donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Present Situation -->> Hindustan
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Sami Ahmad Quraishi
Title :
   Mamta Banerjee Ne Sabhi Ko Pachhar diya

یقین محکم عمل پیہم محبت فاتح عالم


ممتا بنرجی نے سبھی کو بری طرح پچھاڑ دیا 


عوام نے انکی کارگذاری کو بے پناہ کامیابی میں بدل دیا


  سمیع احمد قریشی ممبئی

9323986725

 


ممتا بنرجی نے بالآخرنمایاں طورپر بازی مارلی- مغربی بنگال اسمبلی الیکشن مین وہ کامیاب ہوگئیں -یقینی طور پر یہاں ہندوتووادی بی جے پی کے کامیاب ہونے کے آثار دور تک نہ تھے-کانگریس پارٹی اس چنائومیں کمیونسٹوں کے ساتھ تھی - شاردا چٹ فنڈ،کلکتہ میں اک پل ،بیریج کا گر جانا، جس میں کی  اموات ہو گئیں،اس کے ساتھ ، اسٹنگ  آپریشن،  ان معاملات کو لے کر، بی جے پی، کمیونسٹ پارٹیاں اور کانگریس سبھی،عوام میں،ممتا بنرجی کے خلاف جٹ گئیں- جیسا کے تمام معاملات میں بدعنوانیوں مین ممتا بنرجی کاہاتھ ہے--حالانکہ یہ تمام معاملات عدل وانصاف کے لئے عدالت میں چل  رہے ہیں -عوام نے ممتابنرجی کیخلاف،کمیونسٹوں ،کانگریس اور فرقہ پرستوں کے بے بنیاد  پر کان نہ دھرا-عوام کے سامنے کمیونسٹوں ،کانگریس، بی جے پی کا دور اقتدار کھلی کتاب کی طرح تھا،انہوں نے ممتا بنرجی کو کمیونسٹ کانگریس بی جے پی کے مقابلے میں پرکھا ،ان سے نمایاں و معیاری پایااوراسمبلی الیکشن میں  نمایاں طور پر خلاف توقع کامیابی سے ہمکنار کیا-

،مغربی بنگال میں تقریبا 35 سال  کمیونسٹوں کی حکومت تھی-پورے ملک میں کانگریس کاسالہا سال اور بنگال میں بھی اک وقت صوبائی اقتدار رہا-نیز مرکز میں حالیہ بی جے پی کی مودی سرکار کا دور اقتدار جاری ہے -سب کاوکاس سب کا ساتھ،سماجی بھلاء کے بڑے بڑے،وعدے بی جے پی نے اور مودی نے  کئے-مودی اور بی جے پی کے مرکز میں اقتدار میں آنے  کے بعد،    سماجی ابتری اور پورے ملک میں ہندوتواوادیوں کی غیر معیاری حرکتوں پر عوامی بے زاری،مغربی بنگال کے اسمبلی الیکشن کے نتائیج سے دیکھنے کو مل رہی ہے-ورنہ یوں بری طرح کا حشر بی جے پی کا نہ ہوتا-

ممتا بنرجی کی کامیابی کا اصل راز،ان کی کئی سالہ سماجی سیاسی زندگی پر محیط کئے ہوئے ہے- وہ 1984 میں  پہلی بار اہم کمیونسٹ لیڈر سوم ناتھ چٹر جی کو ہرا کر ممبر پارلیمینٹ بنیں- کانگریس پارٹی سے اپنی سیاسی زندگی  آغاز کیا-

سماجی خدمت گذاری طالب علمی کے زمانے سے ان میں ہے-غریبوں کسانوں کی وہ ہمدرد ہیں -قومی یکجہتی کی دلدارہ ہین-ضدی پن اور سادگی ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہیں -اصولوں پر سمجھوتہ کرنا ممتا کو آتا نہیں-یہی وجہ ہے کہ انہوں کانگریس کی آمریت سے بغاوت کرتے ہوئے ،کانگریس پارٹی سے الگ ہوئیں اور اپنی  ایک نئی  پارٹی1997 میں ترنمول کانگریس کے نام سے بنائی-کانگریس میں دم نہ تھا کہ وہ کمیونسٹوں کو بنگال سے اکھاڑ پھینکے -اسی طرح وہ کئی بار مرکز ی حکومتوں سے ،غریبوں کے حق میں اقتدار کو ٹھوکر مار کر الگ ہوئیں-ابتدا میں یہ سمجھا گیا کہ ممتا بنرجی کی پارٹی شہری پارٹی ہے جب، کسانوں کی زمین ہتھیا کر،صوباء کمیونسٹ سرکار،ملک کے سرمایہ دار ٹاٹا،کو نونو کار کے لئے نندی گرام ، مغربی بنگال میں،جگہ دینے لگی،تو ممتا بنر جی ،کسانوں کو حق دلانے کے لئے سڑکوں پر اتر آئ،ممتا بنر  کی کسانوں کی حمایت میں چلاء جانے والی تحریک کامیاب رہی-رہی-ٹاٹا کو نونو کار کے لئے گجرات میں جگہ ملی-بنگال سے جانا پڑا-مغربی بنگال کے گاوں، قصبوں، دیہاتوں کے مسائیل کی جانب ممتا نے خصوصی توجہ کی-کی-وہاں کے مسائیل کے تدارک میں نمایاں دلچسپی لی-شہرون سے دیہاتوں تک سماجی مسائیل کے تدارک کا شاندار خدمت 

