donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Islamic Articles -->> Islamiyat
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Maulana Md. Ilyas Ghamman
Title :
   Moharramul Haram - Mazhabi wa Moashrati Zimmedariyan


محرم الحرام …… مذہبی و معاشرتی ذمہ داریاں


مولانا محمد الیاس گھمن 


امیر: عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت 


اسلامی سن کا آغاز:

    اقوامِ عالَم کا شروع سے دستور چلا آ رہا ہے کہ وہ اپنی تاریخ کو محفوظ کرتے ہیں اور اپنے ماہ وسال کو کسی شخصیت سے وابستہ کرتے ہیں۔ مثلاً یہودیت کو دیکھ لیجئے وہ اپنے سن کو حضرت سلیمان علیہ السلام کے فلسطین پر تخت نشین آراء ہونے کے واقعے سے منسوب کرتے ہیں۔ عیسائیت، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت پر اپنے سن کو موسوم کرتے ہیں۔ بِکرمی سن؛ بِکرماجیت کی پیدائش اور رومی سن؛ سکندر اعظم کے یوم ولادت سے منسوب ہیں۔ جبکہ اسلامی سن کسی شخصیت سے منسوب ہونے کے بجائے ایسے حالات سے متعلق ہے جس میں چاروں اطراف سے گھِرجانے، مصائب وآلام کے شکنجے میں کَسے جانے، اپنے قریبی رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل کے منصوبے اور حق کی نِدا ء کو دبانے کے لئے باطل کی سازشوں کے جال بچھے ہوں تو اعلائے کلمۃ اللہ کے فریضے کو ببانگ دہل اداکرکے’’ہجرت‘‘ کے حکمِ ربی پر لبیک کہہ دیاجائے اور ہجرت بھی ایسی جو اپنے اندر عالم بے بسی میں ثابت قدمی، صبرواستقامت کاراز چھپائے ہوئے ہے، اس سے اسلامی سن کا آغاز کیا جائے یعنی سن ہجری۔

    امام ابن عساکر نے تاریخ دمشق میں ذکر کیا ہے کہ 17ہجری میں حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ جوکہ یمن کے گورنر تھے انہوں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی اس طرف توجہ مبذول کرائی کہ آپ کے جوسرکاری خطوط اور گرامی نامے ہماری طرف آتے ہیں ان پر تاریخ درج نہیں ہوتی مناسب ہوگااگر تاریخ کے اندراج کا اہتمام بھی کرلیا جائے۔ چنانچہ صحابہ کرام کے باہمی مشورے سے یہ طے پایا کہ اسلامی سن کا آغاز واقعہ ہجرت کو بنایا جائے۔ 

    نیزمورخین کی وضاحت کے ساتھ یہ بات بھی ملحوظ رہے کہ صحا بہ رضی اللہ عنہم کا اس با ت پر بھی اتفاق ہوا کہ سال کی ابتدا ء ماہ محرم سے کی جا ئے۔ چنانچہ محرم ہی سے اسلا می سال کا آغاز ہونے لگا۔

ماہ ِمحرم کے فضائل:

    ماہ محرم اپنی فضیلت وعظمت ، حرمت و برکت اور مقام و مرتبہ کے لحاظ سے انفرادی خصوصیت کا حامل ہے۔ اسی وجہ سے شریعت محمدیہ علیٰ صا حبہا الصلوٰۃ والسلام کے ابتدائی دور میں اس کے اعزازو اکرام میں قتال کو ممنوع قرار دیا گیا۔ چنانچہ قرآن کریم میں ارشاد ربا نی ہے: اس میں قتال کرنا بہت بڑا گنا ہ ہے۔

    اسے حر مت والے مہینوں میں سے بھی شمار کیا گیا ہے۔ارشاد با ری ہے: مہینوں کی گنتی اللہ تعالیٰ کے نزدیک با رہ مہینے ہے …ان میں چا ر مہینے ادب کے ہیں۔

    صحیح بخاری میں حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: زمانے کی رفتا ر وہی ہے جس دن اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین کو پیدا فرمایا تھا۔ ایک سال بارہ مہینو ں کا ہو تا ہے ان میں سے چا ر مہینے حرمت والے ہیں جن میں سے تین مہینے مسلسل ہیں یعنی ذوالقعدہ ، ذوالحجہ، محرم اور ایک مہینہ رجب کا ہے۔

محرم کے روزوں کی فضیلت:

    یوں تو اس ماہ میں کی جا نے والے ہر عبادت قابل قدر اور با عث اجر ہے مگر احادیث مبارکہ میں محرم کے روزوں کی خصوصی ترغیب دی گئی ہے۔ چنانچہ صحیح مسلم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک موجود ہے : رمضا ن کے رو زو ں کے بعد سب سے بہتر ین روزے اللہ کے مہینہ’’محرم ‘‘ کے رو زے ہیں۔

