donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Ilm O Fun
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Kursi Par Jhoola Jhulen Aur I Pad Charge Kar Lein

 

کرسی پر جھولا جھولیں اور آئی پیڈ چارج کرلیں


    سوئزر لینڈ کے ڈیزائنروں نے ایک ایسی جھولنے والی کرسی

(RockingChair) بنائی ہے جو جھولنے کی حرکت سے توانائی پیدا کرتی ہے اور اس توانائی سے آپ اپنا Phone یا Ipiad   چارج کرسکتے ہیں۔ اس کرسی کی نشست میں جسے Rockکانام دیاگیا ہے، ایک بلٹ ان جنریٹر لگایا گیا ہے جو کرسی کی آگے پیچھے کی حرکت کو بجلی میں تبدیل کردیتا ہے۔ یہ کرسی سوئیڈن کے صنوبر کے درختوں سے حاصل ہونے و الی لکڑی سے بنائی گئی ہے۔ اس میں ’’راکنگ چیئر ‘‘کی تمام روایتی خوبیاں موجود ہیں تاہم د ستے کے ساتھ آئی پیڈ کے لئے ایک اضافی اسٹینڈ بھی لگایا گیا ہے۔ اس پینٹ شدہ کرسی پر جہاں پیٹھ کو ٹکایا جاتا ہے ، دونوں سرے پر بلٹ ان اسپیکر ز بھی لگائے گئے ہیں جن سے آپ ریڈیو یا یوٹیوب کے ویڈیو کی آواز بھی سن سکتے ہیں۔ کرسی بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ اگر آپ ایک گھنٹے تک کرسی پر جھولتے رہے تو اس عرصے میں آپ کا آئی پیڈ 35 فیصد کی حد تک چارج ہوجائے گا۔ آپ اس اسٹینڈ پر آئی پیڈ کے علاوہ ایپل کے دوسرے آلات بھی چارج کرسکتے ہیں۔ یہ کرسی گھومنے والی میگنزم استعمال کرتی ہے اور اس کے ساتھ گراریاں بھی استعمال کی جاتی ہیں تاکہ اتنی طاقت ملے جس سے جنریٹر چل سکے۔ اگر چہ یہ کرسی بطور نمونہ تیار کی گئی ہے اور کمرشیل بنیادوں پر اس کی تیاری شروع نہیں ہوئی ہے تاہم زیورخ میں قائم اس کرسی کے ڈیزائنرز نے تخمینہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی قیمت 1300یورو (1038) پائونڈ رکھی جائے گی جو یقینا بہت سے پنشروں کے لئے ایک بھاری رقم ہوگی۔ 

****************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 591