donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Maloomati Baaten
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Falahuddin Falahi
Title :
   Dengu Se Kaise Bachen

 

ڈینگو سے کیسے بچیں؟


    نئی دہلی، 2؍ نومبر2014میڈیکل سروس سوسائٹی دہلی و ہریانہ کی جانب سے ڈینگو سے کیسے بچیں اس موضوع پر ،ایک اہم پروگرام منعقد کیا گیا۔پروگرام میں جناب محمد آصف اقبال، کوآرڈینٹر ایم ایم ایس، دہلی و ہریانہ نے سوسائٹی کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ :سوسائٹی کا مقصد ہے کہ :میڈیکل پروفیشنلز کو یہ ذہن نشین کیا جائے کہ ان کا تعلق ایک بڑے صحت مندانہ مقصد سے ہے،لہذا انہیں اپنی ذمے داریاں اخلاقی فرض سمجھ کر ادا کرنا چاہیے۔ مختلف صلاحیتوں کی حامل ایسی خصوصی میڈیکل ٹیمیں تشکیل دیناجو حادثات کے وقت اور دیگر مواقع پر راحت رسانی کا کام اور طبی خدمات انجام دی سکیں۔ جسمانی صحت اور صحت مندانہ زندگی گزارنے کے لیے لوگوں میں بیداری لانا اور ضرورت مندوںکو طبی امداد فراہم کرنا۔میڈیکل سیکٹر میں پائے جانے والے ہر طرح کے غیر اخلاقی اور استحصالی رجحان کے خلاف لڑنا اور حکومت سے اس کی سفارش کرنا کہ میڈیکل پالیسیاں عوام کی ضروریات کو پیش نظر رکھ کر بنائی جائیں۔ہندوستان کی ان سرکاری اور غیر سرکاری ایجنسیوں کے درمیان خوش گوار تعلقات قائم کرنا جو عوامی فلاح وبہبود کی غرض سے طبی خدمات انجام دے رہی ہیں۔مقاصد کے حصول کے لیے سوسائٹی غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے مقامی سطح پر میڈیکل  کیمپ کا اہتمام کرے گی۔فلاحی طبی تجربہ گاہیں قائم کرگے گی۔کلینک اور ڈسپینسریز قائم کرے گی۔نیزاخلاقی اقدار کو فروغ دینے والے لیکچرس کا اہتمام کرگے گی۔تعارف کے بعد ڈاکٹر ارشاد حسین(ایم بی بی ایس، ایم ڈی)اور چیف میڈیل آفیسرانصاری ہیلتھ سینٹر،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پاورپوائنڈ پرزن ٹیشن کے ذریعہ شرکا ء ڈینگو پھیلنے کی وجوہات،اس سے بچنے کی تدابیر اور بیماری کی حالت میں ضرور اقدامات سے روشناس کرایا۔ساتھ ہی شرکاء کے سوالوں کے جواب دیے۔ڈاکٹر احمد عبداللہ (ایم بی بی ایس،ایم ڈی) اور آنکھوں کے ماہرین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔چند مریضوں کو دیکھا،اور ان کی رہنمائی فرمائی۔پروگرام کی نظامت جناب شاداب نے انجام دی۔آخر میں شرکاء کو ڈینگو سے بچنے کی ہومیو پیتھک دوائیں بھی مفت تقسیم کی گئیں۔


فلاح الدین فلاحی
میڈیا انچارج، جماعت اسلامی ہند، دہلی و ہریانہ

**************************

Comments


Login

You are Visitor Number : 523