donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Maloomati Baaten
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   13 Second Mein Zero Se 300 KM per hour Ki Raftar hasil karne wali Super Car

تیرہ سکنڈ میں صفر سے 300 کیلو میٹر

 فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے والی سوپرکار


    ایک حیرت ا نگیز سوپر کار نے صرف 13 سکنڈ میں صفر سے 300کیلو میٹر کی رفتار حاصل کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سپیر ٹیرہینسی ونیم جی ٹی نے کینگ سیگ اگیراکا 14.53 سکنڈ میں صفر سے 300کیلو میٹر فی گھنٹہ رفتار حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔ روزنامہ ڈیلی میل کی خبر کے بموجب سپیر یٹر ہینسی و نیم جی ٹی ٹیکساس کے ایک شہری کا تیار کردہ ہے اس نے 13.63 سکنڈ میں صفر سے 300 کیلو میٹر فی گھنٹہ رفتار  حاصل کرنے کا مظاہرہ 20جنوری کو کردکھایا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ س نے ہوسٹن (امریکہ ) کے رن وے پر اس مظاہرہ کا مشاہدہ کیا۔ سوپر کار کا وزن 9 لاکھ 10ہزار پونڈ ہے۔ اس نے 14.51سکنڈ س میں صفر سے 320کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو بوگاٹی ویران سوپر اسپورٹ کار سے 7.7سکنڈس کم وقت ہے۔ جانچ کے ڈرائیور جان کیوک ونیم جی ٹی کو چلا رہا تھا اور اس نے 5.88 سکنڈس میں صفر سے 161کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی۔ ہینسی مظاہر ہ کے باس جان ہینسی نے ا ٓج انکشاف کیا کہ وہ سر فہرست رفتار کا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش میں ہیں۔ یہ مقام فی الحال 431کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ ویران سوپر کار کو حاصل ہے۔ لیکن کمپنی کو اس کا مقام حاصل کرنے کیلئے اس سے ز یادہ رفتار حاصل کرنا ہوگا۔ بوگاٹی کو دوکس ویگن کے ایہرایٹرن ٹسٹ راستے تک خصوصی رسائی حاصل ہے جو جرمنی میں ہے۔ ہینسی نے کہا کہ ہمیں ایچ پی ایف تیار کرنے پر ہماری ٹیم کیلئے احساس فخر ہے جس نے  نیا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ممکن بنایا ہے۔ یہ ایک عظیم لمحہ تھا لیکن یہ صرف آغاز ہے۔ ہم اپنے ونیم جی ٹی مسلمہ طریقہ کار کے حصہ کے طورپر رفتار کے مزید چندریکارڈ قائم کرنے جارہے ہیں۔ ہم ایک رن وے یا ایک سڑک کی تلاش میں ہیں جو اتنی طویل ہوکہ چند سر فہرست رفتار کی دوڑوں کے قابل ہو۔ یہ 4 میل طویل سڑک ہونی چاہئے۔ ایسی سڑک مثالی ہوگی اور ہمیں یقین ہے کہ وینم جی ٹی 430 کیلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ رفتار کامظاہرہ کردکھائے گی۔ 

*******************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 527