donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Eucational Article -->> Maloomati Baaten
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   AIDS Ka Fauri Asan Test Ankhon Se Mushahida Mumkin

 

ایڈز کا فوری ، آسان ٹسٹ 

آنکھوں سے مشاہدہ ممکن


    امپریل کالج لندن کے ریسرچر نے ایڈز (ایچ آئی وی ) کے ٹسٹ کے لئے ایک آسان اور فوری طریقہ تخلیق کیا ہے جو بہت زیادہ حساس بھی ہے اور موجودہ طریقوں کے مقابلے میں دس گناسستا ہے۔ یہ نیا ٹسٹ جس میں نینو ٹیکنا لوجی استعمال کی گئی ہے ، نتائج کو اس طرح پیش کرتا ہے کہ برہنہ آنکھوں سے اس کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ ان غریب ملکوں کے لئے یہ ایک بہت بڑی خوشخبری ہے جہاں جدید لیباریٹری آلات دستیاب نہیں ہیں۔ ایڈز کاسبب بننے والے وائرس کاسراغ لگانے کے لئے ریسرچرز مریض کے خون کے نمونے سے حاصل شدہ سیرم (Serum)، سونے کے انتہائی خوردبینی ذرات (Nanoparticles) میں شامل کئے جاتے ہیں۔ اگر نینو ذرات کاسابقہ HIV کے حامل مادے P24 سے ہوتا ہے تو ایسی صورت میں وہ بے قاعدہ انداز میں جمنے لگتے ہیں۔ اور آمیزہ نیلے رنگ کا ہو جاتا ہے، جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ نتیجہ مثبت ہے اور متعلقہ مریض میں ایڈز کے وائرس موجود ہیں۔ اگر P24موجود نہ ہو تو طلائی خوردبینی ذرات گول شکل میں الگ الگ ر ہیں گے اور آمیزے کا رنگ سرخ ہوجائے گا جس کا مطلب یہ ہے کہ نتیجہ منفی ہے اور ایڈز کے وائرس موجود نہیں ہیں۔ ریسرچ کی قیادت کرنے والی مولی اسٹیونز نے کہا ہے کہ ٹسٹ کے اس طریقے کو تبدیل کرکے اسے دیگر بیماریوں مثلاً ملیریا ، پروٹ کینسر ، تپ دق ، شمانیاسس اور خون کے زہر آلوہونے کاسراغ لگانے میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ 

*******************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 533