترقی کے لئے ضروری تھی ۔ یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ اس کی در دشا کے لئے کوئی ایک پارٹی ذمہ دارہے بہار کی پسماندگی میں کم یا زیادہ سبھی پارٹیوں کا ہاتھ رہا ہے ۔ چار دہائیوں تک اس کے پیچھے کانگریس تھی ۔ 1990میں جنتا دل نے کانگریس کو باہر کا راستہ دکھایا ۔ اسکے بعد 15 سال بہار لالو کے خاندان کے حوالے رہا ۔ پچھلے دس سالوں سے نتیش کمار پہلے بی جے پی کے ساتھ پھر اکیلے سرکار چلا رہے ہیں ۔

پہلی مرتبہ 1991-92میں ایک سروے کے دوران مجھے بہار کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ۔ اس وقت کتنے ہی گائوںایسے تھے جہاں نہ سڑک تھی نہ سواری ۔تین چار کلو میٹر تک جانے کے لئے سائیکل رکشا واحد ذریعہ تھا اور کہیں کہیں یہ بھی نہیں تھا رکشہ کو دو تین کلو میٹر جانے کے لئے دس سے پندرہ روپے دینا ہوتا تھا ۔ لگن کے زمانے میں رکشا ملنا بھی مشکل تھا کئی ٹائون ایریا ایسے تھے جہاں دن بھر میں ایک بس جاتی اور وہی واپس آتی تھی ۔ پہلی بار میں نے عورتوں کو بغیر بلائوز و پیٹی لوٹ کے ساڑی میں دیکھا تھا و ہاں ہر چیز میری سوچ و تصور سے الگ تھی ۔ لیا کھان پان ۔ کیا رہن سہن ، کیا اسکول کالج کیا مدرسے کیا راستے ۔وہاں دو طبقے تھے اور ان میں واضح فرق نظر آتا تھا ایک وہ جس کے پاس کھانے پینے سے لیکر ہر چیز کی فراوانی  تھی اور دوسرا وہ جس کے پاس زندگی گزارنے کے لئے جتنا ضروری ہوتا ہے وہ بھی میسر نہیں تھا ۔انتہائی معمولی آمدنی میں کس طرح گزارہ کیا جا سکتا ہے یہ دیکھنے کو ملا ۔

دوبارہ 2009-10میں بہار جانے کا اتفاق ہوا ۔اس وقت بہت بنیادی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں ۔ گائوں میں سڑک پہنچ چکی تھی قومی ور یاستی ہائی وے  اچھے بن گئے تھے اور بنائے جا رہے تھے ۔چھوٹے شہروں و قصبات تک آنے جانے کی دقتیں دور چو کی تھیں انفراسٹکچر میں کافی ترقی ہوئی تھی 2015کے سڑکوں کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ریاست میں  سڑکوں کا جال پھیل چکا ہے قومی شاہراہ 4594.88کلو میٹر ریاستی ہائیوے 4253.31کلومیٹر بڑے اضلاع میں روڑ 10633.87کلو میٹر گائوں کی سڑکیں 36520.63کلومیٹر اور6898پل اور فلائی اور عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔غریبوں و دلتوں کے لئے سرکار مکانات فراہم کرنے کی کوشش کررہی تھی اسکولوں کی عمارتیں تعمیر کئی جا رہی تھیں ریاست کا نظم و نسق بھی بہت بہتر ہوا تھا اسکولوں و مدارس میں بچوں کے اندراج میں اضافہ ہو رہا تھا ۔سیلانیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ مثال کے طور پر 2005میں ملک و بیرون ملک کے 6944006سیاح بہار آئے جبکہ 2014میں یہ تعداد 2,33,73,845تک پہنچ گئی ۔اسکولوں کی تعداد 2010-11میں 69379تھی جو کہ 2014-15میں 76596ہو گئی ۔اسی طرح اساتذہ 2010-11میں تین لاکھ چوالس ہزار تھے جو 2014-15میں چار لاکھ انیس ہزار چھ سو اکتیس ہو گئے ۔اس دوران سرکار نے اسکولوں میں بیت الخلاء اور پینے کے صاف پانی پر بھی خصوصی توجہ دی ۔2010-11میں 45فیصد اسکولوں میں مخلوط بیت الخلاء اور لڑکیوں کے 64فیصد اسکولوں میں الگ بیت الخلاء مہیا کرائے گئے تھے جبکہ 2014-15 میں یہ تعداد بڑھ کر 66فیصد مخلوط  لڑکیوں کے 70.2فیصد الگ بیت الخلاء ہو گئے ۔ آج 92.3فیصد اسکولوں میں پینے کا صاف پانی موجود ہے ۔