خلق کا ریکارڈ بنایا- 

ہندوتواواد اور مودی کے سامنے ،ملک کے پڑے سیکولر سیاست دان،ملائم  سنگھ،شرد پوار،جیسے لوگ ہی نہیں کانگریس جیسی انتہاء قدیم اور ملک کی انتہاء بڑی پارٹی بھی گھٹنے ٹیک چکی،یہ ممتا بنر جی کا دم خم ، شروع سے،آج تک ہے کہ وہ مودی اور اس کے ہندوتوا کے خلاف عملی سطح پر لڑتی آئیں ہیں-کانگریس نے کبھی ممتا پر مودی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام بھی لگایا- یہ کانگریس ہی ہے کہ ملک کی آزادی کے بعد سے آج تک ہندوتواوادیوں کے خلاف نرم رویہ رکھتی چلی آئی ہے-ورنہ آج مرکز میں آر ایس ایس کی مودی سرکار نہ ہوتی-چھوٹے کسانوں آدی واسیوں اقلیتوں ،طلبائ￿  مسلمانوں کا بڑا حال نہ ہوتا- ملائم سنگھ یادو سیکولر ازم کے چیمپئین بنتے ہیں-گذشتہ پارلیمانی الیکشن آنے سے پہلے ،یو پی میں اسی میں 73 پارلیمانی سیٹیں دلانے میں،زمین ہموار کر کے دینے میں نمایاں ہو گئے-ہندو فرقہ پرستوں کو دہشت کی پوری آزادی دے دی-دلوں میں نفرتیں پھیلانے کی تقاریر کی آزادی دے دی-فسادات کرنے کی آزادی دی-پولیس کو سماج وادی سرکار نے ہدایتیں تک نہیں دیں کہ ہندو فرقہ پرستوں کو قابو میں کرے- یوپی میں جگہ جگہ فرقہ وارانہ فسادات ہوتے رہے-مظفر نگر میں متعدد بار فسادات ہوئے  مہاجر کیمپوں پر تک حملے ہوتے رہے- فرقہ پرستوں کو کھلی آزادی رہی-سرکاری جگہوں پر،کیمپوں میں آباد متاثرین، لٹے لٹائے لوگوں کے گھروں پر سماج وادی سرکار کے کارندوں نے بل ڈوزر جلا کر مسمار کر دیا-یوں  مرے پر سو درے لگائے-یوگی ادیتیہ ناتھ،سادھوی پراچی،ساکھشی مہاراج،پروین توگڑیا،سومدت جیسے لوگوں کو پوری دل آزادی کی آزادی تھی-فرقہ وارانہ فسادات،اکثر فرقہ پرست پارٹیوں کے پھلنے پھولنے کا باعث ہوا کرتے ہیں- الیکشن میں انہیں کامیابی اور اپنی حکومت بننے میں آسانی ہوا کرتی ہے-ایسا ہی کچھ،ملائم سنگھ نے گذشتہ پارلیمانی الیکشن کے وقت،بے جے پے اور مودی کے حق میں ،یو پی میں کیا کہ بی جے پی نے یہاں سے در پردہ ملائیم سنگھ کی مدد سے80 میں 73 پارلیمانی سیٹیں جیت لیں اور یوں مرکز میں بھگوا بردار حکومت ،بنانے میں ملائیم نے اہم کردار ادا کیا-ممتا نے ایسا بنگال میں ہونے نہیں دیا،یہی وجہ رہی کہ بنگال میں 42 پارلیمانی سیٹوں میں 34 سیٹوں پر ممتا کی ترنمول کانگریس کو کامیابی ملی اور  بی جی پی کو اک ہی پارلیمانی سیٹ پر کامیابی ملی-کئی جگہوں پر بم دھماکے بھی ہوئے-- شک وشبہات میں مسلمانوں کی بلا  وجہ گرفتاری ان نہ ہونے دیں ،فسادات ہوے اسے اپنی حکمت عملی سے آگے بڑھنے نہ دیا-لسانی و مذہبی اقلیتوں کو تحفظ دینے میں انہون نے نمایاں کار کردگی دکھلائ- بنگلہ دیشی کے نا م پر بلاوجہ کی حرکتوں پر ہندوتواوادیون کو ٹوکا-اک بار ، مودی کو للکاراکہا کہ ہمت ہے تو وہ انہیں گرفتار کر کے دکھائیں-اک بار کہا کہ اگر وہ وزیراعظم ہوتیں تو مودی کو گرفتار کرتیں-ممتا نے ،محض ووٹوں کی خاطر ،فرقہ پرستوں کے خلاف محاذ ارائی نہیں کی--بلکہ اسے انسانی و سماجی فریضہ سمجھا-

ممتا بنر جی نے جسقدر سماجی کام کئے -اس کی اک لمبی داستان ہے -کچھ سماجی کاموں کی سرآہنا غیر مما لک میں ہے- سادگی ،اقربہ پروری سے دوری ،اور سیاستدانوں سے ممتا کو ممتاز کرتا ہے-اپنے صوبہ مغربی بنگال کی ترقی کی انہیں کافی فکر رہا کرتی ہیں-ورنہ حالیہ اسمبلی الیکشن میں اس قدر ووٹ مغربی بنگال کے عوام نہ دیتے جبکہ کانگریس  ،کمیونسٹ،  بی جے پی سبھی الگ الگ پارٹیاں کے ساتھ ملکر ممتا بنرجی پر جھوٹے الزامات کا پہاڑ کھڑا کر رہی تھیں-

ممتا دیدی کو اس قدر نمایاں کامیابی سے ہمکنار کرکے،مغربی بنگال کے عوام نے ،ممتا کے لئے اپنا حق ادا کر دیا-  

مجھے رکنا ہے کہاں عرش و فرش کی آواز سے 
مجھے جانا ہے بہت دور حد پرواز سے

**************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 495