donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Islamic Articles -->> Islamiyat
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Australian Writer
Title :
   Quran Majeed Ne Zindagi Sanwar Di : Australian Mazah Nigar Damane Islam Mein

 

قرآن مجید نے زندگی سنوار دی
 
آسٹریلیائی مزاح نگار دامن اسلام میں
 
روبین سے جب اس کے ایک خاص دوست نے کہا کہ تم تو خدا کے وجود سے انکار کرتے ہو اس کے باوجود چین وسکون کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہو۔ کئی مذاہب کا قریب سے مشاہدہ کیا اورباربار تبدیلی مذہب کے منصوبوں کو ترک کردیا۔ آخر تم نے کن کن مذاہب کا مشاہدہ کیا ہے؟ روبین نے جواب میں ان مذاہب کے نام گنوانے شروع کردئے جس کے بارے میں اس نے اچھا خاصا مشاہدہ و مطالعہ کیاتھا۔ اس نے بتایا کہ یہودیت، عیسائیت ، بدھ ازم، ہندو ازم کا اچھی طرح مطالعہ کیا اور ان کے بارے میں بڑے اشتیاق سے جاننے کی کوشش کی تاہم کسی بھی مذہب میں وہ مذہب اسے نظر نہیں آیا جس کی وہ تلاش میں تھا۔ جب اس دوست نے یہ استفسار کیاکہ اسلام کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ اسلام کانام سنتے ہی روبین بھڑک اٹھا اور بڑے ہی ذلت آمیز انداز میں کہا ’’اسلام‘‘ ’’مسلمان‘‘ وہ تو دہشت گردی کی تعلیم دیتا ہے اور دہشت گردوں کا مذہب ہے ۔ میں ان کے اس مذہب (دین اسلام) کے بارے میں کوئی تحقیق نہیں کروں گا۔ وہ تو پاگل ہیں، میں کیوں کے مذہب کا مطالعہ کروں؟ روبین نے جذبات میں اسلام اورمسلمانوں کے بارے میں  تضحیک آمیز الفاظ تو کہہ دئیے لیکن اس وقت اس نے یہ نہیں سوچا کہ ایک دن وہ خود مسجد کی جانب بڑی بے چینی سے اپنے قدم بڑھاتے ہوئے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام کی آغوش میں پناہ لے لے گا اور روبین سے ابوبکر بن جائے گا۔ روبین آسٹریلیا کا ممتاز مزاح نگار ہے۔ ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتا تھا جو برائے نام عیسائی تھا لیکن عیسائیت سے اس کی ایک قسم کی چڑ سی تھی ۔ روبین کے ماں باپ مذہب سے بیزار ہوچکے تھے اور وہ خود کئی مصیبتوں اور غموں کا شکار ہوکر سکون کی تلاش میں سرگرداں تھا لیکن قرآن مجید کے مطالعہ نے اسے اس کے ہر سوال کا جواب دیا اور اس کے ذہن میں ابھرنے والے ہر خدشہ کو ختم کیا۔ قرآن مجید کے مطالعہ کے دوران اس کے ذہن میں یہی سوالات چھائے رہتے کہ کیا حقیقت میں خدا ہے اور خدا ہے تو پھر اس کی نشانیاں بھی ہوں گی۔ یہی سوچ کر اس نے قرآن بند کیا اورپھر تھوڑی دیر بعد کتاب مبین کھول کر دیکھا تو ا س کی نظر قرآن پاک کی ان آیتوں پر جاکر تھم سی گئی جس میں اللہ عزوجل اپنے بندوں سے مخاطب ہوکر کہہ رہا تھا کہ ان لوگوں کے لئے جو قدرت کی نشانیاں مانگتے ہیں کیا ہم نے تمہیں کافی نشانیاں نہیں دکھائیں۔ اپنے اطراف دیکھو، تاروں کو دیکھو، سورج پر نظر دوڑائو ، پانی اور ا س کی اتھاہ گہرائیوں کا جائزہ لو۔ یہ ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو علم رکھتے ہیں۔ ان آیات نے روبین کی دنیا بدل کررکھ دی اور جب انھوں نے کلمہ شہادت پڑھا تو ساری مسجد اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی اورمسلمان مبارکباد دینے کے لئے ان کی جانب بڑھنے لگے۔ روبین کہتے ہیں ان کے والدین بھی توقع کے برخلاف اسلام میں دلچسپی لے رہے ہیں، خاص کر والد نے مطالعہ کے لئے قرآن مجید کا نسخہ فراہم کرنے کی خواہش کی اور ان کا کہنا ہے کہ اسلام نے میری زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لائی ہیں اور ایک اچھا انسان بنایا ہے۔
 
بشکریہ: مشتاق دربھنگوی
…………………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 485