بہار کے معاشی ڈھانچے کو دیکھتے ہوئے بلا شبہ یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ یہاں وسائل کی انتہائی کمی ہے اور اسے مشکلوں سے نکالنے کے لئے لگاتار مالی مدد کی ضرورت ہے ۔ نتیش کمار بار بار بہار کو خصوصی درجہ دیئے جانے کی مانگ بھی شاید اسی لئے کرتے رہے ہیں تاکہ وہ عام لوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنا سکیں ۔بہار میں جس کا اقتدار ہوتا ہے وہ پورے نظام پر قبضہ کر لیتا ہے یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بے حد منظم ڈھنگ سے قانون کو انتظامیہ سے الگ کر دیا گیا ہے ۔قانون کی حکمرانی اس بات پر منحصر ہے کہ سرکار کس کی ہے ۔اقتدار میں رہنے والوں کو انتخابی مفادات کی فکر رہتی ہے اسی بنیاد پر وہ وسائل کی تقسیم کرتے ہیں ۔ عوام کو با اختیار بنانے کء پروگرام اپنے ووٹ بنک کو فائدہ پہچانے تک محدود ہو کر رہ گئے لیکن نتیش کمار نے اس حالت کو بدلنے کی کوشش کی اور سماج کے تمام طبقات کو سرکار سے جوڑنے اور با ختیار بنانے کی کوشش کی ہے چاہے وہ او بی سی لسٹ کو دو حصوں میں تقسیم کرکے کیا ہو یا دلت و مہا دلت کی زمرہ بندی کرکے اس سے فائدہ عوام ہی کا ہوا ہے ۔

ملک میں سماجی و معاشی لحاظ سے پسماندہ سو اضلاع کی فہرست میں بہار کے 38میں سے 26اضلاع شامل ہیں ۔94,163مربع کلو میٹر میں پھیلے بہار کی آبادی تقریبا 11کروڑ 40لاکھ ہے ۔36143روپے کے ساتھ اس کی فی کس آمدنی سبھی ریاستوں میں سب سے کم ہے اس موٹے اندازے پر غور کرکے دیکھئے بھارت کی تقریبا دس فیصد آبادی قومی اوسط کے آدھے سے بھی کم فی کس آمدنی پر زندگی بتانے پر مجبور ہے ۔ ان اعداد و شمار کو اور گہرائی سے پرکھتے ہیں ۔ پٹنہ میں فی کس آمدنی 63063روپے ہے جبکہ مدھے پورہ (8069 روپے) سپول(8492روپے)  اور شیہور (7092روپے) جیسے انتہائی پسماندہ اضلاع میں فی کس آمدنی پٹنہ کے دسویں حصہ سے بھی کم ہے ۔ایسے میں ظاہر ہے کہ بہار کا ہر تیسرا شخص غیریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہا ہے ۔وزیر خزانہ  ارن جیٹلی کے ذریعہ  جاری کردہ سماجی و معاشی اعداد و شمار کے مطابق دیہی آبادی  گھنگھور غریبی میں زندگی گزارنے کو مجبور ہے ۔حالت یہ ہے کہ دیہی بھارت کے تین چوتھائی (75فیصد) خاندان آج بھی پانچ ہزار روپے مہینہ سے بھی کم آمدنی پر گزارہ کرنے کو مجبور ہیں ۔دس ہزار روپے مہینے سے زیادہ آمدنی والے خاندان 8فیصد ہی ہیں سماجی معاشی و ذات کی بنیاد پر کی گئی مردم شماری کے تازہ اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ غریبی کی سب سے زیادہ مار مغربی بھارت کے بہار ،جھار کھنڈ ، مغربی بنگال اور اڑیسہ کے دیہی علاقوں میں رہنے والے جھیل رہے ہیں ۔جبکہ آب پاشی کی بہتر سہولیات والے شمالی بھارت کے دیہی علاقوں کی حالت کچھ بہتر ہے ۔یہاں پانچ ہزار سے کم ماہانہ آمدنی والے خاندان لگ بھگ 60فیصد ہیں۔ اسی طرح سیدھے مرکز کے تحت آنے والے دہلی ، چنڈی گڑھ کے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگ زیادہ خوشحال کہے جا سکتے ہیں ۔ویسے یہاں بھی 35فیصد خاندان ایسے ہیں جو پانچ ہزار سے کم کی ماہانہ آمدنی پر گزارہ کرتے ہیں ۔