    غنیۃ الطا لبین میں شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ نے حضرت ابن عبا س  رضی اللہ عنہ سے روا یت ذکر فرمائی ہے : جو محرم کے ایک دن کا روزہ رکھے ا س کو ایک مہینہ کے روزوں کا ثواب ملے گا۔

عاشوراء کا روزہ :

    پھر اس ماہ کے تمام ایام میں سے اللہ رب العزت نے ’’ یوم عاشوراء ‘‘کو ایک ممتاز مقام عطا ء فرمایا ہے۔ یہ دن بہت سے فضائل کا حامل اور نیکیوں کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ صحیح مسلم میں ارشاد نبوی ہے: جو شخص عاشورا کے دن کا روزہ رکھتا ہے تو اللہ تعا لی اس کے گزشتہ سال کے (صغیرہ) گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔

    صحیح بخاری میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا یہ فر ما ن ہے:حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم رمضان المبارک کے مہینہ اور دس محرم کے دن روزہ رکھنے کا اہتمام فرمایا کرتے تھے۔

کفار کی مشابہت سے ممانعت:

    شریعت اسلامی نے اہل ایمان کو کفار کی مشابہت سے بچنے کا تاکیدی حکم دیا ہے ،اس تناظر میں ہمیں اس بات کا خاص خیال رکھنا ہوگا کہ دسویں محرم کا روزہ چونکہ یہود بھی رکھتے ہیں اس لئے ہم دسویں تاریخ کے ساتھ نویں یا گیارہویں تاریخ کا رو زہ بھی رکھیں تا کہ سنت بھی ادا ہو جائے اور شریعت کے مقتضا پر عمل بھی ہو جائے ،چنانچہ مسند احمد میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت موجود ہے:تم عاشورہ کا روزہ رکھو اور یہود کی مخالفت کرو اور اس سے ایک دن پہلے یا بعد کا روزہ بھی رکھو۔

اہل وعیا ل پرمالی و سعت :

    دسویں محرم کے دن اپنی استطا عت کے مطا بق حلال آ مدنی سے اپنے اہل و عیال پر کھا نے پینے میں وسعت کر نا بر کت رزق کا ذریعہ اور فقرو فاقہ سے نجات کا سبب ہے۔امام ابن عبدالبر مالکی رحمہ اللہ نے الاستذکار میں حضرت جا بر رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے کہ رسول پا ک صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: جوشخص اپنے آپ پر اور اپنے گھر والوں پر عاشوراء کے دن ( کھا نے پینے میں ) وسعت کرے گا اللہ تعا لی اس پر پورے سال وسعت فرما ئیں گے۔

    جلیل القدر صحا بی حضرت جا بر ، مشہور محدث یحیٰ بن سعید اور معروف فقیہ سفیان بن عیینہ فرماتے ہیں کہ ہم نے اس کا تجربہ کیا تو اس کو درست اور اسی طرح پا یا۔ 

تحمل و بردباری :

    محرم الحرام کا شمار ان مہینوں میں ہوتا ہے جن کی عظمت و تقدس قرآن وحدیث اور معتبر تاریخ سے ثابت ہے۔ یہ عبادت ، مالی وسعت ،فراخ دلی اورتحمل برداشت کا مہینہ ہے۔اس لیے محرم الحرام کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہم سب نے مل کر اس نئے اسلامی سال کا خیر مقدم کرنا ہے اور یہ عزم کرنا ہے کہ فرقہ واریت ، دہشت گردی ، تخریب کاری اورعدم برداشت کی حوصلہ شکنی کر کے اتحاد و اتفاق ، امن و امان اور تحمل کو فروغ دیں گے۔

مذہبی رہنمائوں سے گزارش:

    جہاں تک ہمارا ذاتی مشاہدہ ہے سابقہ سال محرم الحرام مجموعی طور پر پْر امن رہا جس کی وجوہات انتظامیہ کی غیر جانبدارانہ امن پالیسی ، تمام مکاتب فکر کے ذمہ دار سنجیدہ مذہبی رہنمائوں کی محنت اور عوام میں بڑھتے ہوئے اخلاقی شعور نے کئی عشروں پر مشتمل محرم کی ناگفتہ بہ صورتحال کو یکسر بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس بار بھی ہمیں امید ہے کہ انتظامیہ ، علماء اور عوام مل کر محرم الحرام کے تقدس کو پامال ہونے سے بچائیں گے۔ لڑائی جھگڑا ،خون خرابہ اور باہمی تشدد پر قابو پائیں گے۔ اور پْر امن طریقے سے گزارنے کی مضبوط حکمت عملی کو اپنائیں گے۔ اس سے یقیناً ملک سے بدامنی ، فرقہ واریت ، دہشت گردی اور تخریب کاری ختم ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالی ہمارے اس پیارے ملک کو اندرونی و بیرونی سازشوں سے محفوظ فرمائے اورسالمیت و استحکام عطا فرمائے۔آمین یارب العالمین

 

*****************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 595