donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Lamhaye Fikr
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Md. Asif Iqbal
Title :
   Khushhali Wa Taraqqi Ya Tanzuli Me Gamzan Hindo Pak


محمد آصف اقبال، نئی دہلی


خوشحالی وترقی یا تنزلی میں گامزن ہندو پاک


    درحقیقت ہندوستان و پاکستان دو الگ ملک ہیں۔اس کے باوجود کبھی ایک ہونے کے نتیجہ میں ،دونوں ہی میں بہت سی مماثلتیں پائی جاتی ہیں۔یہ مماثلتیں جہاں مثبت ہیں وہیں  منفی بھی ہیں۔منفی مماثلتوں میں غربت،جہالت اور ظلم و زیادتیاں عام ہیں۔اسی کانتیجہ ہے کہ گزشتہ دنوں پشاور ،پاکستان کے آرمی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے  معصوم طلبہ پر جان لیوا حملہ ہوا،جو انتہائی قابل مذمت ہے۔مذمت کی ایک وجہ نہتے بچوں پر حملہ ہے تو وہیں دوسری طرف وہ بچے علم کے حصول میں سرکرداں تھے۔ جس کے لیے خود نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تلقین کی ہے۔ایک ایسے عمل میں مصروف بچے جو دینی اعتبار سے بھی قابل قدر ہے،چند لوگ جان لیوا حملہ کریں، بچوں کی معصومیت ان کی نظر میں کوئی اہمیت نہ رکھے،پھر بھی انہیں غلط نہ کہا جائے ،یہ ممکن ہی نہیں ہے۔لہذا سانحہ کے بعد ہندو پاک کے تمام مسلم قائدین نے متفقہ طور پر نہ صرف حملہ کو غیر اسلامی،غیر شرعی اور انسانیت سوزکہا بلکہ ایسے لوگوں کو مکمل سزا دی جائے، اس کی بھی اپیل کی ہے۔واقعہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں اسلام اور اسلامی تعلیمات سے لاتعلقی ایک عام بات ہو گئی ہے۔وہیں دوسری طرف اسلامی تعلیمات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا،اس کی تفہیم و تشہیر غلط انداز سے کرنا،اورعمل کے معاملہ میں بالکل ہی منفی رویے اختیار کرنا،نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں  بلکہ غلط فہمیوں کے فروغ میں بھی کارگر ثابت ہو ر ہے ہیں۔ممکن ہے یہ عمل انہیں مقاصد سے کیا گیا ہو یا پھر یہ بھی ممکن ہے کہ متعلقہ افراد حقیقی اسلام ہی سے نابلد ہونے کے نتیجہ میں کسی اور کا لقمہ تر بنے ہوئے ہوں۔کچھ ایسے لوگوں کا لقمہ تر جن کے وجود کا مقصد ہی اسلام،اسلامی تعلیمات اور اس کے فروغ میں رکاوٹیں ڈالنا ہے۔اس واقعہ اور ان جیسے دیگر واقعات کے پس منظر میں لازماً اس جانب بھی توجہ دینی چاہیے کہ کس طرح یہ ممکن ہے کہ چند لوگ اسلام کا نام لے کر ہر دو محاظ پر مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف ہیں؟کیونکہ جن لوگوں نے یہ واقعہ انجام دیا،بقول شخصے وہ ان پر جاری ظلم کا بدلہ تھا،لیکن بدلہ کس سے لیا جائے اور کس سے نہیں،کیا انہیں نہیں معلوم کے اسلام اس کی واضح تعلیمات رکھتا ہے۔بدلہ تو صرف اُس شخص ہی سے لیا جا سکتا ہے جس نے ظلم کا ارکتاب کیا ہے،وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا ہی نہیں ،ان سے کیونکر بدلہ لیا جا ئے گا؟اس پس منظر میں یہ بات پورے وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ اس حملہ کے پیچھے بھی غیر اسلامی سوچ کرفرما رہی ہے۔ اور وہ لوگ جو بظاہر اسلام کا نام لے کر یہ اور ان جیسے دیگر غیر شرعی و غیر اسلامی کاموں میں ملوث ہیں وہ نہ اسلام اور نہ ہی مسلمانوں کے خیر خواہ ہیں۔بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ خود اُن لوگوں کی مدد کر رہے ہیں جو اسلامی نظام اور اسلامی تعلیمات سے بغض رکھتے ہیں۔