مشہور نالندہ یونیورسٹی کے ساتھ کبھی تعلیم کا مرکز رہے بہار میں خاندگی کی شرح 2011میں 61.8تھی جو 2014-15میں 63.8درج کی گئی ہے ۔یہاں 73.4فیصد مرد اور 53.3فیصد خواتین  خواندہ ہیں ۔ یہ قومی شرح خواندگی سے تھوڑی ہی کم ہے نتیش کمار نے لڑکیوں کو سائیکل دیکر اور ان کے لئے الگ بیت الخلاء کا انتظام کرکے انہیں تعلیم کی طرف راغب کیا ہے 2005-6میں   اسکولوں میں درجہ ایک سے بارہ تک میں اندراج 1,33.97041تھا جس میں سے 99.2فیصد سرکاری اسکولوں میں اور لڑکیاں 43.5فیصد تھیں ۔2014-15میں یہ تعداد بڑھ کر 2کروڑ بارہ لاکھ 38ہزار 9سو 57ہو گئی ۔ 93.5فیصد اور لڑکیاں 49.8فیصد ۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لڑکیوں کا پڑھائی کی طرف رجحان بڑھا ہے ۔ پارلیمنٹ کی مستقل کمیٹی کی 2015کی رپورٹ بتاتی ہے کہ بھارت میں اسکول چھوڑنے والا ہر پانچواں بچہ بہار کا ہے اس طرف اگلی سرکار کو خصوصی توجہ دینی ہوگی ۔

کبھی بہار میں زچہ بچہ اموات اور غذائیت کی کمی کی حالت افریقی ممالک جیسی تھی پچھلے دس سالوں میں سرکار نے اس طرف خاص دھیان دیا ہے ۔

ان حالات کو بدلنے میں یونیسیف whoاور حفظان صحت کی دوسری تنظیموں نے سرکار کے ساتھ مل کر بہت محنت کی ہے ۔ 2005میں نو مولودوں کی شرح اموات ۔سات دن تک کے ایک ہزار بچوں پر 27اور آٹھ سے 27دن تک کے ایک ہزا ر پر 5تھی جبکہ اس وقت 28دن تک کے بچوں کی قومی شرح 32تھی ۔2015میں یہ شرح گھٹ کر 24اور4ہو گئی ۔اس وقت  قومی شرح28ہے ۔یعنی قومی شرح کے برابر ۔ اسی طرح 2005میں ایک سال کے اندر مرنے والے بچوں کا تناسب 60اور پانچ سال کے اندر کا 75تھا ۔2015میں یہ تناسب 43اور 57ہو گیا ہے ۔ زچگی کے دوران مرنے والی خواتین کی شرح میں بھی کافی گراوٹ  آئی ہے ۔ 2005میں ایک لاکھ میں سے 312حاملہ عورتیں بچہ کی پیدائش کے وقت مر جاتی تھیں 2015میں یہ تعداد 219رہ گئی ۔معمول کے ٹیکہ لگانے کی طرف بھی کافی توجہ دی گئی ہے ۔ 2005میں ضلاع اسپتالوں کی تعداد 24تھی جو اب  36ہے ۔ریفرل اسپتال 37اور سب ڈیوژنل اسپتال 38ہیں ۔ پرائمری ہیلتھ سینٹر 533سب سینٹر 9696اور 1330اضافی پرائمری سینٹر کام کررہے ہیں ۔

