donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Ilm O Fun
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : News Desk
Title :
   Reyazi Seekhne Ke Liye Inter Active Desk

 

ریاضی سکھانے کے لیے انٹریکٹیو ڈیسک

 

ایک تازہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سکول میں نصب کیے جانے والے انٹریکٹو ڈیسک پرائمری سکول کے طلبہ میں ریاضی کی صلاحیت میں اضافے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔146ملٹی ٹچ145 یعنی چھونے سے چلنے والے اور ایک سے زیادہ لوگوں کے ذریعے استعمال کیے جانے والے ان ڈیسکوں کا تجربہ سب سے پہلے برطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی میں کیا گیا ہے۔

ان ڈیسکوں کی خاصیت یہ ہے کہ ایک وقت میں ایک سے زیادہ بچے ان کو استمعال کر سکتے ہیں، اس لیے ان پر کسی ایک بچے کا قبضہ نہیں ہوتا۔


تین برس تک جاری رہنے والے اس ریسرچ پروجیکٹ میں چار سو سے زائد بچوں نے حصہ لیا جن کی عمر آٹھ سے دس برس کے درمیان تھیں۔


محققین کا کہنا ہے کہ یہ ڈیکس مہنگے ہیں اس لیے فی الحال ان کا ہر سکول میں فراہم کیا جانا مشکل ہے۔ البتہ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسے متعدد طریقہ کار ڈھونڈ نکالے ہیں جس سے اس تکنیک کی قیمت کم کی جاسکے گی۔


محقق ایما مارسئیر کا کہنا ہے کہ یہ ڈیسک طلبہ کے ریاضی سے متعلق سوالوں کے جواب دینے میں بے حد مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔محققین کا دعوی ہے کہ یہ انٹریکٹو ڈیسک روایتی طور پر کاغذ پر ریاضی کی مشق کرنے سے کہیں زيادہ مدد گار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 146بار بار مشق کرنے سے ریاضی میں مہارت حاصل کرنا آسان ہے، لیکن ایک سوال کے کئی حل تلاش کرنے کا طریقہ سکھانا آسان کام نہیں ہے۔145ڈاکٹر مارسیئر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان انٹریکٹو ڈیسکوں کی مدد سے اساتذہ کے لیے آسان ہوگا کہ وہ سبھی طلبہ کو ایک ساتھ مل کر آسانی سے ریاضی سکھا پائیں گے۔

********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 496