donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Ilm O Fun
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Ashfaque Umar
Title :
   Civil Services Ki Ahmiyat Par Urdu Mein Pahla Talimi,Targhibi Darama Ab Tumhari Bari Hai

 ا شفا ق عمر کی کتا ب پر مبنی،اقبال نیا زی کی اسکرپٹ اور ھدا ےت مےں 


 سول سروسیز کی اہمیت پر اردو میں پہلا تعلیمی،ترغیبی ڈراما ”اب تمہار ی باری ہے!


           کِردار آرٹ اکیڈمی نے اردو کے شاعروں اور ادیبوں کی تخلیقات کو اسٹیج کرنے کے علاوہ اسکول اور کالج کے طلبہ کیلئے کئی تعلیمی اور ترغیبی ڈرامے بھی نہایت کامیابی سے کئے ہیں جن میں نشہ آور ادویا ت کے خلاف”راکھشش“جس کے ۵۳ شو،اسکولزمیں ہوئے اس کے علاوہ ایک نئی اڑان،میرانمبر کب آئے گا؟آفت میں ہے کان،گھرگھر کی بات،یہ ہے بگ باس کا گھر ،شیطان جاگ رہاہے ،اور کتنے جلیانوالہ باغ؟”مرغ اعظم عرف ماڈرن انار کلی“ کبوترلوٹ آ ¿ ےں گے !جیسے طنزیہ مزاحیہ ڈرامے بھی طلبہ اور والدین کی رہنمائی کیلئے کئے ہیں۔ ان ڈراموں کے شوز لگاتار ممبئی کی اسکولوں میں اور بیرون ممبئی مہاراشٹر کے چھوٹے چھوٹے اضلاع میں بھی ہورہے ہیں۔”کردار“نے اس بار نوجوان فنکاروں اور انجمن تبلیغ الاسلام ہائی اسکول کرلا کے طلبہ کے ساتھ ایک نیا ڈراما ”اب تمہاری باری ہے!“ پیش کیاہے۔۹۱فنکاروں پر مشتمل یہ ڈراما معروف ڈراما نگار ہدایت کار اقبال نیازی کے زورقلم کا نتیجہ ہے۔سول سروسیز کی اہمیت وافادیت اور ضرورت کو اجاگر کرنے والا اردو کا یہ پہلا ڈراما ہے۔ جس میں I.A.S,،I.P.SاورI.F.Sکیلئے طلبہ اور والدین کو راغب کرنے کی پُر اثر کوشش کی گئی ہے۔ ےہ ڈراماگزشتہ دنوں کرلا بنٹر بھون کے آڈیٹوریم میں ٹی ایچ خان میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے تعلیمی پروگرام اور تقسیم انعامات کے جلسہ میں پیش کیا گیا ،جسے والدین اور اکابرین و ماہرین تعلیم نے نہایت دلچسپی سے دیکھا اور سراہا۔اشفاق عمر(مالیگاؤں) کی کتاب”رہنمائے سول سروسیس“ پر مبنی اس ڈرامے میں تین منفی تمثیلی کردار،مجبوری،مایوسی اور احساس کمتری اور تین مثبت تمثیلی کردار،خود اعتماد ی ،
نصب العین اور مستقل مزاجی کی باہمی نوک جھونک اور کردارو ں کے سیاہ سفید گٹ اپ سے ڈراما میں جان تھی۔ان کے پر لطف مناظر او ر مکالموں پر زبردست داد وتحسین سے نوازا گیا۔اسی طرح سول سروسیز کو ”بادشاہ“ کی شکل میں پیش کرکے اور I.A.S,I.P.SاورI.F.S کو ان کے دربار کے رتن کے طور پر کردار کی حیثیت دے کر ڈراما نگار نے ان کے توسط سے سول سروسیز کی ڈھیر ساری معلومات فراہم کی۔علاوہ ازیں اسکول کے چار بچوں کی موجودگی جو مختلف طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور اعلیٰ تعلیم کیلئے ان کی سوچ ان کے نظریات سے مسلم سماج میں پنپنے والے مثبت اور منفی رجحان کا پتہ چلتاہے۔اداکاروں میں سول سروسیز (کرئیر کے بادشاہ کے کردار میں) محمد عابد حسین،I.A.S(شبھم دیوکر)I.P.S(عمران خان) اورI.F.S(توفیق شیخ) نے اپنے اپنے کردار بخوبی نبھائے۔آیت اللہ خان کی لائٹس ،راج اور معین نیازی کی موسیقی نے ڈراما میں چار چاند لگائے۔

”اب تمہاری باری ہے“جیسے بامقصد ،ترغیبی اور تعلیمی ڈراما کو ہر اسکول اور کالج میں پیش کیاجاناچاہئے تاکہ طلبہ اور والدین کو تحریک ملے اور سول سروسیز کے مقابلہ جاتی امتحانات سے متعلق جو مفروضات قائم ہیں انہیں صحیح روشنی میں دیکھاجاسکے۔ اسکول اور کالج کے ذمہ داران اور تعلیمی و سماجی ادار ے ےہ ڈراما اسٹیج کرنا چاہتے ہوں تو کردار آرٹ اکیڈمی کے چیئر مین سے ان نمبروں پر رابطہ قائم کریں۔9323186007/9664795766

۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 708