    دوسری جانب ہندوستان میں ٹھیک تحفظ اقلیت کے عالمی دن کو مناتے ہوئے ایک طرف حکومت ہند،اقلیتوں کی ترقی و خوشحالی کی بات کرتی ہے ۔تو دوسری جانب دھرم جاگرن سمیتی کے علاقائی سربراہ راجیشور سنگھ کھلے عام کہتے ہیں کہ 31؍دسمبر2021سے قبل ،ملک مسلمانوں اور عیسائیوں سے پاک ہو جائے گا۔وہ اپنی بات میں وزن پیدا کرنے کے لیے بتاتے ہیں کہ ان کی تنظیم نے اب تک تین لاکھ مسلمانوں اور عیسائیوں کو دوبارہ ہندو بنایا ہے۔اور ان کی تنظیم ملک کو 'ہندو راشٹر'بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ مسلمان یا عیسائی بننے والوں کے لیے ہمارے دلوں میں نرم گوشہ ہے اور ان کو دوبارہ ہندو مذہب اختیار کرنے کے لیے تمام سہولیات دی جائیں گی۔دوسری جانب آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اسسٹنٹ جنرل سکریٹری محمد عبد الرحیم قریشی کہتے ہیں کہ سنگھ پریوار دراصل ان پروگراموں اور بیانوں کے ذریعہ چاہتا ہے کہ ملک کے عوام اور بالخصوص مسلمانوں کی جانب سے یہ مطالبہ اٹھے کہ تبدیلی مذہب کو منع کرنے کا قانون بنایا جائے کیونکہ سنگھ پریوار جانتا ہے کہ کائنات کو پیدا کرنے والے کی عبادت کرنے والا کبھی کسی آدمی ، کسی پتھر یا کسی مورتی کی عبادت کا قائل نہیں ہوسکتا۔جانتا ہے کہ بہت سے ہندو اسلام کی صداقت اور سچائی سے متاثر ہوکر ہندو دھرم چھوڑ کر اسلام قبول کر رہے ہیں۔دراصل اس کو روکنا سنگھ پریوار کا مقصد ہے اوراسی لیے یہ فیضا پیدا کی جا رہی ہے۔وہ مزید کہتے ہیں کہ تبدیلی مذہب پر ہم کوئی پابندی نہیں چاہتے۔اگر کوئی شخص جس کا نام مسلمانوں جیسا ہو،بغیر دبائو اور بغیر لالچ کے اپنی مرضی اور خوشی سے ہندو بنتا ہے تو ہمیں کو ئی اعتراض نہیں ہے۔کیونکہ ہم کو یقین کامل ہے کہ مسلمان صرف اپنے پیدا کرنے والے یعنی اللہ تعالیٰ ہی کی عبادت کرتے ہیں۔لہذایک مخلوق دوسری مخلوق کی عبادت پر کبھی بھی آمادہ نہیں ہو سکتی۔وہیں دوسری طرف اجودھیا کے بڑے سادھوئوں نے آر ایس ایس اور اس سے متعلق تنظیموں کی طرف سے جبراً تبدیلی مذہب کرانے پر نہ صرف سخت اعتراض کیا ہے بلکہ کہا ہے کہ ان حرکتوں سے ملک میں تقسیم کی سیاست کو تقویت ملے گی۔ یہ بات بھی آپ کے علم میں رہنی چاہیے کہ آل انڈیا اکھاڑہ پریشد میں کل ۱۳؍اکھاڑے شامل ہیں ۔جس میں ۷؍شیو، ۳؍ویشنو اور ۳؍سکھوں کے ہیں۔کونسل کے صدر گیان داس کا شمار اجودھیا کے سب سے زیادہ با اثر سادھوئوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مذہب ایک ذاتی عقیدہ ہے، کسی کو اس میں مداخلت کرنے کا حق نہیں ہے۔آر ایس ایس اور اس سے منسلک ونگ اقلیتوں کی جبراً تبدیلی مذہب کرواکر سخت جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔یہ مجرم ہیں اور ان پر ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔مسلمانوں کے تعلق سے تصویر کایہ دوسرا رخ ہے۔جس کی نہ صرف تعریف کی جانی  چاہیے بلکہ اس غلط فہمی کو بھی دور کرنا چاہیے کہ ،ہندوستان کا رہنا والا ہر ہندوفرقہ پرست ہے اور اقلیتوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔یہاں اسی ملک میں ایسے بے شمار ہمارے غیر مسلم دوست و احباب اور برداران وطن موجود ہیں،جو فرقہ پرستی کو نہ صرف برا سمجھتے ہیں بلکہ اس کے خلاف کھلے عام اپنی آواز بھی بلند کرتے ہیں۔

