donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Lamhaye Fikr
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Osama Aaqil
Title :
   Ghaddare Watan Kaun


غدارِ وطن کون؟شاہ رخ ،عامر،دلیپ کمار ،یاآر ایس ایس


اسامہ عاقل حافظ عصمت اﷲ

،راگھو نگر بھوارہ ، مدھوبنی

(بہار )

رابطہ نمبر -

9534677175

بقول شاعر 


 کبھی ایران لکھتا ہے کبھی جاپان لکھتا ہے
 مسلمانوں کی بستی کو وہ پاکستان لکھتا ہے
وہ نا داں ہیں یہ بات آخر کون سمجھا ئیں
مسلماں تو وطن کے نام اپنی جان لکھتا ہے

    ہندوستان میں بڑھتی ہو ئی عدم روا داری پر بحث تیز ہوتی  جا رہی ہے ساتھ ہی ان ممتاز شخصیات کی فہرست بھی روز بروز لمبی ہو رہی ہے جنہوں نے حکومت کی خاموشی پر ناراضگی ظاہر کرنے کے لئے اپنے اعزازات واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے - اس صورت حال میں ملک تیزی سے دو حصوں میں تقسیم ہو رہا ہے ایک طرف وہ لوگ ہے جن کا خیا ل ہے کہ معاشرہ کو ایک منظم انداز سے تقسیم کیا جا رہا ہے - اظہار خیال کی آزادی خطرے میں ہیں اور اقلیتوں میں خوف کا احساس بڑھ رہا ہے - دوسری طرف وزیر اعظم مودی حکمراں بی جے پی اور آر ایس ایس کے ساتھ اتھاد بنا ئے ہوئے ہیں جن کا کہنا ہے سب ٹھیک ہے ، اور دہشت پھیلاتے ہیں ایک دوسرے پر کیچر اچھالتے ہیں - یوسف خان ، شاہ رخ خان اور عامر خان جیسے لوگ ملک شان ہے آرایس ایس ملک کے دشمن ان تینوں خانوں کو غدار کہتے ہیں ، پاکستانی ایجینڈ کہتے ہیں -

    آر ایس ایس کے اشارون پہ نچنے والے شیو سینا نے عامر خان ، شا ہ رخ خان اور دلیپ کمار جیسی شخصیت کو سانپوں سے موا زنہ کرتے ہو ئے کہا کہ دلیپ کمار سے لے کر شاہ رخ اور عامر تک کو ہم نے محبت دی لیکن ان کی طرف سے دئے جا رہے بیانوں سے محسوس ہو تا ہے کہ جیسے ہم نے سانپ پال لیا ہو - اتنے پاگل کیوں بن جاتے ہیں فرقہ پرست لوگ ، ایسے لوگ کچھ سننا نہیں چاہتے ہین بلکہ کسی بھی اعتراض اور مخالف باتوں کے جواب میں کسی کو بھی دشمن اور غدار کہنے سے نہیں چوک رہے ہیں ، پاکستان جانے کی بات کہا جانا یا کسی کو بغیر ثبوت پاکستانی کہا جان کو ئی معمولی بات نہیں ہے بلکہ یہ ایک جرم ، ایسی گالی ہے جس کے لئے اس شخص کے خلاف کیس درج ہو سکتا ہے - آر ایس ایس پر ، بال ٹھا کرے پر ، اور بی جے پی کے لیڈران پر بہت سے ایسے کیس ہیں مگر اس پر کاروائی نہیں ہو ئی ہے - آخر کیوں ؟ شاہ رخ خان ، دلیپ کمار اور عامر خان سچ بولتے ہیں تو اس پر بوال کیوں کرتے ہین ، کیوں کہتے ہیں کہ یہ غدار وطن ہے ، پاکستان چلے جائو کیوں کہ یہ مسلمان ہے - ہندو مہا سبھا کے کار گزار قومی صدر کملیش تیواری نے تو حد ہی کر دی ، کہا کہ شا ہ رخ خان اور عا مر خان کو جس ملک نے پلکوں پر بیٹھا یا ہے انہوں نے دولت بھی یہیں سے کما ئی ہے لیکن اب انہیں یہاں ڈر لگتا ہے دونوں خانوں نے اس قسم کا بیا ن دے کر ملک سے غداری کی ہے ، ان کا سر قلم کر کے چو راہے پر لٹکا دیا جانا چاہئے تا کہ آئندہ کسی کو ایسا بیا ن دینے کی ہمت نہ پڑے - جو ملک کے دشمن ہو تے ہیں وہ ایسے ہی دوسرے کو ملک کے غدار کہتے ہیں - ان غداروں کو کیا معلوم کہ یہ تینوں خان صاحبان کتنے اہم شخصیت ہیں دلیپ کمار ، شاہ رخ اور عامر خان نے اس ملک کو اکتنا کچھ دیا اسے کسی طرح سے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے -

    ہندوستان کے عوام نے دلیپ کمار ، شاہ رخ خان اور عامر خان کو اس مقام پر پہنچایا جہاں کا وہ تصوربھی نہیں کر سکتے تھے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ یوسف خان سے لیکر شاہ رخ اور عامر خان نے اپنی فلموں کے ذریعہ بھی تو ملک کا نام پو ری دنیا میں روشن کیا - دلیپ کمار کی جتنی مقبولیت انڈیا میں ہے اتنا ہی بیرون ملکوں میں پسند کیا جاتا ہے - ویسے ہی نام نہیں پڑے ٹریجڈی کنگ ، دلیپ کمار کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اداکاری کا ایک اسکول ہیں ، اور ہندوستان کے وہ واحد سپر اسٹا ر ہیں جو اپنے ملک اور غیر ملکوں میں سب سے زیادہ ایوارڈاٹھا ئے ہوئے ہیں ہندوستان کو پہچان دلائے ہیں - کیا دلیپ صاحب غدار وطن ہیں - شاہ رخ خان کی بات کریں تو انہوں نے فلمی دنیا میں کتنی مشقت کی اور پھر انہوں نے کامیابی حاصل کی ملک اور بیرون ملک میں بہت سے انعامات حاصل کئے غیر ملکوں میں بجنیس بھی پھیلا ئیں اور بہت ایسے اچھے کام بھی کئے جو یہاں پہ بیان نہیں کیا جا سکتا ہے اتنا سمجھ لجیئے کہ وہ شہنواز خان کے پوتے ہیں جو سبھاس چندر بو س کی آزاد ہند فوج میں تھے شاہ رخ خان کے باپ دادا نے ملک کے لئے لڑے اور ہندوستان کا نام روشن کئے - کیا کنگ خان بھی محب وطن نہیں ہے کیا وہ غدار وطن ہیں - عامر خان کی ادا کا ری سے سبھی وا قف ہیں ہندوستان کا نام بیرون ملک میں بھی روشن کئے اور بہت سے اعزازات حا صل کئے کیا عامر خا ن بھی غدار وطن ہیں ؟ یہ آ ر ایس ایس والے لوگ سب کے سب پا گل ہو گئے ہیں ساتھ میں بی جے پی اور شیو سینا بھی بھوکنے سے نہیںرک رہے ہیں - دلیپ کمار ، شاہ رخ اور عامر خان یہ ملک کے عظیم شخصیتیں ہیں جنہوں نے ملک کو بہت کچھ دیا ہے - ان شخصیتوں کو غدار کہنے والوں کچھ تو شرم کرو ، ما ضی میں بال ٹھاکرے سے لیکر ایڈوانی ، اوما بھارتی ، سادھوی تھمبرا ، ایم وی کامت ، ارون شوری ، اشوک سنگھل ، وجے کٹیار وغیرہ تک کے بیانات کا رفعہ شر کے مقصد سے نظر انداز کیا جان جگ ظاہر ہے - اس کے با وجود سادھوی پراچی ، ادتیا ناتھ اور وجے ورگیہ کملیش تیواری کے بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے - اسے سامنے رکھئے تو معلوم ہو گا کہ ہر بیان میں پا کستان کا حوا لہ لا زما مو جود ہیں - جو ثابت کر دیا ہے کہ یہ لوگ رد عمل ظاہر کرنے کہ نام پر جہر میں بو جھے جملوں کے ذریعہ محض اپنے مخا طب اور اس فرقہ کو نہیں جس سے اس کا تعلق ہے بلکہ ملک کے انصاف پسند اور سیکولر عوام کو بھی اذیت پہنچانا چاہتے ہیں -

    شاہ رخ اور عامر خا ن نے عدم رواداری پر جب بیان دیا تو فرقہ پرست نے حملہ کرنا شروع کر دیا - ہندوستان میں سب کو اپنی بات کہنے کا حق ہے اور اگر کسی کو اس بیان پر اعتراض ہے تو وہ بہتر طریقے سے اس کی مخالفت بھی کر سکتاہے، مگر اظہار رائے کی آزادی کے نام پر کسی کے خلاف حد سے زیادہ غلط بیان بازی کرنا پوری طرح غلط ہے - دلیپ کمار شاہ رخ خان عامر خان جیسے عظیم ہستیاں ملک کا نام روشن کیا ، ملک کو بہت کچھ دیا غیر ملکوں میں ہندوستا ن کو پہچان دی ان جیسے عظیم ہستیوں کو غدار وطن کہتے ہیں پاکستان چلے جانے کو کہتے ہیں اور بہت سے برائی بیان کرتے ہیں - غدار وطن تو آر ایس ایس ہیں جو آر ایس ایس کے مین ہیرو مو ہن بھا گوت مسجد تور کر مندر بنا نے کی بات کرتے ہیں یہ غدار وطن نہیں تو کون ہے ، ہندو مسلم میں نفرت پھیلانا چاہتے ہیں آر ایس ایس کے لوگ ، شیو سینا کے لوگ بی جے پی کے لیڈران یہ سب کے سب اپنے وطن سے غداری کرتے ہیں، یہ سب کے سب ملک کے اصل دشمن ہیں سب آر ایس ایس کے اشاروں پر نچتے ہیں -مگر یاد رکھیں آر ایس ایس ، شیو سینا ، اور بی جے پی، کچھ اثر پڑنے والے نہیںہے ہندوستان کے سیکولر عوام پر  

 بقول شاعر

کچھ تاریخی نام مٹا کر کیا ہو گا
 برسوں کی پہچان چھپا کر کیا ہو گا

 پو چھے کو ئی ان مٹھی بھر دیوانوں سے سڑکوں سے یہ بغض دیکھا کر کیا ہو گا 

(یو این این )

**************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 563