donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Ilm O Fun
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Hansi Sehat Mand Dil Ki Zamin

 

ہنسی صحت مند دل کی ضامن 


    آپ نے کہاوت تو سنی ہوگی ہنسی بہترین دوا ہے۔ اب سائنس نے بھی ثابت کردیاکہ ہنسنا کم ا زکم ہمارے دل کے لئے بہت مفید ہے اور معمولی بات نہیں کیونکہ آج کل کی تیز رفتار اور مصروف زندگی سب سے زیادہ ہمارے قلب ہی پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ اوپر سے مضر صحت غذا بھی دل کمزور کردیتی ہے۔ اب ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ہنسی د ل کو صحت مند بناتی ہے۔ 


    یہ تحقیق امریکی شہر ، بالٹی مورمیں واقع یونیورسٹی آف میری لینڈ اسکول آف میڈیسن کے محققوں نے کی ہے۔ انہوںنے دس رضا کار لئے اورانہیں پہلے دن ایک مزاحیہ فلم دکھائی۔ اس دوران خصوصی آلات سے ان کے نظام قلب کا معائنہ ہوتا رہا۔ دوسرے دن رضاکاروں نے جنگ وجدل کے مناظر پر مبنی فلم دیکھی۔ اس فلم کے دوران بھی ٹوٹکاکیا گیا کہ ان کے قلبی نظام میں کس قسم کی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔ 


    تحقیق سے انکشاف ہوا کہ مزاحیہ فلم دیکھتے ہوئے رضا کار جب کھل کر ہنسے تو دل سے منسلک خون کی تمام نالیاں پھیل گئیں۔ یوں نالیوں میں خون کی مقدار بڑھ گئی جس سے دل کو فائدہ پہنچا لیکن جب رضا کاروںنے دبائو اور افسردگی پیدا کرنے والی فلم دیکھی تو خون کی نالیاں سکڑ گئیں۔ چنانچہ دل تک پہنچنے والا خون کم ہوگیا۔ اگر یہ حالت طویل عرصہ رہے تو قلب مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے۔ 


    اس تحقیقی جائزے کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل طریقے ملر تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہنسنے سے انسانی قلب کو وہی فائدہ پہنچتا ہے جو مشقتی ورزش سے پہنچتا ہے۔ چنانچہ وہ مشورہ دیتے ہیں کہ ہر انسان کو دن میں کم ازکم دو تین بار کھل کر ضرور ہنسنا چاہئے۔ ہنسنے پرکچھ خرچ نہیں ہوتا اور یہ عمل بہت مثبت بھی ہے لیکن ہنسی بناوٹی نہیں ہونی چاہئے۔ 

*****************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 742