    ہند و پاک کی ان دوصورتحال کے پس منظر میں اگر یہ بات سمجھنے کی کوشش کی جائے کہ یہ ممالک ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہیں یا تنزلی کی طرف۔تو اس سے قبل یہ جاننا اہم ہوجائے گا کہ ترقی و خوشحالی دراصل ہے کیا؟ہمارے خیال میں کسی بھی ملک کے نظم و نسق،ترقی و خوشحالی اور ارتقاء کو سمجھنے کے لیے یہ بات کافی ہے کہ متعلقہ ملک میں اقلیتوں اور سماجی اعتبار سے کمزور طبقات و گروہ کی صورتحال پر نظر ڈالی جائے۔اگر ملک کی اقلیتیں اور کمزور طبقات خوشحال ہیں،تو سمجھئے وہ ملک حقیقی ارتقار ء کی جانب  پیش رفت کر رہا ہے۔برخلاف اس کے وہ ملک انتشار میں مبتلا ہے اور مخصوص لوگوں کی ترقی یا خوشحالی اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ برسراقتدار گروہ یا افرادمستقبل میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔اس موقع پر سوال یہ اٹھتا ہے کہ خوشحالی کیا ہے اور کیامیابی کس بلا کا نام ہے؟تو خوشحالی سے مراد،فرد یا گروہ کو ملنے والے وہ تمام اختیار ات ہیںجن کی بنا پر وہ ہمہ جہت ترقی کر سکیں۔اس ترقی میں بنیادی نکتہ مذہب پر عمل آوری واس کا قیام ہے تو وہیں نظریات کی ترسیل بھی دوسر اجز ہے۔دوسری جانب   کامیابی سے مراد علمی ،فکری اور اخلاقی اقدار کا فروغ ہے۔پھریہی وہ دو بنیادیں ہیںجن کی بنا پرزماں و مکاں کی قیود سے باہر وسائل زندگی کو باخوبی استعمال کرتے ہوئے ہر ملک اپنی معیشت مستحکم کرتا ہے ساتھ ہی سائنس و ٹیکنالوجی کا بھی بھرپور استعمال کیا جاسکتا ہے۔برخلاف اس کے معاملہ قابل توجہ ہے،خصوصاً ان لوگوں کے لیے جو حقیقی ترقی اور حقیقی کامیابی کے خواہاں ہیں۔

    خوشحالی و کامیابی کے ان دو مفروضات پر آگے بڑھتے ہوئے موجودہ دور میں یا اس سے قبل ترقی یافتہ قوموں اورملکوں پر نظر ڈالیں تو صاف محسوس ہوگا،کہ کہیں نہ کہیں ان دو بنیادی نکتوں کی بنا پر  مختلف قومیں ، نظریات اور اس کے حاملین ترقی سے دوچار ہوئے تو وہیں اِن کو چھوڑنے یا نظر انداز کرنے کے نتیجہ میں ،تنزلی میں مبتلا ہوگئے۔اقتدار آیا اور گیا بھی،ملک فتح ہوئے اور چھینے بھی گئے ،غلازمی کی زنجیریں کبھی کٹیں توپھر بیڑیاں پہنائی بھی گئیں،یہ سلسلہ جاری رہا،یہاں تک کہ فرد و گروہ ایک حالت سے نکل کر دوسری حالت میںجا تے رہے۔گفتگو کے پس منظر میں یہ سوال بھی اہم بن جاتا ہے کہ کیا ایک کامیاب اور فاتح قوم ہمیشہ اُن اعلیٰ صفات سے متصف رہتی ہے ،جن کی بنا پر کسی زمانے میں وہ کامیابی سے دوچار ہوئی تھی؟اس کا ایک جواب تو ابن خلدون نے قوموں کے عروج و زوال کے باب میں یہ دیا ہے کہ ہر فاتح قوم کے تین ادوار ہوتے ہیں۔پہلا وہ جبکہ وہ بے دریغ قربانیوں کے نتیجہ میں کامیابی حاصل کرتا ہے۔دوسرا:کچھ عرصہ ہی گزرتا ہے کہ قربانیاں دینے والے آنکھوں سے اوجھل ہونے لگتے ہیںاور موجودہ لوگ آسائش میں مبتلا ہوکرکامیابی کے سواد اعظم کو بھلا بیٹھتے ہیں۔اور تیسرا دور وہ ہوتا ہے جبکہ حقیر و ذلیل لوگ مسندوں پر آبیٹھتے ہیں،یہ لوگ قربانیوں اور اعلیٰ صفات سے بالکل ہی نابلد ہوتے ہیں۔ظلم و زیادتیوں کا دور دورہ ہوتا ہے اور ایک بار پھر کوئی دوسرا گروہ عظیم قربانیاں دیتے ہوئے کامیابی سے دوچار ہو تا ہے۔ابن خلدون کے تجزیہ کے علاوہ مختصر ترین دوسرا جواب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بحیثیت قوم ایک گروہ کے معیار اخلاق میں جس رفتار سے تنزلی آتی ہے ٹھیک اسی رفتا رسے کامیابی بھی ناکامی میںتبدیل ہوتی ہو جاتی ہے۔اخلاقی تنزلی کے باوجود مخصوص گروہ برسر اقتدار رہتا ہے یہاں تک کہ کوئی دوسرا گروہ اخلاقی اعتبار سے اس پر فوقیت حاصل نہ کر لے۔آج مسلمانوں کو اپنے اخلاقی معیارات پر لازماً توجہ دینی چاہیے۔کیونکہ یہی توجہ،غور و فکر،اور تبدیلی ،کل آپ کو ہر میدان میں کامیابی سے ہمکنار کرسکتی ہے۔ایک ایسی کامیابی جہاں ہر فرد امن و امان محسوس کرے گا !
   

محمد آصف اقبال
maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

**************************

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 594