یہاں کی محض 11.29فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے جبکہ 88.71فیصدلوگ گائوں میں ہی گزر بسر کررہے ہیں ۔سماجی معاشی مردم شماری کے اعداد شمار بتاتے ہیں کہ 65فیصد دیہی خاندانوں کے پاس اپنی زمین نہیں ہے  بغیر زمین والا یہاں کا ہر دوسرا شخص چھٹ پٹ مزدوری کرنے کو مجبور ہے یہی لوگ ، پنجاب کے بڑے کسانوں کے کھیتوں اور بڑے شہروں میں مزدوری کا کام کرتے تھے ۔ پچھلے دس سالوں میں بہار سے باہر جا کر کام کرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔کیونکہ اس دوران مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بڑھے ہیں ۔پہلے محض 6فیصد خاندان ہی ایسے تھے جہاں کوئی نوکری کررہا ہو یہ حالت بھی اس دوران بدلی ہے ۔ہنر مندی میں بھی اضافہ ہوا ہے  لیکن ٹیکس دینے والوں کی تعداد ابھی بھی سو پر صرف 2ہی ہے ۔

بہار انتظامیہ میں بھی بہتری آئی ہے نکسلواد کم ہوا ہے بڑے شہروں میں لڑکیوں و خواتین دیر رات میں رکشا سے اکیلے ایک جگہ سے دوسری جگہ آ جا سکتی ہیں جرائم میں بھی کمی آئی ہے ۔ چھوٹے موٹے واقعات کو چھوڑ دیں تو بہار میں بڑے واقعات نہ کے برابر ہوئے ہیں ۔ اور نتیش کمار کے ساتھ ریاست بہتری کی طرف بڑھی ہے البتہ نتیش کمار کے بے جے پی کے ساتھ چھوڑنے کے بعد بہار میں ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں برا بر ہوتی رہی ہیں الیکشن کے دوران  پہلے بی جے پی کو نا م نہاد جھوٹے ترقی کے پروپیگنڈے پر کامیابی کا بھروسہ تھا پھر مودی کی ریلیوں پر ، جب یہ دونوں وہاں نہیں چلے تو بی جے پی گائے اور مسلمانوں کو ریزرویشن دیئے جانے پر آگئی اور  آخر میں پاکستان کو اپنے پروپیگنڈے میں لے آئی ۔ سوال یہ ہے کہ کیا بی جے پی فرقہ پرستی کے بغیر کوئی الیکشن نہیں لڑ سکتی ۔

خیر بہار کے الیکشن کانتیجہ جو بھی ہو اتنا تو واضح ہے کہ نتیش کمار نے عوام میں یہ احساس پیدا کردیا ہے کہ ریاست کی ترقی ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے انڈسٹری کے بغیر اور کم وسائل کے با وجود بہار کو ڈیولپمنٹ کا نظارہ کرایا ہے ۔ آج بہار کے ہر شخص میں یہ اعتماد ہے کہ ایک دن یہ پسماندہ کہی جانے والی ریاست خوشحال ریاستوں کے برابر ضرور آئے گی یہ اعتماد اور امید ہی ریاست کو آگے لے جانے کے لئے عوام کو صحیح فیصلہ لینے میں مدد کریگا ۔

(یو این این)

**********************************

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 524