donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Ilm O Fun
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Tomi Champenzi Ke Insani Hoqooq Nahi Hain : American Court

ٹومی چمپینزی کے انسانی حقوق نہیں ہیں: امریکی عدالت

        
ٹومی کی عمر 40 سال ہے اور وہ تفریح کے شعبے میں کام کر چکا ہے
ایک امریکی عدالت نے فیصلہ صادر کیا ہے کہ چمپینزی کو وہ حقوق حاصل نہیں ہیں جو انسانوں کو ہیں اور اس کے مالک پر لازمی نہیں ہے کہ وہ اسے قید سے رہا کر دے۔

ریاست نیویارک کی ایک اپیل کورٹ نے کہا کہ پنجرے میں بند چمپینزی ٹومی کو ’قانونی طور پر انسان‘ تسلیم نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ وہ ’کوئی قانونی فرائض سرانجام نہیں دے سکتا‘۔

نان ہیومن رائٹس پراجیکٹ نامی تنظیم کی دلیل تھی کہ چمپینزی کی خصوصیات انسانوں سے ملتی جلتی ہیں اس لیے وہ بنیادی انسانی حقوق کے حق دار ہیں جن میں آزادی بھی شامل ہے۔

چمپینزی کو قانونی طور پر انسان قرار دیا جائے

تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔

جج نے اپنے فیصلے میں لکھا: ’جہاں تک قانونی نظریے کا تعلق ہے، کسی ایسی ہستی ہی کو انسان قرار دیا جا سکتا ہے جو قانون کی نظر میں حقوق اور فرائض سرانجام دینے کا اہل ہو۔

’یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ انسانوں کے برعکس چمپینزی کسی قسم کے قانونی فرائض سرانجام نہیں دے سکتا، سماجی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا، اور نہ ہی اسے اس کے اعمال و افعال کے لیے جواب دہ ٹھہرایا جا سکتا ہے۔‘

عدالت نے مزید کہا کہ قانون میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جس کے تحت جانوروں کو انسانوں کی طرح برتا گیا ہو اور اس بات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

اکتوبر میں نان ہیومن رائٹس پراجیکٹ نے موقف اپنایا تھا کہ چمپینزیوں کو ’قانونی طور پر شخص‘ قرار دیا جائے، اور اس کے تحت انھیں آزادی ملنی چاہیے۔

تنظیم نے جمعرات کو کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف نیویارک کی اعلیٰ عدالت میں جائے گی۔
خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ٹومی کے مالک پیٹرک لیوری نے کہا کہ انھیں اس فیصلے سے خوشی ہوئی ہے۔

ٹومی کے بارے کہا جاتا ہے کہ اس کی عمر 40 سال ہے، اور وہ اس سے پہلے تفریح کے شعبے میں کام کرتا تھا۔ وہ دس سال سے لیوری کے پاس ہے۔

*************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 550